Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Muhabbat Ho Na Jaye (Episode 05)

Muhabbat Ho Na Jaye by Zara Kanwal

امی صارم کو کتنے دن ہو گئے آیا نہیں ہم سے ملنے بھول گیا ہم سب کو اور ہم اسے فضول میں ہی روز یاد کرتے ہیں ..

ارے زینب تو ایسی کیوں ہے اتنی جلدی تیرا منہ بن جاتا ہے بات ہوتی ہے ہماری اس سے عمر سے بھی بات کرتا ہے

بہت مشکل پڑھائی ہوتی ہے اور تو اس بات کو اچھے سے جانتی ہے کہہ رہا تھا چکر لگانا مشکل ہو گا ہم سے بات کر لیا کرے گا….

کیا وہ آپ سب کو کال کرتا ہے اور مجھے ایک بار بھی نہیں کی اور میں فضول میں اس مس کر رہی ہو

اب تو میں بھی اسے بھول کر بھی یاد نا کرو بڑا آیا ابھی ڈاکٹر بنا نہی تو نخرہ دیکھوں اس کا..

ارے کر لے گا تمہیں بھی تم اس ٹائم کالج ہوتی ہو جب وہ کال کرتا ہے تیرا حال پوچھتا ہے پگلی …

نا اب تو کرے بھی تو بھی میں نے بات نہیں کرنی بول دینا اسے میرا حال بھی نا پوچھا کرے..

ارے بات سن نا کدھر جا رہی ہے —

زینب کو اٹھتے دیکھ کر نجمہ نے پوچھا..

کہی نہی روم میں جا رہی ریسٹ کرنا چاہتی ہو…

💕
💕
💕
💕
💕
💕
💕
💕

آجکل لوگ بہت چپ چپ رہتے ہیں خیر تو ہے نا زینب کو چپ بیٹھے دیکھ کر عمر نے اسے چھیڑا..

تم اپنا منہ بند ہی رکھو ورنہ کٹ پڑ جانی مجھ سے …

مجھ غریب نے کیا کر دیا عمر نے حیرت سے پوچھا..

جو تم آجکل لڑکیوں کے چکروں میں پڑ رہے ہو نا مجھے سب خبر ہے ..

کیا !!!!!!!میں کیوں لڑکیوں کے چکروں میں پڑوں گا!!!!بلکہ لڑکیاں تیرے ہیرو بھائی کو دیکھ کر خود ہی لائن مارتی ہے ….

عمر شرم کر لو اپنی بہن کے سامنے تم کیسی باتیں کر رہے ہو تمہاری تو میں امی سے ہیرو گیری نکلواتی ہو…

ارے میری پیاری آپی امی کو بتانے والی کیا بات ہے میں سچ بول رہا ہو ایسی کوئی بات نہیں ..

تو کل تمہارے نمبر پر ایک لڑکی کی کال آئی تھی میں نے اٹینڈ کی تھی وہ کون ہے…

ارے کالج میں ساتھ کلاس فیلو ہے اور سڈی کے متعلق کچھ ڈسکس کرنا ہو تو ہم رابطے میں رہتے ہیں

بس اور کوئی بات نہیں اور میرا سارا فوکس سٹدی پر ہے مجھے پتہ ہے امی ہمارے لئے کتنی محنت کرتی ہے

بہت جلد اس سلائی مشین سے جان چھڑوا دو گا مجھے بہت آگے جانا ہے عمر نے ایک عزم سے کہا…

ماشااللہ میرا بھائی تو سچی میں ہیرو ہے پہلی بار کام کی بات کی ہے زینب بھائی کو گلے لگایا..

چل ہٹ پہلی بار سے مطلب میں تو ہمیشہ ہی کام کی بات کرتا ہو ہمارے گھر میں کم عقل بس تم ہی ہو..

کیا کہا کم عقل اور عمر تم نے میرے ہاتھوں زخمی ہو جانا…

آپ صارم سے بات کر لے بیچارے نے آپ کو اتنی بار کال کی آپ فضول کی ضد کیوں لگا لیتی ہے..

بیچارہ مت کہوں اس صارم کے بچے کو تم سب کو کال کرتا تھا اور مجھے نہیں کی وہ تو جب مجھے پتہ چلا

تب اس نے کال کی ورنہ اس نے تو اب بھی نہی کرنی تھی

ابھی تو کال پر معافی نہی ملے گی اسے ادھر آ کر ہاتھ جوڑ کو معافی مانگنی پڑے گی پھر میں سوچو گی

معاف کرو یا نہیں…

بس کر دو آپی بیچارہ سٹڈی میں بزی ہوتا ہے اور وہ آ بھی جائے تو بھی آپ نے ہے تو سوچنا ہی

میں تو اسے بولو گا نہی کہ معافی مانگنے آئے کو ایسی بھی بڑی بات نہی ہے…

اچھا تو پھر جائو مجھ سفارش کیوں کر رہے ہو زینب نے عمر کو منہ چڑایا…

💕
💕
💕
💕
💕
💕
💕
💕
💕

امی آج کوئی آ رہا ہے کیا صبح سے کچن میں گھسی ہوئی ہے ….

ارے آج صارم آ رہا ہے ساتھ تمہاری پھوپھو بھی تو ان کے لئے اہتمام کر رہی تھی..

کیا صارم زینب سوچنے لگی کتنے عرصے بعد آ رہا ہے اب تو وہ ڈاکٹر بھی بن گیا ہو گا..

کیا سوچنے لگی میری ہیلپ کروا دو نجمہ بیگم نے زینب کو کام کی طرف متوجہ کیا..

امی وہ کیا لینے آ رہا ہے ادھر اور میں کوئی ہیلپ نہی کروا رہی وہ بھی اس صارم کے بچے کے لئے

زینب نے غصے سے کہا اسے سوچ کے غصہ آ رہا تھا صارم اس دوران ایک بار بھی ان کے گھر تو چھوڑ اسے

کال بھی نہیں کی تھی …

زینب اگر تم نے آج کوئی بدتمیزی کی مجھ سے برا کوئی نہی ہو گا

اب وہ کوئی پہلے والا صارم نہی ڈاکٹر صارم ہے اور ساتھ تمہاری پھوپھو بھی ہو گی

کتنے عرصے بعد آ رہی ہے وہ ان کے سامنے کوئی غلط بات نہی کرنا ورنہ مجھ سے برا کوئی نا ہو گا اور چلو سلاد بنائو…

ہوووووو—زینب پائوں پٹختی ہوئی کام میں لگ گئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *