Harjai by Muqadas Awan NovelR50696 Harjai (Episode 02)
Rate this Novel
Harjai (Episode 02)
Harjai by Muqadas Awan
اگلے دن مہراب یونی گیا سب دوستوں میں تنزیلا بھی تھی…مہراب نے تنزیلا کو اگنور کیا….
مہراب آئم سوری ….تنزیلا نے سب کے جاتے ہی مہراب کا ہاتھ پکڑ کے سوری کہا….
آئم سوری مہراب کل میں غصے میں تھی اسی لیئے منہ سے نکل گیا….
اٹس اوکے تنو لیکن تمہیں برداشت کرنا چائ تھا….
وہ بہن ہے میری تمہیں نہی پتا وہ میرے لیئے کیا ہے….
افففف پھر سے بہن نامہ شروع ہوگیا….تنزیلا نے دل میں سوچا….
آئندہ خیال رکھونگی…..اب تو معاف کر دو…..
ہمممم کیا معاف اب چلیں کلاس چلیں…
نہی مہراب کینٹین چلتے ہیں بہت بھوک لگی ہے….
اوکے چلو…
مہراب اور تنزیلا کینٹین چلے گئے….
تنزیلا نے آڈر کیا….مہراب تم بھی آڈر کرو کچھ….
نہی تنو تم کھاو مجھے بھوک نہی ہے…..
تھوڑی دیر بعد غفور کولڈرنک اور برگر لے کے آیا….
مہراب ادھر ادھر دیکھ رہا تھا کے نظر ابیہا پہ ٹک گئ….اسی وقت ابیہا نے بھی مہراب کو دیکھ لیا….مہراب نے فورا نظریں تنزیلا کی طرف کر لیں……
یہ لڑکا اس چڑیل کے ساتھ ….کل بھی یہ وہیں تھا جب اس چوڑیل نے میرے اوپر ہاتھ اٹھایا تھا روکھ نہی سکتا تھا اس چڑیل کو لگتا ہے گل فرینڈ ہوگئ اس کی…شکل سے ہی آوارہ لگتا ہے…..ابیہا سوچ میں پڑگئ…..
دینار وہ جو اس چڑیل کے ساتھ لڑکا بیٹھا ہے…ابیہا نے مہراب کی طرف اشارہ کر کے کہا….
ہاں وہ ….وہ مہراب ہے یار میں نے سنا ہے اس لڑکے سے آدھی یونی ڈرتی ہے….بہت امیر ہے یہ دن میں ناجانے کتنی گاڑی بدلتا ہے….
ہاں شکل سے ہی آوارہ لگ رہا ہے…..ابیہا نے بولا…..
یہ لڑکی اس کی گل فرینڈ ہے….
ہممم مجھے بھی یہی لگ رہی ہے کیا پتا کتنی گل فرینڈ ہو ہمیں کیا دفعہ کرو….
*******************
اچھا حماد میں سوچ رہی ہوں کے تمہارے بارے میں آج بتا ہی دوں اپنے بھائ کو….
حماد جو اپنئ سوچ میں بیٹھا ایک دم اچل پڑا…
نہیں بلکل بھی نہی بتانا اپنے بھائ کو….
ارے کیوں ..اب دیکھو نا بھائ کو بتاونگی تو وہ گھر والوں کو راضی کریں گے….
ارے تھوڑے دن رکھ جاو میری پکی جاب لگ جائے اپنے پیروں میں کھڑا ہوجاوں تو بتا دینا….لیکن فلحال ابھی اپنے بھائ کو کچھ مت بتانا….
اوکے میں انتظا کرونگی….
اچھا ایشال تو گھر جاو مجھے ایک دوست سے کام ہے….
حماد ایشال کو وہیں چھوڑ کے اپنے دوست کے گھر آگیا….
ابے خیر تو ہے نا آج تو ہمارے گھر کیسے…
بس یار تم سب کی یاد آرہی تھی…حماد بیٹھتے بولا…..
یار آج کل میرا نصیب میراساتھ نہی دے رہا..
کیوں کیا ہوا….
ابے کل میں ابیہا کو ریسٹورینٹ لے کے گیا وہاں وہ ایشال اور اس کا بھائ آگیا….بڑی مشکل سے ابیہا کو لے کے نکلا ہوں…
ابے اس کے بھائ نے دیکھا تو نہی….
یار مجھے لگ رہا ہے کے دیکھ لیا ہوگا ….ویسے بھی بھئ ایشال کے بھائ سے سب ڈرتے ہیں مجھے خود ڈر لگ جاتا ہے اس مہراب کو دیکھ کے…
اچھا آج کیا ہوا یہ بتا….حماد کے دوست نے حماد کے پاس بیٹھ کے پوچھا…ابے آج ایشال کہہ رہی تھی کے وہ میرے بارے میں بھای کو سب کچھ بتا دےگی…..
ہاں تو اچھا ہے بتا دے …
ابے پاگل اگر اس کے بھائ کو پتا لگ گیا نا تو ہماری شادی کروا کے ہی چھوڑے گا ….بھلے میری مرضی ہو یا نا ہو….اور ابھی ایشال کے سامنے اپنا امپریشن جمایا وا ہے اس کے بھائ کو پتا چلا نا ایک دن میں میری کھوج نکال کے سارا سچ ایشال کو بتا دیگا اور میرے ہاتھوں سے سونے کی مرغی نکل جائے گی….اور ساری زندگی جیل میں سڑتا رہونگا….
تو تجھے کس نے کہا کے اس شیرینی کے منہ لگ…
ابے یار بڑا پیسا ہے اس ایشال کے پاس ایک بار وہ سارا پیسا میرا ہوجائے تاش کے پتوں کی طرح پھینک دونگا….یہ جو آج میرے پاس اتنا کچھ ہے نا یہ سب ایشال کی بدولت ہے…
اور اس ابیہا کو کیوں پھنسایا….
ابے ابیہا کے پاس بھی کچھ کم نہی ہے ایشال جتنا نہی ہے لیکن بہت کچھ ہے پتا نہی کتنی پروپرٹی ہے ابیہا ہے نام بس وہ پروپڑٹی نکاح کے بعد میرے نام ہو جائے گا پھر ابیہا بھی میرے کسے کام کی نہی رہے گی….
واہ بھائ بڑا دماغ ہے تیرے پاس….لیکن جانی اس ایشال سے بچ کے رہنا ….
ٹینشن نا لے تو میں سب سمبھال لونگا…
**************************
نا ایشال اپنے بھائ کے بغیر رہ سکتی ہے اور نا مہراب…
مہراب جب چھ سال کا تھا تو ایشال اس دنیا میں آئ تھی…مہراب چھوٹی سی ڈول کو دیکھ کے بہت خوش ہوا تھا سمجھو آدھا مہراب نے ایشال پالا تھا ایشال کو اس کی ہر خواہش پوری کرتا تھا کبھی ایشال کی آنکھوں میں آنسوں نہی آنے دیا….اگر ایشال بولتی کے رات ہے تو مہراب کے لیے دن بھی رات ہوتی…..مہراب کی آنکھوں کا تارا تھی ایشال….
ایشال کو چوٹ لگتی تو مہراب کو درد ہوتا…..
ایک دن کھیلتے کھیلتے ایشال کو ٹیبل کا کونا لگ گیا…..ایشال بہت روئ مہراب کو غصہ آیا غصے میں مہراب نے اس شیشے والی ٹیبل کو ہی توڑ دیا….
************************
آج کل حماد بھائ کہاں بزی ہیں نا کال نا میسج…
بزی ہوگا نا اب وہ ہر وقت میرے سر پہ مسلط تو نہی ہو سکتا نا…..ابیہا نے چڑ کے کہا….
آبی زرا نظر رکھو کے کہیں حماد بھائ کسی اور کے سر پہ نا مسلط ہو جائیں….
پاگل ہوگئ ہو کیا حماد ایسا نہی ہےوہ تو میرے علاوہ کسی لڑکی کی طرف دیکھتا ہی نہی….ابیہا نے فخر سے کہا…
ہمممم بڑا ناز ہے حماد بھائ پہ…..اللہ یہ ناز برقرار رکھے…
***************
یار کہاں ہو تم سب میں کب سے انتظار کر رہی ہوں….ابیہا کب سے اپنے دوستوں کا انتظار کر رہی تھی جب کوئ بھی نہی آیا تو ابیہا نے دینار کو کال کی….
تم کون سے دنیا میں کھڑے ہو کب سے انتظار کر رہی ہوں ہم سب تو کلاس میں ہیں…..
اچھا تو بتایا کیوں نہی میں یہاں انگلش ڈیپارٹمینٹ کے سامنے کھڑی ہوں…تم انتظار کرو میں وہیں آتی ہوں…
ابیہاں انگلش دیپارٹمینٹ کے سامنے ایک درخت کے پیچھے کھڑی تھی جانے لگی کے اتنے میں مہراب کی آواز آئ….
ہاں میری جان …زرا زور سے بولو آواز نہی آرہی….
ابیہا وہاں کھڑی ہو کے مہراب کی باتیں سننے لگ گئ….
سوری ڈیر آج تھوڑی دیر ہوجائے گی…ایکسٹرا کلاس ہے آج…..
اچھا نا اب غصہ تو نا ہو ….اوکے میں آتے وے چاکلیٹس لے آونگا اپنی جان کے لیئے اب تو غصہ نا کرو….
شرم نام کی چیز ہی نہی ہے لڑکیوں اے ایسے بات کرتے ہیں بت شرم….
ابیہا منہ میں بڑبڑا کے چلی گئ….مہراب ایشال سے باتیں کرتا رہا….
******************
یار سر وقار سے آج کا لیکچر سمجھنا ہے مجھے تو بلکل بھی سمجھ نہی آیا…..دینار پریشان ہو کے بولی….
تو اس میں ایسا منہ بنانے کے کیا ضرورت ہے ابھی چلتے ہیں سر کے پاس….
آبی اتنی بڑی یونی میں ہم سر کو کہاں دھونڈیں…
سر اپنے آفس میں ہونگے وہاں چلتے ہیں…
اوکے چلو…ابیہا اور دینار سر کے آفس چلی گئیں…
ابیہا نے دروازہ نوک کیا…اندر سے سر وقار کی آواز آئ…..
سر آج کا لیکچر سمجھ نہی آیا آپ پلیز دوبارہ سمجھا دیں…..
یا شیور تشریف رکھیں..
ابیہا اور دینار بیٹھ گیئں مہراب بھی سر وقار کے پاس بیٹھا تھا سر وقار اور مہراب دوست تھے…
مہراب سر وقار کے برابر کرسی لگا کے بیٹھا وا تھا…
سر وقار ابیہا اور دینار کو سوال سمجھا رہے تھے مہراب چپ چاپ ان دونوں کو باری باری دیکھ رہا تھا…..
آگیا سمجھ…..سر وقار نے پوچھا….
یس سر آگیا سمجھ…..ابیہا نے بولا…
سر مجھے نہی آیا سمجھ…..دینار نے منہ بنا کے کہا….
سر میں سمجھا دونگی…ابیہا کتاب سمیٹ کے بولی….
اوکے…..دونوں کے جاتے ہی سر وقار نے مہراب کی طرف منہ کیا….
شی از انٹیلیجنٹ گرل…….سر نے مہراب سے کہا…
کون……..مہراب نے اتنا ہی پوچھا….
ابیہا….ماشاءللہ بہت ہوشیار ہیں…..ایسی لڑکیاں بہت آگے جاتی ہیں اور میں ہمیشہ ابیہا کو گائڈ کرتا ہوں ……
تم اسے جانتے ہو…..مہراب نے پوچھا…..
ہاں لاہور میں ہمارے سامنے والے گھر رہتی تھی…بچاری کے ماں باپ نہی ہیں………
پھر میری یہاں جاب لگ گئ اور میں نے ابیہا کو بولا کے اس یونی میں ایڈمیشن لے لے اور ابیہا نے یہاں ایڈمینشن لے لیا…..
اوہہہ اچھا….
*********************
مہراب یونی سے نکل رہا تھا کے ایشال کی کال آگئ….
بھائ آپ کہاں ہیں….
گڑیا میں گھر آرہا ہوں….
بھائ آپ اگر یونی میں ہیں تو پلیز مجھے لینے آجائیں کریم چاچا ابھی تک نہی آئے….
اوکے گڑیا میں آرہا ہوں لینے….
مہراب اپنی یونئ سے سیدھا ایشال کی یونی کی طرف گیا…..
مہراب گاڑی میں ہی تھا …..
ایشال اور حماد دونوں باہر کھڑے تھے کے مہراب گاڑی سے نکلا…
حماد تو مہراب کو دیکھ کے بوکھلا گیا…
ایشال مجھے لگتا ہے میں اپنا موبائل اپنے دوست کے پاس بھول گیا….
تم جاو میں موبائل لے کے آتا ہوں….
حماد اتنا کہہ کے اندر بھاگ گیا….اور ایشال اپنے بھائ کی طرف بڑ گئ….
یہ لڑکا کون تھا….مہراب نے صرف حماف کی پشت دیکھی تھی….
وہ بھای حم…..نہی ایشال حماد نے منع کیا ہے بتانے سے ابھی نہی بتا.(ایشال بتانے والی تھی کے ایک دم چپ ہوگئ….
بولو بھی کون تھا یہ….
بھائ نوٹس مانگ رہا تھا…….
اچھا چلو…..مہراب نے گلاسس لگا کے کہا….
جی بھائ چلیں….
*****************
بھائ آپ سے ایک بات پوچھنی تھی….
تمہیں کب سے میری اجازت کی ضرورت پڑ گئ…
نہی بھائ بس ویسے ہی….ایشال مہراب کے پاس بیٹھ کے بولی….
بھائ کبھی زندگی میں مجھ سے کوئ غلطی ہو جائے تو آپ کیا سزا دیں گے….
مہراب جو لیپ ٹاپ استعمل کر رہا تھا کہ ایشال کی بات میں ٹھٹکا….
میں سمجھا نہی….مہراب نے سوالیہ نظروں سے دیکھا….
بھائ اگر مجھے کوئ لڑکا پسند آجائے تو کیا آپ میری شادی اس سے کروادیں گے….
کیوں کوئ ایسی بات ہے کیا…مہراب نے الٹا اس سے سوال کیا….
نہی نہیں بھئ ایسی کوئ بات نہی ہے بس ویسے ہی پوچھ لیا….آپ میری بات کا جواب دیں…
دیکھو گڑیا تم میری جان ہو اگر تمہیں کوئ لڑکا پسند آبھی گیا تو سب سے پہلے اس لڑکے کا پتا لگواونگا….اگر اچھا ہوا تو تمہارئ شادی کروا دونگا…
سچ بھائ…مہراب کی بات سن کے ایشال ایک دم بول پڑی…..
بلکل سچ….
اگر کوئ لڑکا پسند ہے تو بتا دو…
نہی اگر ابھی حماد کے بارے میں بتا دیا تو بھائ ابھی سے حماد کی کھوج شروع کر دیں گے اور ابھی تو حماد کے پاس کچھ نہی ہے ابھی نہی بتاتی……ایشال نے دل میں سوچا…
کہاں کھوگئ…مہراب نے ایشال کے سامنے ہاتھ ہلایا…
نہی بھائ ابھی تو ایسا کچھ نہی ہے فلحال آپ اپنے لیئے لڑکی دیکھیں میرا نمبر تو بعد میں آنا ہے….
بہت تیز ہو ہمیشہ میری بات بیچ میں لے آتی ہو…
بھائ کبھی کبار میں سوچتی ہوں کہ اگر آپ کی شادی ہوگئ تو مجھے آپ کی بیوی تو آپ سے دور کر دےگی….
اور کبھی کبار میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر تم کسی لڑکے کے بھکاوے میں آگئ تو تم مجھ سے دور نا ہوجاو …
ایشال ایک بات کان کھول کے سن لو اگر تمہیں کوئ لڑکا پسند آیا اور وہ لڑکا ٹھیک نا ہوا تو میں مر کے بھی تمہاری شادی اس لڑکے کے ساتھ نہی کرواونگا….چاہے اس سے ہمارے رشتے میں جتنی بھی دوری آجائے…..
بھائ ایسا دن کبھی نہی آے گا…..
اور ایشال مجھے تم پہ بہت مان ہے اگر تم نے میرا مان یا میرا بھروسہ توڑا تو ان ہاتھوں سے تمہاری جان لونگا……کبھی کچھ غلط مت کرنا میں تمہیں اتنی آزادی دیتا ہوں اس آزادی کا غلط فائدہ مت اٹھانا….
اگر میرا مان یا بھروسہ توڑا تو یا تو تم اس دنیا سے جاو گی یا پھر میں….
بھائ اللہ نا کرے اللہ آپ کو سو سال سے بھی لمبی زندگی دے….اگر ایسا کچھ ہوا بھی نا تو آب سے پہلے میں اپنی جان خود لونگی….بس کبھی آپ کا سر شرم سے جھکنے نہی دونگی….آپ میرا مان ہیں بھائ …….ایشال کے آنکھوں سے آنسو آنے لگ گئے….
بس میری گڑیا بہت رلا لیا اب جا کے چائے بنادو….
اوکے بھائ میں ابھی لائ….
**********
حماد کہاں ہو اتنے دن سےاور میرا فون کیوں نہی اٹھا رہے……
ابیہا نے حماد کو فون کیا….
سوری یار بس تھوڑا بزی ہوں …..جو نئی کمپنی کھولی تھی نا اس میں تھوڑا نقصان ہو گیا….پیسے لگیں گے بس پیسوں کا انتظام کر رہاہوں…
اوہہہہ کب ہوا نقصان اور کتنے پیسے لگیں گے…
چھوڑو ابھی تم ان سب مسلوں میں نہی پڑھو….
نہی حماد تمہارا میرا کب سے آنے لگ گئا ہم دونوں کے بیچ….
اب بتاو کتنے پیسے چائ ہیں….
ایک لاکھ…..
بس اتنے سے لو ابھی تمہارے اکاونٹ میں بھیجتی ہوں…..ابیہا نے سن کے کہا….
آبی نہی یار رہنے دو تم کتنا احسان کروگی….
پٹو گے مجھ سے اب چپ چاپ اپنے اکاونٹ میں سے لے لو پیسے اور واپس کرنے کی ضرورت نہی ہے….ویسے بھی شادی کے بعد تمہارا سب کچھ میرا ہی تو ہے…..تم یہ سب محنت میرے لیے ہی کر رہے ہو اب کیا میرا فرض نہی بنتا….
آبی یار تم بہت اچھی ہو تم نے میرا بہت ساتھ دیا ہے پتا نہی ایسی کون سے نیکی پسند آگئ جس کے بدلے اللہ نے مجھے تمہارا ساتھ دیا…..
اب بس زیادہ ایموشنل نا ہو اور پیسے لے لو…….
حماد نے فون کاٹ کئ اپنے برابر والے دوست کے ہاتھ میں تالی مار کے ہنسا….
ہاہاہاہاہاا بڑا کمینہ ہے تو…کیسے جھوٹ بول کے پیسے بٹول لیئے….ایک دوست نےکہا…..
بس دیکھ کے تیرا بھائ کتنا ہوشیار ہے……
اب چل پارٹی کرتے ہیں…سب دوست اٹھ کے باہر چلے گئے…..
*********************
ابیہا اگلے دن اپنی یونی میں حماد کا انتظار کر رہی تھی…..
کیانکہ حماد نے وعدہ کیا تھا کے وہ ابیہا کے یونی آکے اسے باہر لے کے جائے گا….
ابیہا حماد کا انتظار کر رہی تھی کہ سامنے حماد آتا دیکھائ دیا…..
کیسی ہو…..حماد نے قریب آکے پوچھا….
ٹھیک ہوں تم سناو مسلہ حل ہوا ….
ہاں ابیہا تمہارا بہت بہت شکریہ یار تمہاری وجہ سے میرا نقصان بچ گیا….
ہممممممم اب شکریہ تو نا بولو….
اب چلیں……
ہاں تم انتظار کرو میں اندر نے بیگ لے کے آتی ہوں…
ابیہا اندر چلے گئ حماد گیٹ کے سامنے بیٹا ابیہا کا انتظار کر رہا تھا….
سامنے سے مہراب آتا دیکھائ دیا….
ابے تیری خیر حماد یہ مہراب یہاں کیسے…
حماد مہراب کو دیکھ کے درخت کے پیچھے چھپ گیا……
کس سے چھپ رہے ہو….پیچھے سے ابیہا کی آواز آئ…..
کسی سے نہی وہ بس دھوپ بہت ہو رہی ہے نا تو یہاں بیٹھ گیا…..
ویسے ابیہا وہ سامنے جو لڑکا بیٹھا وا ہے اسے تم جانتی ہو…..
وہ سامنے مہراب …..ابیہا نے مہراب کی طرف اشارہ کیا….
وہ مہراب ہے ایک نمبر کا چھیچھورا ہے پتا نہی اپنے آپ کو کیا سمجھتا ہے….ویسے تم کیوں پوچھ رہے ہو تم کیا جانتے ہو…..
ہاں اچھے سے جانتا ہوں….باہر پتا نہی کتنی لڑکیوں کے ساتھ چکر ہے اسکا ….امیر باپ کی اولاد ہے نا……حماد نے بھی دو کی چار لگائ….
جانے دو ویسے بھی اس مہراب کی بات کر کے میں اپنا موڈ خراب نہی کر سکتی……
دونوں گیٹ سے باہر نکلے مہراب کی نظر ابیہا پہ ٹک گئ…..
آج پھر ایک لڑکے کے ساتھ….افففف یہ لڑکی بھی نا ….مہراب نے دل میں سوچا….پتا نہی کتنے لڑکے ہیں۔
