Yeh Muhabbatein By Pari Khan Readelle502303

Yeh Muhabbatein By Pari Khan Readelle502303 Last updated: 10 November 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Yeh Muhabbatein By Pari Khan

بابا میں یہ نکاح نہیں کر سکتا
کیوں نہیں کر سکتے انکار کرنے کی کوئ خاص وجہ ہے تمہارے پاس ۔
ایک نہیں بہت ساری وجہ ہے اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں اسے پسند نہیں کرتا وہ میرے ٹائپ کی نہیں ہے ۔۔۔
اچھا وہ لڑکی تمہارے ٹائپ کی نہیں ہے کیا میں جان سکتا ہوں جناب کو کس ٹائپ کی لڑکیاں پسند ہے ۔
بابا آپ میری شادی دنیا کی کسی بھی لڑکی سے کروا دے میں خاموشی سے کر لو گا لیکن آپ کے دوست کی بیٹی سے شادی میں ہر گز نہیں کرو گا ۔۔
تمہیں آخر مسئلہ کیا ہے اس بچی سے کیا کمی ہے اس میں جو تم اس کے علاوہ کسی بھی لڑکی سے شادی کرنے کو تیار ہوں ۔۔بولوں ۔
بابا کمی کوئ نہیں ہے بس میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا ۔۔
نکاح تو تمہارا اس سے ہی ہو گا اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے اور ویسے بھی ابھی بس نکاح ہی ہو گا رخصتی اس کی پڑھائی پوری ہونے کے بعد ہو گئ مجھے یقین ہے رخصتی تک تمہاری اس بچی کے بارے میں رائے بدل جائے گئ ۔
اس کے بارے میں میری رائے کبھی نہیں بدلے گئ نہ آج نہ کل اور نہ کچھ مہینوں بعد آپ میرے ساتھ زبردستی کر کہ اچھا نہیں کر رہے اور اس بات کا احساس آپ کو بہت جلد ہو جائے گا ریحان ارشاد کو انگلی دیکھائے غصے سے کمرے سے باہر نکل گیا ۔
ارشاد آپ بچوں کے ساتھ زبردستی کیوں کر رہے ہیں دونوں بچے ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو آپ کیوں اتنا زور دے رہے ہیں
صائمہ تم اچھے سے جانتی ہوں میں کیوں اتنا زور دے رہا ہوں دونوں بچوں کی شادی کیلئے میں نے اپنے دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس کی بیٹی کا اپنی بیٹی کی طرح خیال رکھوں گا ۔
آپ نے شانزے کو سگے باپ سے بھی زیادہ پیار دیا ہے اس کی چھوٹی سے چھوٹی خوشی کا خیال رکھا ہے آپ نے ۔
اس لیے میں چاہتا ہوں جس بیٹی کو میں نے اتنا پیار دیا ہے وہ بیٹی ہمیشہ میرے ساتھ رہے ہماری نظروں کے سامنے رہے ۔
ارشاد میں آپ کے جذبات کو سمجھتی ہوں لیکن آپ بچوں کے جذباتوں کو بھی سمجھے شادی کے بعد اگر دونوں بچوں کی آپس میں نہ بنی تو کیا کرے گئے آپ تب بھی آپ زبردستی کرے گئے ۔۔
صائمہ جو میں دیکھ رہا ہوں تم نہیں دیکھ سکتی تم بے فکر رہو کچھ نہیں ہوں گا تم نکاح کی تیاریاں کروں نکاح اسی جمعرات کو ہو گا ۔۔
ارشاد آپ ایک بار پھر سوچ لے یہ نہ ہو آپ کا فیصلہ بچوں کی زندگیاں تباہ کر دے ۔۔
کسی کی زندگی تباہ نہیں ہو گی یہ بات تمہیں بھی بہت جلد سمجھ آ جائے گی کہ میرا فیصلہ کتنا صحیح تھا ۔۔۔۔۔
***