Harjai by Muqadas Awan NovelR50696 Harjai (Episode 03)
Rate this Novel
Harjai (Episode 03)
Harjai by Muqadas Awan
امی بھائ کب آئیں گے…..ایشال تم مہراب مہراب کرنا چھوڑ دو اور گھر کی طرف دیہان لگاو.. اور مہراب وہ کب تک تمہارے آگے پیچھے گھومتا رہے گا کل کو اس نے بھی گھر بسانا ہے کیا پتا مہراب کی بیوی کیسی ہو میں چاہتی ہوں کہ تمہارا پہلے گھر بس جائے گھر داری سیکھو ۔۔بڑی ہو جاو ۔۔۔.تم سمجھ رہی ہو نا میں کیا کہنا چاہ رہی ہوں…..
جی امی سمجھ گئ…..
گڈ گرل اور ہاں یاد آیا نور آرہی ہے کل…امی نے کچھ سوچ کے بولا….
سچی آپو آرہی ہیں…واو کتنا مزہ آئے گا امی آپو کتنے دن کے لیئے آرہی ہیں….
آیک مہینے کے لیئے…امی نے جواب دیا…..
واو بچے بھی آئیں گے…..
ہاں….مہرین نے جواب دیا….
میں مہراب بھائ کو بتاکے آتی ہوں….
************************
آبی آج موسم کتنا پیارا ہے آو دیکھو…..دینار نے ابیہا کو آواز لگائ….
چلو باہر چلتے ہیں….ابیہا نے دینار مہک اور سویرا کو بولا….
ارے واہ آج سورج کہاں سے نکل گیا….آج آبی باہر جانے کی بات کر رہی ہے….
پتا نہی تم لوگوں کو کیا مسلہ ہے ….اچھا بیٹھی رہو…
اچھا نا سوری یار مزاق کر رہی ہوں….چلو چلتے ہیں…..دینار اٹھے وے بولی….
ابیہا دینار اور سب دوستیں باہر چلی گئیں….
تینوں ہوٹل میں بیٹھیں باتیں کر رہی تھیں کہ حماد آگیا…..
ہائے لیڈیز…..
ہائے حماد بھائ کیسے ہیں آپ آج کل کہاں بزی ہیں….مہک نے مزاق میں کہا….
اوہ مجھے تو پتا نہی تھا کہ میں اتنا مشہور ہو گیا کہ مجھ ناچیز کو یاد کیا جا رہا ہے…..تم سب نے تو یاد کیا لیکن تمہاری دوست نے مجھے یاد کیا کہ نہی…..حماد نے ابیہا کی طرف دیکھ کے کہا…..
ارے محترمہ تو دن رات آپ کو یاد کرتی ہیں کل غلطی نے مجھے حماد بلا لیا…ہاہاہاہا…
تو دیکھو آبی نے یاد کیا اور میں حاضر….
ویسے حماد بھائ آج کل کہاں بزی ہیں…دینا نے کوک کا سپ لیتے پوچھا…..
ہاں آج کل مصروف ہوں اپنی آبی کے لیئے اتنی محنت کر رہا ہوں…آبی سے کیے گئے وعدے پورے کر رہا ہوں…حماد آگے کچھ بولتا ایشال کی کال آگئ….
ایکسکیوز می….میں ابھی آیا….
حماد اٹھ کے ریسٹرینٹ سے باہر چلا گیا…
ہیلو ایشال کیوں کال کی….حماد نے کال اٹینڈ کر کے پوچھا…..
کیوں کا کیا مطلب اب کیا کال بھی نا کروں….اور یہ تم نے کیوں پوچھا کہ کال کیوں کی….
سوری ایشو ایکچلی میں مٹنگ میں بزی ہوں تو بس……
اچھا میٹنگ سے فارغ ہوکے مجھ سے ملنے آنا ایک گڈ نیوز سنانی ہے….
اوکے میٹنگ کے بعد بندہ حاضر ہے….حماد کال کاٹ کے پیچھے مڑا سامنے دیناد کو دیکھ کے کھٹک گیا…..
اوہ نو کہیں اس نے سن تو نہی لیا…حماد نے دل میں سوچا….
تم کب آئ….حماد نے فون جیب میں رکھ کے پوچھا…..
ابھی ابھی آئ ہوں…. کھانا آڈر کر لیا ہے چلیں…
ہاں چلو….حماد نے سکھ کا سانس لیا
شکر کچھ سنا نہی اس نے
***************
یار آج تو بچ گیا…حماد شام میں اپنے دوست کے گھر چلا گیا….
کیوں آج کیا ہوا….دوست نے گلاس حماد کو پکڑوا کے پوچھا….
یاد میں ابیہا کے پاس گیا تو ایشال کی کال آگئ تھی ایشال سے بات کرنے کے لیے میں باہر گیا بات کرکے مڑا تو دیناد ابیہا کی دوست میرے پیچھے کھڑی وی تھی….مجھے تو لگ رہا ہے کہ اس نے سن لیا….حماد کنپٹی مسلتے بولا….
بھائ دیہان سے ایک تو یہ ابیہا کی دوستیں بھی نا چمکادڑ کی طرح چپکتی ہیں….
ہاں یاد دیناد کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ اس نے سب سن لیا….اور کچھ بولا بھی نہی بس کھانے کا بول کے چلی گئ….
بھائ اگر ابیہا کو بتا دیا ہوتا نا تو ابھی تک ابیہا کی کال آجاتی تیرے پاس….زیادہ ٹینشن نا لے کچھ نہی پوچھا…..اگر پوچھے تو کہہ دینا تو نے جو نیو کمپنی کھولی ہے ایشال تیرے ساتھ کام کرتی ہے کمپنی میں…..
ہاں یہی بولنا پڑے گا…..یار ایک تو ابیہا کی دوستوں سے اور ایشال کے بھائ مہراب سے ڈر لگتا ہے……حماد نے پریشانی میں کہا…
حماد نے پریشانی میں کہا…
ابے جا تو اس ایشل کے بھائ سے ڈر گیا..ہاہاہاہا….حماد کے دوست نے حماد کا مزاق اڑایا….
بیٹھا تو جانتا نہی ہے ….
اس مہراب نامی بلا کو بھئ دیکھ لیتے ہیں…زرا ملاقات تو کروا….
ایشال اپنے بھائ کے ساتھ آتی ہے کالج کل چبح دیکھ لینا مہراب کو…..
اوکے جانی پھر کل ملاقات ہوگئ….ابھی تو جا …
*******************
اگلے دن حماد کا دوست اور حماد ایشال کا انتظار کر رہے تھے……
سن صرف دیکھنا مہراب کو اس سے پنگا نہی لینا …حماد نے اپنے دوست کو وان کیا….
ابے پھٹو تو چپ چاپ بیٹھ….حماد کا دوست اٹھ کے گیٹ کے پاس چلا گیا….
یہ تو گیا کام سے میں تو بھاگوں…حما اتنا بول کے یونی کے اندر چلا گیا….
مہراب ایشال کو چھوڑنے یونی آیا ایشال کار سے باہر نکل گئ ….مہراب کار کے اندر ہی بیٹھا تھا…
ابے یہ تو باہر ہی نہی نکلا….کچھ کرنا پڑے گا….حماد کا دوست کچھ سوچ کے ایشال کے پاس چلا گیا…..
ہیلو بےبی ….کہاں جا رہی ہو….مجھ سے دوستی کروگی….حماد کےدوست نے ایشال کا ہاتھ پکڑ کے کہا…..مہراب گاڑی اسٹارٹ کرنے والا تھا کہ نظر ایشال پہ پڑگئ….
مہراب گاڑی سے باہر نکلا سیدھا ایشال کے پاس چلا گیا…..
چھوڑو میرا ہاتھ….ایشال نے غصے سے کہا….
بےبی…حماد کا دوست کچھ بولنے والا تھا کہ مہراب سامنے آگیا….
مہراب نے حماد کے دوست کا گربان پکڑ کے دھکا دیا….وہ سیدھا زمین میں جا گھیرا….
کون ہے بے تو….یار ہے اس لڑکی کا…حماد کا دوست زمین سے اٹھ کے مہراب کے پاس گیا….
ابھی بتاتا ہوں کہ کون ہوں میں…اتنا بول کے مہراب حماد کے دوست پہ حاوی ہوگیا….
مار مار کے حالت خراب کر دی آخر میں بولا میں اس کا بھائ ہوں مہراب شاہ…..
ابے تیری تو یہ اس لڑکی کا بھائ ہے….بیٹا یاسر بھاگ….حماد کادوست سوچ کے بھاگ گیا…
********************
دوپہر کے وقت حماد اپنے دوست یاسر کے پاس گیا…..
ہاہاہاہاہاہا کس نے کہا تھا کہ اس کی بہن کو چھیڑ…مل گیا سکوں مہراب کو دیکھ کے…حماد نے یاسر کا مزاق اڑایا…
ابے کمینے کس کی بہن سے تو نے عشق لڑا لیا…کچھ تو سوچ لیتا…
ہاتھ نہیں ہتھوڑا ہے۔۔۔آہ۔۔۔
بہت مارا رے ۔۔۔
تبھی میں مہراب کے سامنے نہی جاتا…
ابے اتنا مارا ہے کے بیٹھ بھی نہی سکتا…دیکھ بھائ کل کو کچھ ہوا نا تو مجھے تو دور ہی رکھنا…
اس کا ہاتھ نہی ہتھوڑا ہے بھائ….پتا نہی اس کی بیوی کا کیا ہوگا کیسے برداشت کرے گی….
بیٹھا ایک ہفتے تک گھر میں ہی رہنا ورنہ مہراب نے دوبارہ تجھے دیکھ لیا نا تو پھر سے مارے گا….حماد نے یاسر کی کمر پہ ہاتھ مار کے کہا….
ابے اگر اس کے بھائ کو پتا چل گیا تو تیرا کیا ہوگا….
جانی میں نے فل پلیننگ کر رکھی ہے…حماد صوفے پہ بیٹھ کے بولا…
********************
آپییییییییی…..نور اپنے بچوں کے ساتھ گھر آئ ایشال نے چلا کے پورے گھر کو اٹھا لیا….
کیا ہوگیا ایشو کان پھاڑو گی کیا….نور نے اپنی بیٹی کو نیچے اتار کے کہا…
قسم سے آپی کب سے یہاں بیٹھی آپ ہی کا انتظار کر رہی تھی…
آپو آپ بیٹھیں میں سب کو بلا کے لاتی ہوں….
ایشال اوپر چلی گئ….نور اپنی امی سے ملنے لگ گئ….
بھائ …..ایشال مہراب کے کمرے میں جا کے چلائ…
کیا ہو گیا ایشو اتنا کیوں چلا رہی ہو….
بھائ نور آپو آئ ہیں….
واٹ …مجھے کیوں نہہ بتایاکہ نور آپی آئیں گئ…مہراب نے ایشال کو گھوری سے نوازا….
سوری بھائ آپو اور امی نے آپ کو بتانے سے منع کیا تھا….ایشال نے دونون کال پکڑ کے کہا….
تمہیں تو میں بعد میں دیکھ لونگا….فلحال نور آپی کو پوچھتا ہوں….
مہراب ایشال کے ساتھ نیچے آگیا….
میرا مہرو کیسا ہے…..نور نے مہراب کو پیار کر کے کہا….
آپی…اب بس یہ مہرو مہرو کہنا بند کریں…میں بڑا ہوگیا ہوں…
مہراب تم میرے لیئے بچے ہی ہو…..
آپی آپ نے مجھے نہی بتایا کہ آپ آنے والی ہیں اس کے لیئے میں آپ کو سزا دونگا….مہراب نے اپنی بھانجی کو اٹھا کے کہا…
مہرو جو سزا دےگا وہ مجھے منظور ہوگئ….
سزا بعد میں دےدینا ابھی نور کو آرام کرنے دو….امی نے کہا…
*****************
واو کھانا بہت مزے کا بنا ہے..امی میں جب بھی آتی ہوں تو آپ کے ہاتھ کا کھانا کھا کے بچے عادی ہو جاتے ہیں اور پھر گھر جا کے ضد کرتے ہیں کے ہمیں نانو کے ہاتھ کا کھانا کھانا ہے….
ہمیں تو عادت ہے امی کے ہاتھ کے کھانے کھانے کی….ایشال نے بریانی کا لقما لے کے کہا…..
تم بھی یہ عادت ختم کرو کل کو اگلے گھر بھی جانا ہے…..نور نے زینب کا منہ صاف کر کے کہا…
ایک تو پتا نہی یہ باتوں باتوں میں میری کیوں بات ہو جاتی ہے….ایشال نے منہ بنا کے کہا….
بھئ میں نے اور مہراب بھائ نے پلیننگ کی ہے کہ میرے ہونے والے شوہر کو ہم اپنے گھر رکھ لیں گے….
ہاں اور بگاڑو تم اس ایشال کو…پتا ہے مجھے کتنی تکلیف ہوے تھی اپنے سسرال میں….نور نے مہراب کو کہا….
ہاں نور کو پہلے بیگاڑ کے اور اب ایشال کو بگاٹ رہا ہے…..ثمینہ بیگم نے مناہ بنا کے کہا….
چلو اچھا ہے تم آگئ اسے بہانے سب بچے اکھٹے ہو جائیں گے ورنہ یہ گھر تو اتنا سنا ہو جاتا ہے..
میں تو اپنی نواسی کو اتنا یاد کرتی ہوں۔۔۔..تمہاری تو شادی ہوگئ ے ایشال اور مہراب پڑھتے رہتے ہیں میں بور ہو جاتی ہوں
ماما اب میں آگئ ہوں نا اب کوئ بور نہی ہوگا….نور نے زینب کا منہ صاف کر کے کہا….
***************
ہیلو ایشال کہاں ہو اتنے دن سے یونی کیوں نہی آرہی….حماد نے یونی میں بیٹھ کے ایشال کو کال کی….
سوری حماد نور آپی آئ وی ہیں نا تو میں ایک ہفتے تک یونی نہی آونگی….
اوکے تم انجوائے کرو…حماد نے کال کاٹ دی…
بیگ اٹھا کے ابیہا کے یونی چلا گیا….
ابیہا کہاں ہو میں یہاں گیٹ پہ تمہارا انتظار کر رہا ہوں…حماد نے ابیہا کو کال کی….
حماد میرا لیکچر ہے تم پلیز جاو ہم شام میں ملتے ہیں….
آبی پانچ منٹ تک تم یہاں آجاو ورنہ میں اندر آجاونگا…
اوکے تم وہیں انتظار کرو میں آتی ہوں….ابیہا کتابیں سمیٹ کے باہر چلی گئ….
تم تو اپنی یونی میں تھے تو یہاں کیوں آگئے…ابیہا یونی کے گیٹ کے پاس کھڑے حماد کے پاس آئ….
ہاں آج یونی میں کوئ کام نہی تھا تو سوچا کے تمہارے پاس آجاوں….چلو باہر چلتے ہیں….
حماد یوں روز روز جانا اچھا نہی ہوتا کل ہی تو ملاقات ہوئ تھی…..ابیہا نے چلتے چلتے کہا…
ابیہا اور حماد چل رہے تھے کہ حماد مہراب سے ٹکرا گیا….
سور…حماد کچھ بولتا کہ مہراب کو سامنے دیکھ کے بولتی بند ہوگئ….
مہراب نے ابیہا کو دیکھ کے گلاسس اتارے….
دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے کہ ابیہا بولی….حماد چلیں….
حماد سمبھلا…ہاں چلو…..
ابیہا اور حماد گاڑی میں بیٹھ گئے…مہراب کی نظروں نے دور تک پیچھا کیا جب تک ابیہا کی گاڑی
اوجھل نا ہوئ…..
یہ لڑکی یہاں پڑھنے نہی گھومنے آتی ہے جب دیکھو روز کوئ ایک لڑکے کے ساتھ پائ جاتی ہے
اور پھر ان ہی لڑکیوں کی وجہ سے ہم لڑکے بدنام ہوتے ہیں….مہراب نے دل میں کہا اور سر جھڑک کے یونی کے اندر چلا گیا…..
***************
ہیلو ایشو….
حماد نے ایشال کو کال کی ایشال اپنی فیملی کے ساتھ پارک آئ وی تھی حماد نے ایشال کو دیکھ لیا….
ہیلو حماد میں اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہوں تم بعد میں کال کرنا….ایشال نے آہستہ آواز میں کہا….
ہاں وہ تو میں دیکھ رہا ہوں پنک سوٹ میں تم بہت پیاری لگ رہی ہو….
تمہیں کیسے پتا چلا کے میں نے پنک سوٹ پہنا وا ہے…تم کہاں ہو….
تمہارے پیچھے…..
ایشال نے پیچھے دیکھا تو حماد نے ہاتھ ہلایا….
یہاں آو…حماد نے ایشال کو بولا…..
حماد پاگل ہوگئے ہو تم جاو….
نہی ایشو ادھر آو….اگر تم نا آئ تو میں آجاونگا ….
نہی رکھو میں آتی ہوں….
ایشال کال کاٹ کے حماد کے پاس چلی گئ….
کیوں بلایا ہے ….ایشال حماد کے پاس جا کے بولی…
آج تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو….
بول لیا اب میں جا رہی ہوں….ایشال جانے لگی تو حماد نے ہاتھ پکڑ لیا….
حماد ہاتھ چھوڑو اگر کسی نے دیکھ لیا تو….
کوئ نہی دیکھتا….
ایشال کے موبائل پے مہراب کی کال آگئ….
ایک تو تمہارا یہ بھائ کباب میں ہڈی بن جاتا ہے…حماد نے منہ بنا کے کہا….
خبردار جو میرے بھائ کو کچھ بولا تو..اب میں جا رہی ہوں کل یونی میں ملاقات ہوگی….
*****************
میری گڑیا….مہراب نے صوفے میں بیٹھ کے زینب کو پیار کیا….
مہراب پھر کیا سوچا اگے کا….نور نے چائے کا سپ لے کے پوچھا….
میں سمجھا نہی….مہراب زینب کو صوفے میں بیٹھا کے پوچھا…
تمہاری پڑھائ کب ختم ہو رہی ہے….
بس یہ لاسٹ سمسٹر ہے اس کے بعد بزنس اسٹارٹ کرونگا….
اور اگے کیا کرو گے….نور نے پھر پوچھا….
اگے بزنس ہی کرونگا….
شادی کا کیا ارادہ ہے….
کچھ سوچا نہی …..
تو سوچ لو اور ماما کو بتاو تاکہ تمہارے لیے رشتے دیکھیں…..
نہی میں شادی نہی کرونگا میں اپنی ڈول ایشو کے ساتھ رہونگا….مہراب نے ایشال کے گال پکڑ کے کہا…
پتا نہی تمہارا کیا ہوگا….ماما اس کو اس ہی کے حال پہ چھوڑ دیں جب تنہائیاں ڈسیں گی نا تب عقل آئے گی….
میری فیلمی میرے ساتھ ہے تو لڑکی کی کیا ضرورت….
مہراب یہ فیملی کب تک ہے…کچھ سوچواپنے بارے میں…
وہ وقت آنے پہ دیکھا جائے گا ابھی تو لائف انجوائے کرنے دیں….
*********************
اگلے دن ایشال نہی آئ تو حماد ابیہا کے یونی چلا گیا….
مہراب تنزیلا اور ان سب کے دوست کینٹین میں بیٹھے چائے پی رہے تھے…
ابیہا اور حماد کینٹین میں آئے..
ابیہا اور حماد جا رہے تھے کہ تنزیلا بول پڑی…
توبہ توبہ کیسا زمانہ آگیا کہ شکل سے شریف لڑکی آج کل غیر محرم کے ساتھ پائ جاتی ہے اب اس ابیہا کو دیکھ لو……ابیہا تنزیلا کی بات پہ رکھ گئ…
ہاں واقعی کیسا زمانہ آگیا کہ لڑکیاں غیر محرم کے ساتھ پائ جاتی ہیں اب تم اپنی ہی مثال لے لو…
اس ٹیبل میں تم ایک لڑکی اور چار لڑکے….
تنزیلا کھڑی ہوگئ…..ریئلی….اب تم بھی اپنے آپ کو دیکھ لو اس غیر لڑکے کے ساتھ….
ایکسکیوز می یہ میرا منگیتر ہے بہت جلد شادی ہونے والی ہے ہماری تمہیں کوئ تکلیف….ابیہا نے دونوں ہاتھ ٹیبل میں ٹکا کے بولا….
اوہ تو یہ اس کا منگیتر ہے….مہراب نے دل میں سوچا….
تمہاری طرح نہی ہوں جو روز ہر ایک لڑکے کے ساتھ پائ جاوں….آئندہ سوچ سمجھ کے بولنا…
ابیہا اتنا کہہ کے چلی گئ….
***********************
حماد کہاں ہو اتنے دن سے ……حماد یونی آیا تو ایشال پوچھ بیٹھی….
یار اب کیا بتاو گاڑی چوری ہو گئ ہے تو بائک پہ آتا ہوں…..
کب ہوئ اور کہاں ہوئ چوری….
میرے گھر کے پاس ہی ہوئ چوری….
میں مہراب بھائ کو بولوں گی کے تمہاری گاڑی کا پتا لگوائے…..
نہی ایشو اپنے بھائ کو نہی بتانا پھر وہ تم سے دس سوال پوچھیں گے….
ہاں یہ تو ہے…اب کیا کریں….
یار اتنی آمدنی نہی ہے کہ اتنی جلدی گاڑی خرید سکوں….کار کی عادت تھی لیکن یہ بائک اتنی مشکل لگتی ہے…..خیر چھوڑو آو کینٹین چلتے ہیں….
جاری ہے
