Harjai by Muqadas Awan NovelR50696 Harjai (Episode 01)
Rate this Novel
Harjai (Episode 01)
Harjai by Muqadas Awan
بھائ اٹھ جائیں صبح ہوگئ…ایشال دس بار مہراب کو اٹھ چکی تھی لیکن مہراب اٹھنے کا نام ہی نہی لے رہا تھا….
ایشو میری جان آج کے دن تو سونے دو…مہراب نےکمبل کے اندر سے کہا…
اوکے سوتے رہیں میں ابھی نتاشا کو بھیجتی ہوں..
ایک منٹ رکھو…مہراب نتاشا کا نام سن کے فورا اٹھ گیا…
لو اٹھ گیا….اب اٹھ کے کیا کروں…
جوگنگ پے چلیں اب …
اوکے میری ڈول جو آپکا حکم…
مہراب فریش ہوکے نیچے آیا سب مہراب کا انتظار کر رہے تھے….
بھائ چلیں…ایشال مہراب کو دیکھ کے بولی….
لیٹس گو….
کہاں جانے کی تیاری ہو رہی ہے بھائ بہن کی…
ماما بھائ اور میں جوگنگ پے جا رہے ہیں….
مہراب تمہیں یاد ہے نا کل تمہیں جانا ہے تو تیار کر لی تم نے….
جی ماما ایشو کے ہوتے ہوئے بھالا میں کوئ ذمےداری نبھا سکتا ہوں….
بیٹا تمہیں تو ایشال کی عادت ہوگئ ہے اس عادت کو ختم کرو ایشال نے کل کو اگلے گھر بھی جانا ہے….یہاں تو یہ سب سے لاڈ اٹھا لیتی ہے لیکن کیا پتا اگلے گھر کیا ہو…
ماما ایشو کے ہونے والے شوہر کو گھر داماد بنا لیں گے…ایسا نہی تو نکاح ہونے سے پہلے شرط رکھ لیں گے کے ایشو سے کوئ کام نا کروایا جائے…مہراب نے آنکھ ماد کے کہا..
شاباش ہے تمہیں بجائے اس کے کہ تم ایشال کو سمجھاو الٹا تم پاگلوں جیسی بات کر رہے ہو…
ماما بھائ بلکل ٹھیک کہہ رہے ہیں…
بھائ آپ کل چلے جائیں گے تو میں تو پھر سے اکیلی رہ جاونگی ….
ارے میری گڑیا میں یونی جاونگا اس دنیا سے تو نہی …..
بھائ آپ کو پتا ہے نا یہ نو گھنٹے میرے لیئے کتنے مشکل ہوتے ہیں….
برداشت کر لو ان نو گھنٹوں کو اب میں یونی کے پروفیسر سے یہ تو نہی کہہ سکتا نا کہ بھائ سر مجھے جلدی جانے دے دیا کرے میری گڑیا میرا انتظار کر رہی ہوتی ہے….ہاہاہا
بھائ ……ایشال نے منہ بنایا…..
اب چلیں دیر ہو رہی ہے…
ہا چلیں بھائ…..
********************
ابیہا ساری تیاری ہے نا سارے ڈاکومینٹس رکھ لیئے…
ہاں یار سب کچھ ریڈی ہے…
یار مجھے تو ٹینشن ہو رہی ہے کے یونی میں پہلے دن میرے ساتھ کیا ہوگا….ابیہا نے ناخن چبا کے کہا…
کچھ ذیارہ تو نہی ہوگا بس ریگنگ ہوگی…
ابھی ابیہا کچھ بولتی کے فون بج گیا…
آبی تیرے ان کی کال ہے….ایک دوست نے مزاق سے کہا….
بد تمیز چپ ہوجاو تم سب ….
ہیلو ….ابیہا نے کال پک کر کے کہا…
ہیلو آبی کیسی ہو….اگلی طرف سے آواز آئ…
ہم ٹھیک ہوں تم سناو….
میں بھی ٹھیک اچھا کراچی کب جاوگی….
کل جاونگی تم کب پہنچے کراچی…
آج صبح ……حماد نے کہا….
اچھا پرسو بات ہوگی….خدا حافظ…
خدا حافظ…
ابیہا کال بند کر کے اندر آئ فزا نے فورا کہا ہوگئ بات ان سے……
ہاں ہوگئ تم سب نا بہت ڈھیٹ ہو….
یار اب کیا کریں ہماری ایک ہی تو دوست بک ہے اتنا تو حق رکھتے ہیں….دینار نے کہا….ویسے کیا کہہ رہے تھے…
پوچھ رہا تھا کہ کراچی کب آوگی….
حماد بھائ پہنچ گئے کراچی…..دینار نے پوچھا…
ہاں آج ہی پہنچے ہیں…ابیہا نے بیگ سائڈ پے رکھ کے کہا….
چلو سوجاو صبح جلدی نکلنا ہے….
******************
بھائ آپ بزی تو نہی ہیں….ایشا نے مہراب کے کمرے میں جھانک کے پوچھا….
ارے نہی میری گڑیا بلکل بھی بزی نہی ہوں اور اگر بزی ہو بھئ تو تمہارے لیے سب کام چھوڑ سکتا ہوں…..
بھائ آپ وہاں جا کے مجھے بھولیں گے تو نہی نا…
نا میری گڑیا یہ مہراب پوری دنیا بھلا سکتا ہے لیکن اپنی ایشو کو مر کے بھئ نہی بھولا سکتا….تمہیں پتا ہے ایشو تم میری جان ہو…..مہراب نے ایشال کے گال پکڑ کے کہا….
اچھا میں آپکی جان ہوں تو ہونے والی بھابھی کیا ہونگی گردہ…ہاہاہاہا
ارے بہت آگے چلی گئ تم پہچھے آو ….یہ بھابھی کہاں سے آگئ….
بھائ اپکی بیوی میری بھابھی ہونگی نا….
ارے میں جب شادی ہی نہی کرونگا تو کہاں سے آئے گی تمہاری بھابھی…..
بھائئئئ….ایشال نے آنکھیں دیکھائ….
بھائ اگر آپ نے یونی سے کوئ لڑکی پسند کر لی تو…..
ارے بھئ میں وہاں پڑھنے جاونگا یہ لڑکی کے چکر میں نہی پڑھنا مجھے…..
ارے بھاے آپ نہی پڑیں گے لیکن لڑکی تو آپ کے پیچھے پڑ جائے گی نا ویسے بھی میرا بھائ اتنا ہینڈ سم ہے کہ بڈھی بھی دیوانی ہو جائے آپ پہ…..
بھائ میں آپ کے لیئے لڑکی ڈھونڈونگی….
اوکے ڈن میرے لیئے آپ لڑکی دیکھیں گی….
اب سو جاو مجھے صبح یونی جانا ہے…
اوکے بھائ گڈ نائٹ….
***********************
ابیہا اور اس کی دوستیں کراچی پہنچ گئیں تھی یونی کے ہاسٹل میں رہ رہی تھیں…
کل یونی میں پہلا دن ہوگا پتا نہی ہمارے ساتھ کیا ہو کل….ابیہا کل سے پریشان تھی…
آبی خدا کا واسطہ بس کردو تم ایسے گھبرا رہی ہو کے ہمیں کل پھانسی ملنے والئ ہے….
یہ ریگنگ بھی پھانسی سے کم نہی ہے سب کے سامنے بےعزتی ہو تی ہے….
ارے ایسا ہو نہی سکتا کے ہماری آبی کسی سے
رہنے دو آبی تم جتنی باہر سے بہادر ہو نا اتنی اندر سے ڈرپوک بھی ہو…دینار نے مزاق اڑایا….
تم میری نظروں سے اوجھل ہو جاو.
بہادر تو ہوں دیکھا جائے ھا کل جو بھی ہوگا….
اب سونے دو صبح یونی بھی جانا ہے….
*******************
گڈ مارننگ …..
ارے واہ آج تو جلدی اٹھ گئے..
جی ماما یونی جانا ہے…..تھوڑی سستی ہو رہی ہے….اتنے دنوں بعد یونی جا رہا ہونا….
بھائ آپ اٹھ گئے….ایشال ڈائننگ ٹیبل میں مہراب کو دیکھ کے بولی….
ہاں گڑیا….آو نائشتہ کرو۔۔۔۔…امی نائشتہ دے دیں…
بھائ مجھے بھی یونی ڈروپ کر دینا آج کریم چاچا نہی آئے….۔۔
ہاں میری گڑیا میں چھوڑ دونگا تمہیں….
ایک تو پہلے ہی میرا سر درد ہو رہا ہے اپر سے آج یونی میں اتنا شور شرابا ہوگا….
کیوں بھائ آج کیا ہے….
ارے گڑیا آج یونی اسٹوڈنٹ کا پہلا دن ہے نا تو ریگنگ ہوگی….
اوہ ہاں….ویسے بھائ آپ کو یاد ہے جب میرا یونی میں پہلا دن تھا تو میرے ساتھ ریگنگ ہوئ تھی تو میں کتنا روئ تھی پھر اگلے دن آپ نے اس لڑکے کو جا کے مارا اس دن کے بعد وہ لڑکا آج بھی منہ چھپا کے جاتا ہے میرے کو دیکھ کے….ہاہاہا……انفیکٹ سب لڑکے میرے سے پنگے ہی نہی لیتے سب کو پتا ہے نا میں مہراب شاہ کی بہن ہوں…..اور مہراب شاہ کے نام سے یونی کے بوائز ڈرتے ہیں کیونکہ پہلے دن آپ نے جو بھرم دیکھایا تھا نا یونی میں وہ بھرم ابھی تک قائم ہے….ہاہاہاہاا…..ایشال نے فخر سے کہا….
اچھا اب چلو میری دیر ہو رہی ہے….مہراب نے ٹائم دیکھ کے کہا….
************
مہراب ایشال کو یونی چھوڑ کے اپنی یونی چلا گیا گاڑی پارک کی اور سیدھا اپنے دوستوں کے پاس گیا……
خیریت آج تم سب یہاں کیوں کھڑے ہو…مہراب نے دوستوں سے پوچھا…
جانی آج نیو اسٹوڈنٹس کی ریگنگ کرنی ہے اسی لیے کھڑے ہیں…
کیا فالتو کے کام کر رہے ہو آو کینٹین چلتے ہیں…
نا بھائ تو اکیلے جا ہم تو یہاں ہی ہیں….
مہراب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوگیا…
یونی کے گیٹ سے کچھ اسٹوڈنٹس آرہے تھے ان میں ابیہا بھی شمار تھی….
ابھی دیکھنا میں کیا کرتی ہوں….تنزیلا بولی…
تنو کیا فالتو کے کام کر رہی ہو ۔۔ مہراب نے چڑ کےکہا۔۔۔۔
تنزیلا تھوڑا سا آگے بڑھی…..
او کم آن مہراب انہی چیزوں کو انجوائے کرنا چائ ہی۔۔
تنزیلا ایک ہاتھ سے بال پیچے کر کے بول کے گیٹ کے پاس چلی گئ۔۔۔۔
ابیہا اپنی دوستوں کے ساتھ آرہی تھی کہ تنزیلا نے ہاتھ کے اشارے سے روکھا….
ابیہا نے سوالیہ آنکھوں سے گھورا….
ہائے آئے ایم تنزیلا اینڈ یو…..
ابیہا…..ابیہا نے صرف اتنا کہا….
تنزیلا نے اپنا ہاتھ اٹھا کے کہا…..تمہیں پتا ہے یہ کیا ہے…
تنزیلا اپنا ہاتھ ابیہا کے سامنے لہرا کے بولی۔۔۔
لگتا ہے تمہیں کم نظر آرہا ہے….میڈم یہ ہاتھ ہے…ابیہا نے تنزیلا کی آنکھوں میں دیکھ کے کہا…
اور یہ ہاتھ جب پڑتا ہے نا تو اچھے اچھو کی بولتی بند ہو جاتی ہے….
اچانک ایک تھپڑ ابیہا کے منہ پہ جھڑ دیا….
ابیہا منہ پہ ہاتھ رکھے دیکھ رہی تھی کہ اچانک ایک تھپڑ تنزیلا کے منہ پہ جھڑ دیا….تنزیلا ان سب کے لیے تیار نا تھی تھپڑ کی وجہ سے پیچھے ہوئ کہ ایک اور تھپڑ لگا….
اوقات میں رہو اپنے….میرے پاس بھی ہاتھ ہیں اور ان ہاتھوں کو مجھے اچھے سے استعمال کرنے آتا ہے….تم کیا سمجھی کے تمہارے ایک تھپڑ سے میں ڈر جاونگی…..میڈم آپکی بھول ہے …ابیہا اتنا کہہ کے جانے لگی لیکن دوبارہ تنزیلا کے سامنے آگئ…..میرے نام کو اور اس منہ کو اچھے سے یاد رکھنام. ۔۔۔.ابیہا نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا…
مہراب اور اس کے ساتھی غور سے ابیہا کو دیکھ رہے تھے….
***********************
ایشو ……حماد نے ایشال کو پیچھے سے آواز دی…
اوہ ہائے حماد کیسے ہو…..
میں ٹھیک تم سناو…دو دن سے کہاں غائب تھی….
ہاں مہراب بھائ کی چھٹیاں تھیں تو میں نے بھی چھٹی کر لی….
اچھا اپنے بھائ کا خیال ہے اور میرا نہی کے دو دن سے تمہارا چہرہ نہی دیکھا …اور تمہیں کتنا مس کیا…..
حماد نے ایشال کاہاتھ پکڑ کے کہا
حماد وہ میرے بھائ ہیں…میری جان ہیں وہ….
اور میں کیا ہوں…..
پھر کبھی بتاونگی کے تم میرے کیا ہو….ابھی چلیں کلاس میں….ایشال حماد کا ہاتھ چھڑوا کے کلاس کی طرف چلی ۔۔۔۔۔گئ….
******************
اب بس بھی کرو تنزیلا …..کب سے ہمیں یہاں بٹھایا وا ہے…تمہاری وجہ سے ایک لیکچر مس ہوگیا……
شٹ اپ تمہیں یہاں لیکچر کی پڑی وی ہے مجھے غصہ آرہا ہے…..
تو تم کرو نا غصہ لیکن ہمیں تو جانے دو…..جنید نے معصومیت سے کہا…..
خبردار جو یہاں سے اٹھے…..بیٹھے رہو سب …..
گائز تم سب ابھی تک یہیں ہو…..مہراب لیکچر لے کے اسی جگہ آیا جہاں صبح والا واقعہ ہوا تھا….
یار تنزیلا نے بٹھایا وا ہے. کب سے…کہہ رہی ہے وہ لڑکی یہاں سے گزرے گی چھٹی کے وقت …..
بس کرو تنزیلا ….شروع پہلے تم نے کیا تھا اب ختم اس نے کر دیا…..مہراب نے سمجھایا….
شٹ اپ میری سائڈ لینے کے بجائے تم اس کی سائڈ لے رہے ہو…..تم بھی یہاں سے نہی ہلو گئے…..
تم ان سب کو بٹھاو میں گھر جا رہا ہوں…دیر ہو رہی ہے…..مہراب اٹھ کے بولا….
تنزیلا اس کے سامنے آگئ…..مہراب تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کے تم مجھے باہر لے کے جاوگے….تنزیلا مہراب کے سامنے آکے بولی…
تنو ہم کل چلے جائیں گے ابھی مجھے گھر جانا ہے ایشو انتظار کر رہی ہوگئ اس کو آج میں باہر لے کے جاونگا وعدہ کیا ہے اس سے…..
اور میرے وعدے کا کیا ہوا …تنزیلا پھر بولی….
تنو کہا نا ہم پرسو چلے جائیں گے..
..ابھی میں جا رہا ہوں ایک منٹ بھی لیٹ نہی کر سکتا ورنہ ایشو
شٹ اپ جسٹ شٹ اپ تنزیلا چلائ….ایشو ایشو ایشو تنگ آگئ ہو میں تمہاری بہن ایشو سے تمہیں اس کے علاوہ کوئ دیکھائ کیوں نہی دیتا پتا نہی کب جان چھوٹے گی اس ایشال…..
تنو….اس سے پہلے کے تنزیلا کا جملہ مکمل ہوتا مہراب کا ہاتھ اٹھ گیا ……شٹ اپ میری بہن ہے وہ میری جان ہے…..خبردار جو میری بہن کے بارے میں کچھ بکواس کی زبان کاٹ دونگا….اگر اتنی ہی پروبلم ہو رہی ہے تو دفع ہوجا …..اگر آئندہ میری ایشو کو کچھ بولا نا تو لہاذ نہی کرونگا….
تنزیلا منہ پہ ہاتھ رکھے مہراب کو دیکھ رہی تھی….
آج اتنی بےعزتی…..
مہراب اتنا کہہ کے چلا گیا…
مہراب ایسا ہی تھا جو بھی اس کی بہن ایشو کے خلاف بولتا مہراب سب رشتے بھول کے جواب دے دیتا….مہراب اپنی بہن کے خلاف ایک لفظ بھی نہی سن سکتا…
********************
ابیہا حماد کی کال آرہی ہے آ کے اٹھاو ورنہ انہیں ہارٹ اٹیک آجانا ہے….دینار نے ابیہا کو آواز لگائ….
ابیہا نے روم میں آکے حماد کی کال پک کی….
میڈم کہاں تھیں کب سے کال کر رہا ہوں….
سوری حماد میں پڑ رہی تھی…
اچھا اب بس کرو پڑھنا اور جلدی سے تیار ہو جاو…
تیار …..کیوں ہوں….
بھئ تم میرے ساتھ باہر جا رہی ہو….
حماد مجھے پڑھنا ہے ہم کل چلے جائیں گے….
نہی ابیہا آج جائیں گے اتنے دن ہو گئے تمہیں دیکھا نہی اب جلدی سے ریڈ ہو جاو …..حماد نے اتنا بول کے کال کاٹ دی…..
حماد…..ہیلو حماد…..ابیہا ہیلو ہیلو کرتی رہ گئ…
بھئ کہاں جانے کی تیاری ہو رہی ہے…..مہک نے ابیہار سے پوچھا جو تیار ہو رہی تھی….
حماد کے ساتھ جا رہی ہوں….یار دل نہی کر رہا جانے کو لیکن حماد اتنی ضد کر رہا ہے…
ارے میری جان لڑکیاں انہی چیزوں پہ مرتی ہیں…اور تم تو لکی ہو کہ حماد بھائ تمہاری کیئر کرتے ہیں….اب زیادہ سوچو نہی اور جلدی سے تیار ہوجاو….
دینار دیکھو کس کی کال ہے….
آبی حماد بھائ کی کال ہے..نیچے کھڑے وے ہیں جلدی کرو….
ہاں بس ہوگئ تیار …..
*********************
ایشو جلدی کرو میں تھک گیا ہوں….مہراب تین گھنٹے سے ایشال کو باہر لے کے گیا تھا اور تین گھنٹے میں ایشال کے بس دو سوٹ ہی لیے تھے…
بھائ بس ہوگئ شاپنگ اب کچھ کھا لیں پھر گھر چلتے ہیں…..بھائ آپ تھک تو نہی گئے اگر تھک گئے ہیں تو گھر چلتے ہیں….
ارے نہی گڑیا میں بلکل بھی نہی تھکا چلو کچھ کھالیں بس بھوک کی وجہ سے کہہ رہا تھا….
ہممم وہاں چلتے ہیں…مہراب اور ایشال سامنے ریسٹورینٹ گئے….
مہراب اور ایشال جس ریسٹورینٹ گے وہاں ابیہا اور حماد پہلے سے بیٹھے تھے…
او شٹ یہ یہاں کیا کر رہی ہے….حماد نے ایشال کو دیکھ کے فورا مینیو کارڈ منہ کے سامنے کر دیا….
ایشال کی پشت تھی حماد کی طرف…
ابیہا اٹھو یہاں سے ہم کہیں اور چلتے ہیں…
کیا ہو گیا حماد یہاں کیا مسلہ ہے….
آبی میرا دم گھٹ رہا ہے چلو یہاں سے…حماد ابیہا کا ہاتھ پکڑ کے بولا…..
دونوں گیٹ سے باہر جا رہے تھے کے مہراب کی نظر پڑ گئ….حماد کو تو دیکھا نہی ابیہا کو دیکھ چکا تھا…..
یہ لڑکی یہاں اور وہ بھی ایک لڑکے کے ساتھ…مہراب سوچ میں پڑ گیا….مجھے کیا کسی کے ساتھ بھی ہو…مہراب سر جھڑک کے موبائل پے لگ گی…
