Raah e Haq by Umme hani NovelR50006 Last updated: 8 December 2025
Rate this Novel
Raah e Haq by Umme hani
Novel Code : NovelR50006
Complete Novel Download link AVAILABLE
کیوں دیا آپ نے ہمیں دھوکا۔۔۔۔ اسکی آنکھوں کے سامنے دھند چھانے لگی تھی۔۔۔
کیوں کی آپنے دوسری شادی۔۔۔
سمجھ کیا رکھا ہے آپ نے ہماری ممی کو۔۔۔ کے آپ جو بھی کریں آپکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔۔۔
اسنے یکدم گاڑی کو بریک لگائی۔۔۔
اذیت انگ انگ میں سرائیت کرنے لگی تھی۔۔۔
بیٹوں کی بے اعتبار نگاہیں کسی تیز ڈھار آلے کی مانند اسکی رگیں کاٹ رہی تھیں۔۔۔
اندھیری رات میں وہ گاڑی سے نکل آیا۔۔۔ باہر نکلتے ہی شورید سر ہوائیں اس کے وجود سے ٹکرائیں۔۔ وہ ایک سائیڈ پر بنے چھوٹے سے پارک میں آگیا۔۔
باہر سڑک پر زندگی کی رونقیں رواں دواں تھیں۔۔۔ بس ویرانیاں تو اسکے اندر ہی ڈیڑے ڈالنے لگی تھیں۔۔۔
اسے لگا وہ دوبارہ کبھی بیٹوں کا سامنا نہیں کر پائے گا۔۔۔ باہر چلتی ٹھنڈی ہواوں کے تھپیرے بھی اندر لگی آگ کو ٹھنڈا کر پانے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔۔۔ خود سے ایک جنگ لڑتا وہ ڈھنے کے انداز میں سیمٹ سے بنے بینچ پر آ بیٹھا اور دونوں ہاتھ بینچ پر ٹکائے کرب زدہ چہرا آسمان کی جانب اٹھائے آسمان پر چھاتی کالی گھٹاوں کو دیکھنے لگا۔۔
کرب و اذیت کی انتہا تھی کے وہ شفاف پانی کے قطروں کی مانند آنکھوں سے بہنے لگی تھی۔۔۔
دل غم سے پھٹ رہا تھا۔۔۔۔ہاں اسے یہ قبول کرنے میں کوئی آڑ نا تھی کے شامیر خان ایک کمزور مرد ہے۔۔۔ مختلف طرح کی زنجیروں میں جھکڑا ایک بے حد کمزور مرد۔۔۔
قوتِ فیصلہ کی قوت سے محروم۔۔۔
وہ کمزور تھا ۔۔۔ تبھی ڈٹ کر فیصلہ نہیں لے پایا تھا۔۔۔ ہر انسان کی طرح اس سوسائٹی میں اس کے بھی بہت سے خوف تھے۔۔
عزت کا خوف۔۔۔ بدنامی کا خوف۔۔۔ لاتعلی کا خوف۔۔۔ سٹیٹس کانشیش۔۔۔تنہا رہ جانے کا خوف۔۔ خاندان سے کٹ جانے کا خوف اور ناجانے کیا کیا خوف تھے جو مختلف ناگوں کی مانند پن پھیلائے اسکے گرد اکھٹے ہو جاتے
*****
