Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Harjai (Episode 05)

Harjai by Muqadas Awan

حماد آج تم میرے ساتھ میرے گھر چلو گئے…اور بھائ سے بھی ملو گے…..

نہی ایشو میں تمہارے بھائ سے نہی ملونگا…. ..حماد نے بہانا بنایا….

حماد رات میں نے بھائ سے بات کی تھی تمہارے بارے میں….

ایشو مجھے لے کے ان کے دل میں بہت ساری غلط فہمیاں ہیں…تم اگر ان کی باتوں میں آگئ تو مجھے تم دھوکے باز سمجھو گی….

حماد اب میں بچی نہی ہوں…اچھا برا سمجھ سکتی ہوں…میں تم پہ آنکھ بند کر کے یقین کرتی ہوں…

ابھی تو تم کہہ رہی ہو لیکن تم اپنے بھائ کے سامنے مجھ سے بدگمان ہوجاو گی….

ایشو میں تمہیں نہی کھونا چاہتا…حماد نے ایشال کا ہاتھ پکڑ کے کہا….

ایشو ایک تم ہی ہو میری زندگی اگر تم مجھ سے دور ہو گئ تو…وعدہ کرو ایشو تم مجھے چھوڑ کے نہی جاوگی….

حماد تم میرے لیئے بہت اہم ہو جیسے مجھے میرے بھائ عزیز ہیں ویسے ہی تم بھی مجھے عزیز ہو….

ایشو میں مہراب بھائ سے معافی مانگ لونگا..میں ان کے پیروں میں گر جاونگا…لیکن تمہیں میں اپنے آپ سے دور نہی کرنے دونگا…میں مہراب بھائ سے تمہارے لیئے بھیک بھی مانگ لونگا….

شٹ اپ حماد یہ کیا بول رہے ہو دیکھ لینا مہراب بھائ کے دل میں جو بھی بدگمانیاں ہیں نا تمہارے لیئے وہ سب ختم کر دونگی….

اچھا ایشو تم ابھی گھر جاو میں کل آجاونگا….حماد کھڑے ہو کے کہا…..

*********************

آبی فورا کافی شاپ میں آجاو مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے….حماد نے ابیہا کو فون کر کے بلایا….

ابیہا اپنے ہاسٹل کے سامنے کافی شاپ پہ گئ …

کیا ہوا حماد اتنی ایمرجینسی میں کیوں بلایا ہے سب خیریت ہے نا…..

ابیہا میں ایک مصیبت میں پھنس گیا ہوں اور اس مصیبت سے تم ہی نکال سکتی ہو….میرے اتنے سالوں کی محنت بیکار چلی جائے گی….

ہاں بولو حماد کیا کروں میں….

ابیہا تم مہراب کو جانتی ہو….

ہاں ہماری ہی یونی میں پڑھتا ہے….

یار اس کے ساتھ میں نے ایک ڈیل کی تھی اور کل مہراب کے ساتھ ایک کانٹریکٹ سائن کرنا ہے….

یہ تو اچھی بات ہے لیکن مہراب نے بزنس کر ب جوائن کیا …..ابیہا حماد کی بات کا مطلب نہی سمجھی….

آبی اس کا اپنا بزنس ہے اور اس سے میں ایک کانٹریکٹ سائن کرنے والا تھا لیکن پتا نہیں اس کو کہاں سے پتا چل گیا کہ میں تم سے شادی کرنے والا ہوں….حماد نے پریشانی میں کہا….

تم دونوں کی ڈیل میں ہماری شادی کی کہاں سے بات آگئ….

آبی وہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے زبردستی…

لیکن میں تو نہی کرونگی نا اس آوارہ سے شادی…

آبی وہ بہت امیر ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے…

تم بس ایک کام کرنا جب وہ تم سے بات کرے کہ تم اور میں منگیتر ہیں تو تم صاف انکار کر دینا اور کہنا کہ تم مجھے نہی جانتی….

میں کیوں کہوں….میں نہی ڈرتی اس سے…

آبی اگر اسے پتا چلا کے تم میری منگیتر ہو تو وہ یہ کانٹریکٹ سائن نہی کرے گا اور میرے انتے سالوں کی محنت بیکار چلی جائے گی….

اگر وہ پوچھے تو تم بول دینا کہ تم مجھے نہی جانتی اور تمہاری کسی کے ساتھ منگنی نہی ہوئ….پھر ایک بار وہ کانٹریکٹ سائن ہوجائے پھر وہ میرا کچھ نہی بیگاڑ سکتا….

اوکے تمہاری خاطر یہ بھی بول دونگی….

شکریہ ابیہا ایک تم ہی ہو جو میری اتنی مدد کرتی ہو….پتا نہی میں تمہارا احسان کیسے اتارونگا….

اب بس بار بار یہ احسانوں والی باتیں نا کیا کرو….

اب جب ادھر بلایا ہے تو کافی بھی پلا دو….

اوہ ایک سیکنڈ میں کافی لے کے آیا…

*****************

*****************

اگلے دن ایشال حماد کو اپنے گھر لے کے گئ…

تم یہیں رکھو میں جب بلاو تو تم اندر آجانا…ایشال حماد کو مہراب کے کمرے کے باہر کھڑا کر کے اندر چلی گئ….

کیا گھر ہے…گھر کم تاج محل ذیادہ لگتا ہے…کاش یہ گھر میرا ہوتا..۔۔۔واحماد اف تیرے تو وارے نہارے ہوگئے…کیا سونے کی مرغی ہاتھ لگی ہے…حماد مہراب کے کمرے کے باہر کھڑا اکیلا پورے گھر کی نمائش کر رہا تھا……..

بھائ ….ایشال نے مہراب کو آواز دی جو ہیڈ فون کانوں میں لگائے میوزگ سن رہا تھا…

ہاں گڑیا….آج یونی سے اتنی جلدی آگئ….

جی بھائ آپ سے کسی کو ملوانا تھا….

اوہ وہی لڑکا نا جس کو تم پسند کرتی ہو…کہاں ہے….

ایک منٹ بھائ…حماد اندر آجاو…ایشال نے حماد کو آواز دی حماد اندر گیا….مہراب حماد کو دیکھ کے کھڑا ہو گیا….

بھائ یہی وہ لڑکا ہے جس…ایشال ابھی کچھ بولتی کہ مہراب آگے بڑھ کے حماد کو تھپڑ مارا…

بھائئئئئئ…ایشال نے حماد کو سمبھالا….

یہ آپ ہاتھوں سے کیوں بات کرتے ہیں….ایشال مہراب پہ غصہ ہوئ…

ایشو یہ کیا کیا تم نے…تمہیں پتا بھی ہے کہ یہ لڑکا کون ہے….یہ آوارہ ہے….مہراب نے غصے اے کہا….

بھائ مجھے سب پتا ہے اور یہ سب آپ کی غلط فہمی ہے…حماد ایک اچھا لڑکا ہے….

ایشو یہ لڑکا اچھا نہی ہے….

بھائ مجھے اچھے برے کی سمجھ ہے….پلیز آپ حماد کے بارے میں غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں…

حماد دونوں بھائ کی باتیں سن رہا تھا….

تو تجھے تو میں نہی چھوڑونگا….مہراب نے حماد کا کالر پکڑ لیا….

بھائ بس کریں…بس بہت ہوا آپ حماد کی بے عزتی کر رہے ہیں…ایشال نے مہراب کو دھکا دیا….

ایشو تم …تم اس لڑکے کی خاطر اپنے بھائ سے لڑ رہی ہو…تم ہی تو کہتی تھی کہ بھائ میرے لیئے آپ لڑکا دیکھیں گے…اب کہاں گئ تماری باتیں….ایشو پلیز میں تمہارا بھائ ہوں…تم ابھی نادان ہو تمہیں دنیا کے بارے میں نہی پتا….

بس بھائ بس بہت ہوا…میں اب بچی نہی رہی بڑی ہو گئ ہوں…اپنا اچھا برا دیکھ سکتی ہوں….ایشال نے روتے وے کہا….

تو نکل اس گھر سے…مہراب نے حماد کو دھکا دیا….بھائ بس کریں….ایشال نے مہراب کو روکھنا چاہا….مہراب نے ایشال کا ہاتھ پکڑ کے بیڈ پے پھینک دیا….اور باہر جا کے دروازے کی کنڈی لگادی….

مہراب نے حماد کو زمین سے اٹھایا اور مار مار کے گھر سے باہر نکال دیا باہر لان میں بھی حماد مار کھاتا رہا..

ایشال مہراب کے کمرے کی بالکونی سے چلا رہی تھی…لیکن مہراب بس حماد کو دھکے دے رہا تھا…دھکے دے کے گیٹ سے باہر نکال دی…اور سیدھا اپنے کمرے میں آیا….

تم سمجھتی کیا ہو….اتنا پیار کرتا ہوں تو یہ مت سمجھو کہ تماری ہر الٹی سیدھی بات مانوں…آئندہ تم اس لڑکے سے نہی ملو گی….مہراب ایشال کو وان کر کے نیچے آگیا…

میں مر جاوں گی بھائ…پلیز ایسا نا کریں..میری زندگی کے بارے میں سوچیں…ایشال پیچھے چلا رہی تھی…

تو جاو مرجاو…. تمہارے ساتھ کچھ غلط ہو…تم مر ہی جاو تو بہتر ہے….مہراب نے چلتے چلتے چلا کے کہا….

نیچے آیا تو مہراب کی امی کھڑی رو رہی تھیں…

مام کچھ نہی ہوگا…میں ہوں نا…دو دن دوئے گی پھر سب کچھ بھول جائے گی آپ زیادہ ٹینشن نا لیں طبیعت خراب ہو جائے گی…مہراب نے اپنے ماما کو گلے لگا کے کہا….

************

ابے یار کتنا مارتا ہے….مار مار کے ہڈیاں ہی توڑ دیں….حماد ہاسپٹل میں لیٹا اپنے دوستوں سے باتیں کر رہا تھا….

تو کس نے کہا کے اس کے گھر جا…ابے بھول جا اسے…وہ تیرے ہاتھ نہی آنے والی…

ابے ہٹ اتنی مار میں نے ایشال کے لیئے کھائ ہے…بس ایک بات ایشال سے میری شادی ہو جائے ایک ایک زخم کا بدلہ لونگا….

*****************

رات کے وقت مہراب کمرے میں آیا ایشال اوندھے منہ لیٹی رو رہی تھی….

ایشو میری جان …مہراب نے ایشال کے سر پہ ہاتھ رکھا جسے ایشال نے جھڑک دیا….

مت کہیں مجھے جان …نہی ہوں میں آپکی ایشو…اگر اتنا ہی خیال ہوتا نا تو آپ یوں اس کی بےعزتی نہی کرتے….

ایشو وہ اچھا لڑکا نہی ہے میں جانتا ہوں اسے…تین چار بار مل چکا ہوں….

آپ اس سے بس تین چار بار ملے ہیں لیکن میں اسے چار سالوں سے جانتی ہوں…

ایشو اسکی کسی لڑکی کے ساتھ شادی ہونے والی ہے…ایک منٹ اگر میں تمہیں اس لڑکی سے ملواں جس سے حماد شادی کرنے والا ہے تو تم اس کو بھول جاو گی….

ہاں بھائ اگر اس لڑکی نے خود اپنے منہ سے کہا تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کی ہر بات مانوں گی….

ٹھیک ہے تو تم صبح میرے ساتھ میرے یونی چلنا…..ابھی کھانا کھاو اور سوجاو…زیادہ رو نہی ورنہ طبیعت خراب ہو جائے گی…

*********************

اگلے دن مہراب ایشال کو اپنے یونی لے کے آیا…

ایشو یہ فون رکھو اور اس لڑکی کی ساری باتیں سننا….گاڑی سے باہر مت نکلنا…اوکے…

مہراب ایشال کو ہدایت دے کے گاڑی سے باہر نکل کے ابیہا کا انتظار کرنے لگ گیا….

حماد کو کال کر کے اپنے یونی بلایا …حماد میراب کے یونی گیا….سامنے مہراب کو دیکھ کے اس کے پاس چلا گیا….

جی بھائ آپ نے کیوں بلایا….

مہراب نے کوئ جواب نہی دیا…بس ابیہا کا انتظار کرنے لگ گیا…دس منٹ بعد ابیہا کی گاڑی آئ…گاڑی پارک کر کے ابیہا گیٹ کے اندر جانے لگی تو مہراب نے آواز دے دی…

ابیہا بات سنو….مہراب نے ابیہا ہو بلایا…

ہاں بولو…ابیہا حماد اور مہراب کو دیکھ کے سمجھ گئ کے کوئ ڈیل کرنے والے ہیں…

ابیہا تم اس لڑکے کے ساتھ شادی کرنے والی ہونا…مہراب نے حماد کی طرف اشارہ کیا…

آپ کو کوئ غلط فہمی ہوئ ہوگی…میں ان کو نہی جانتی اور نا ہی ہماری شادی ہونے والی ہے….

ابیہا تم نے اس دن تنزیلا کے سامنے کہا تھا کہ یہ تمہارا منگیتر ہے…..

کون تنزیلا…دیکھیں میں انہیں نہی جانتی اور میں نے کسی تنزیلا کے سامنے کچھ نہی کہا تھا…آپ کو غلط فہمی ہوئ ہوگی….

ایشال اندر بیٹھی ساری باتیں سن رہی تھی….

ابیہا اتنا کہہ کے اندر چلی گئ…حماد بھی باہر چلا گیا…مہراب اپنی گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا….

اپنی گاڑی میں بیٹھا دونوں کے درمیاں کوئ بات نہی ہوں….دونون گھر پہنچے تو ایشال اپنے کمرے میں چلی گئ…

مہراب ایشال کے کمرے میں آیا….

ہوگئ تسلی مل گیا سکوں….پلیز بھائ میں ہاتھ جوڑتی ہوں….حماد کی بےعزتی کرنا بند کریں..اب تو سب کلیر ہوگیا اب آپ ہماری شادی کروائیں گے….ایشال نے مہراب کا ہاتھ پکڑ کے مسکرا کے کہا….

نہی ایشو میں جان بوجھ کے تمہیں جہنم میں نہی دھکیلونگا….تمہاری شادی اس حماد کے ساتھ مرتے دم تک نہی ہوگئ…چاہے اس کی وجہ سے ہمارے درمیان جتنی بھی دوریاں آجائیں…

مہراب اتنا کہہ کے کمرے سے باہر چلا گیا….

******************

اس واقعے کو دو دن ہوگئے ایشال کمرے سے باہر نہی نکلی….مہراب دروازہ کھٹکا کے تھک گیا تھا…

ماما ایشو میری اور آپکی بات نہی سنے گی آپ نور آپی کو کال کر کے بلائیں اور ساری صورتحال بتائیں….

مہراب کی امی نے نور کو کال کی اور سب بتا دیا اگلے دن نور اپنے بچوں کے ساتھ اپنے میکے آئ…

یہ سب کیا ہوگیا….رات میں تینوں بیٹھے ایشال کے بارے میں بات کر رہے تھے…

آپی وہ لڑکا اچھا نہی ہے…میں جانتا ہوں.اسے آپ پلیز ایشال کو سمجھائیں کہ وہ یہ ضد چھوڑ دے…

مجھے میری پہلے والی ایشو چائ ہے…

مہراب میں سمجھاونگی …نور کہہ کے سیدھا ایشال کے کمرے کی طرف چلی گئ

ایشو میری جان دروازہ کھولو …دیکھو نور آپی آئ ہیں…نور نے آواز لگائ…لیکن ایشال نے کوئ جواب نہی دیا….

نور کی ٹینشن بڑھ گئ…..مہراب جلدی آو….

مہراب بھاگ کے اوپر گیا….

کیا ہوا آپی…

مہراب دروازہ توڑو….مہراب نے دروازہ توڑا تو اندر اندھیرا تھا….

نور نے کبڈ سب چھ چیک کر لیا لیکن ایشال کہیں نہی تھی…

بیڈ یہ مہراب کو ایک کاغز نظر آیا ….

اسلام و علیکم

مہراب بھائ….آپ نے میرے ساتھ اچھا نہی کیا آپ نے میری ہر خواہش پوری کی…مجھے نہی پتا کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ حماد سے بدگمان ہوگئے…حماد از آ لائف پاٹنر بہت اچھا ثابت ہوگا…میں اب آپ کے گھر کبھی نہی آونگی…میں حماد سے نکاح کرنے والی ہوں…آپ سب پلیز مجھے ڈھونڈنے کی کوشش مت کرنا….بس مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھنا….آپ کی پیاری بہن ایشو…

ایشالللللل….مہراب وہیں بیٹھ کے چلایا….

نور اور ان کی امی نے وہ خط پڑھا تو دونوں شاک میں تھیں کہ ایشال اتنا بڑا قدم کیسے اٹھا سکتی ہے….

************

حماد اور ایشال نے نکاح کر لیا تھا…حماد ایشال کو اپنے گھر لایا….

ایشو میری جان مت رو…دیکھو سب ٹھیک ہوجائے گا….

حماد بھائ کی طرف سے میں معافی مانگتی ہوں…انہوں نے تمہاری بہت انسلٹ کی ہے…

نہی ایشو وہ مجھ سے بدگمان ہیں اور دیکھنا بہت جلد یہ بدگمانی بھی دور ہو جائے گی…اب تم آرام کرو بہت تھک گئ ہو…..

حماد ایشال کو لیٹا کے باہر نکل گیا اور سیدھا اپنے دوست کے گھر گیا….

ابے یار یہ تو گھر سے بھاگ گئ ہے…..

ہاں اور تو نے نکاح بھی کر لیا….کچھ لائ ہے کہ نہی….

پتا نہی لیکن اپنے ساتھ دو بیگ بھر کے لائ ہے بہت بھاری ہیں….کچھ نا کچھ تو لائ ہوگی….

اچھا اب ابیہا کا کیا کرے گا….

بس ایشال سے سب کچھ لے کے طلاق دے دونگا..پھر ابیہا سے شادی کر لونگا…

واہ بھئ لمبا ہاتھ مارا ہے….

****************

حماد آج کل کہاں بزی ہو….ابیہا نے حماد کو کال کی جو ایشال نے اٹھائ تھی….

جی آپ کون….ایشال نے پوچھا….

جی آپ کون ہیں اور حماد کا فون آپ کے پاس کیسے….

جی میں حماد کی بیوی ہوں….حماد نہا رہے ہیں..اگر کوئ کام ہے تو مجھے بتا دیں…

ابیہا چونک گئ…بیوی…حماد کی بیوی…..ابیہا نے کال کاٹ دی….

ایشال نے ضروری نہی سمجھا کہ حماد کو بتائے….اسی لیئے چپ ہوگئ…

ابیہا کا دماغ ہی گھوم گیا رھا….بیوی …حماد کی بیوی….

شام میں ابیہا نے حماد کو بلایا….

کیا ہوا آبی سب خیریت تو ہے نا ….

ابیہا کچھ نا بولی اور ایک تھپڑ مار دیا….

تمہاری ہمت کیسے ہوئ میرے ساتھ اتنا بڑا دھوکا کرنے کی…..ابیہا چلائ…..

آبی کیا ہوا اب میں نے کیا کر دیا….

تمہاری شادی ہوئ وی ہے اور تم میرے ساتھ ناٹک کر رہے تھے…..

تمہیں کس نے بتایا ..نہی ابیہا تمہیں کوئ غلط فہمی ہوئ ہوگی….

جھوٹ مت بولو تمہاری بیوی نے خود بتایا ہے کی وہ تماری بیوی ہے….اور کتنا دھوکا دوگئے…

اوہ تو ایشال نے بتایا ہے اسے….

اتنا بڑا دھوکا….ابیہا حماد کا گربان پکڑ کے چلائ…

بکواس بند کرو….تم جیسی لڑکی میری جوتی کے برابر بھئ نہی ہو…..ہاں میری شادی ہوئ وی ہے….

تمہاری شادی ہوئ وی ہے تو میرے ساتھ اتنا بڑا گیم کھیلنے کی کیا ضرورت تھی….

جان تم جیسی بھولی لڑکیاں نا بہت بھولی ہوتی ہو….حماد ابیہا کے بال پکڑ کے چلایا….

ابیہا کو دھکا دے کے چلا گیا…ابیہا وہیں بیٹھی اپنی قسمت کو رو رہی تھی….

حماد سیدھا گھر گیا …..

آج بڑی جلدی آگئے آپ….ایشال نے حماد کے پاس آکے پوچھا….

آج ایک لڑکی کی کال آئ تھی وہ کال تم نے اٹھائ تھی….حماد نے سیدھا سوال کیا…

ہاں ایک لڑکی تھی ….ویسے کون تھی وہ….

وہ جو کوئ بھی ہو…آئندہ میرے موبائل کو ہاتھ مت لگانا جس کی کال آئے تم کال اٹینڈ نہی کرو گی…

حماد بیوی ہوں میں آپ کی آپ کی ہر چیز پہ میرا حق ہے….

یہ حق جتانے کی ضرورت نہی ہے…حماد غصے میں کہہ کے اندر چلا گیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *