Eid Apnon Ke Sang By Saba Mughal Readelle50042 Last updated: 9 July 2025
Rate this Novel
Eid Apnon Ke Sang By
Saba Mughal
یہ کیسی غیرت ہے جس کا معیار کسی کے کپڑوں سے ہو میں تھوکتی ہوں ایسی نام نہاد غیرت پر ۔۔۔
اور روشانے واقعی اس کے پیروں کے پاس تھوکتی ہوئی بولی تھی ۔۔۔ عالم شاک ہوا اس کے لفظوں پر ۔۔۔
وہ جارحانہ اس کی طرف بڑھا پر اسے سائیڈ کرکے ڈریسینگ کی سب چیزیں گراگیا اور بولا تو لہجے میں پھنکار تھی ۔۔۔
"یہ حشر کرتا تمہارا بےغیرت لڑکی اس انداز میں بات کرنے پر ۔۔۔۔ تمہاری ذات اور تمہارت غرور کو منٹوں میں بکھیر کر رکھ دیتا اس انداز کی زبان درازی پر ۔۔۔ دفع ہو میرے سامنے سے ورنہ اگر واقعی میری غیرت جاگی تمہارا حشر نشر کردوں گا ۔۔۔ نکلو , آؤٹ ۔۔۔
اس کا غصہ سوا نیزے پر تھا ۔۔
وہ اس کا بازو تھام گیا اب کے اس کی پکڑ میں شدت تھی ۔۔۔ سہی معنیٰ میں وہ بوکھلا گئی تھی ۔۔۔ روشانے کی ٹانگیں کانپنے لگیں , گھبراہٹ اس پر سوار ہوئی اس کی دھاڑ ہی ایسی تھی ۔۔۔ بکھری چیزوں پر نظر تھی اس کی , ڈر کے مارے عالم کو دیکھ نہ پارہی تھی جس کی آنکھوں میں شعلوں سی لپک تھی ۔۔۔ چہرہ غصے سے لال ہوا تھا عالم خان کا ۔۔۔
وہ اس کا بازو تھام کر ڈریس اٹھایا اور اسے گھسیٹتا ہوا کمرے سے باہر لے گیا اور اس کمرے میں لاکر بیڈ پر پٹخا , یہ وہی کمرا تھا جس میں وہ سوئی تھی ۔۔۔ ڈریس اس کے پاس پھینکا اور کہا ۔۔۔
"لاسٹ وارننگ دے رہا ہوں تمہیں یاد رکھنا , تاعمر ماں باپ کو ترس جاؤگی ۔۔۔ اگر شرافت سے یہ ڈریس پہن کر 15 منٹ میں نہ آئی نیچے ۔۔۔ یہ بات اپنے خالی دماغ میں بٹھالو پندرہ منٹ مطلب چودہ منٹ ہوسکتا ہے سولا منٹ نہیں ۔۔۔ سمجھی ۔۔۔
وہ اسے سختی سے وارن کرتا کمرے سے نکل گیا ۔۔۔ بغیر اس کی طرف دیکھے اور اسے سنے ۔۔
جھے لگتا ہے یہ قانوں مردوں پر بھی لاگو ہونا چاہیۓ ۔۔۔ سدھاریں خود کو اتنی اکڑ اور غرور کس بات کا , کسی لڑکی کو زیر کرنا میری نظر میں مردانگی کے زمرے میں نہیں اتا ہے عالم خان ۔۔۔ روشانے کی بات پر وہ اچھا خاصا طیش میں انے لگا پر بروقت خود سنبھال گیا کسی طرح ۔۔۔
"روشانے بہت غلط کررہی ہو تم ,خود کے ساتھ , ایک دفعہ بےغیرت اور اب دوسری دفعہ مردانگی کا طعنہ دیا ہے ۔۔۔ یہ سب تم پر اُدھار رہا , حساب تو ہوگا , ضرور ہوگا روشانے عالم خان , میری ڈکشنری میں تم جیسی بدزبان عورتوں کی معافی نہیں , اس وقت کو کوسو گی تم , جب تم نے مجھ سے زبان درازی کی ۔۔۔۔ بہت پچھتاؤ گی تم دیکھ لینا ۔۔۔
عالم خان نے دانت پیس کر سوچا پر کہا نہیں ۔۔۔ پر جب بولا تو بس اتنا کہ ۔۔۔
"تمہاری زبان تمہیں بہت مشکل میں ڈالنے والی ہے روشانے , بہت غلط کررہی ہو تم اپنے ساتھ بھی میرے ساتھ بھی ۔۔۔ یہ بات میری یاد رکھ لو ۔۔۔
