Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Fakhar shah (Episode 06)

Fakhar shah by Zainab Ansari

ٹھاہ!!!!!

ٹھاہ!!!!

ٹھاہ!!!!

تیسرے فائر کے بعد زرغام نے پاس کھڑی ہالے کو دیکھا جو کہ کانوں پر ہاتھ رکھے کھڑی تھی وہ دونوں اس وقت زرغام کے خریدے گھر کے بیسمنٹ میں تھے زرغام نے اپنی یونی کے نزدیک گھر لے لیا تھا ہالے کا ایڈمیشن بھی قریبی کالج میں کروا دیا تھا دن میں وہ دونوں پڑھتے تھے اور رات میں زرغام ہالے کو مارشل آرٹس سیکھاتا تھا

اب تمہاری باری!!! زرغام نے ہالے کے ہاتھ اس کے کانوں سے ہٹا کر کہا

مجھ سے نہیں ہو گا شاہ جی مجھے ڈر لگتا ہے!!! ہالے نے کہا

کچھ نہیں ہو گا یقین کرو یہ کاٹتی نہیں ہے!!! زرغام نے مسکرا کر کہا

نہیں شاہ جی یہ لڑکوں والی چیز ہے!!! ہالے نے کہا

اس پر کہاں لکھا ہوا ہے کہ یہ لڑکوں والی چیز ہے لڑکی اٹھائے گی تو لڑکیوں والی ہو جائے گی لو پکڑو!!! زرغام نے کہہ کر گن اسے تھمائی پھر کندھوں سے تھام کر اس کا رخ سامنے رکھی بوتلوں کی طرف کیا ہالے نے گن پکڑا ہاتھ سیدھا کیا زرغام نے دیکھا اس کا ہاتھ کانپ رہا تھا زرغام نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے اس کا گن پکڑا ہاتھ تھاما

آنکھیں کھول کر نشانہ لو!!!! زرغام بولا

آنکھیں کھول کر ہی تو لے رہی ہوں!!! ہالے بولی

میرا مطلب ہے غور سے دیکھ کر نشانہ لو!!!!! زرغام بولا

شاہ جی!!! ہالے بولی

ہممممممم!!!

مجھ سے نہیں ہو گا!!!

ہو گا ہالے نور ضرور ہو گا اور اگر نہیں ہوا تو کوئی بات نہیں ہم تب تک پریکٹس کریں گے جبکہ تم سیکھ نہیں جاتی!!! زرغام نے کہا

شاہ جی مجھے گولی سے ڈر لگتا ہے!!! ہالے نے کہا

اسی لیے میں نے تمہیں بندوق پکڑائی ہے گولی نہیں!!! زرغام نے کہا

لیکن اگر گولی مجھے لگ گئی تو؟؟؟ ہالے نے پوچھا

تو کوئی بات نہیں میں دوسری شادی کر لوں گا!!!! زرغام بولا ہالے شاک سے مڑ کر اسے دیکھا اس کے تاثرات بلکل نارمل تھے

آپ دوسری شادی کریں گے؟؟ ہالے نے حیرت سے پوچھا

اگر تم سے فائر نشانے پر لگا تو نہیں اگر نا لگا تو ہاں!!! زرغام نے کہا جس پر ہالے نے ایک غصیلی نظر اس پر ڈالی پھر سارا فوکس سامنے رکھی بوتل پر کیا

ٹھاہ!!!!

فائر کی آواز آئی ساتھ ہی بوتل کے چھن سے ٹوٹنے کی ہالے نے فاتحانہ نظروں سے زرغام کو دیکھا جس نے داد دیتی نظروں سے اسے دیکھا

چلو پھر سے!!! زرغام نے مسکرا کر کہا جس پر ہالے بھی مسکرا دی یہ تو سچ تھا اگر آپ ٹھان لیں تو کچھ بھی کر سکتے ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے تم سے بات کرنی ہے!!!! نائل انشرح کے کمرے میں داخل ہوتا بولا

دفع ہو جاؤ یہاں سے میرا موڈ پہلے ہی بہت خراب ہے!!! انشرح بولی

اچھا اور وہ کیوں؟؟؟ نائل نے پوچھا

تم سے مطلب شکل گم کرو!!! انشرح بولی

اوہ اتنا غصہ کہیں تمہیں اس بات کا غصہ تو نہیں کہ زرغام ہالے کا ہو گیا؟؟؟ نائل نے پوچھا

تم جاتے ہو یا میں تمہیں خود نکالوں!!! انشرح غصے سے بولی

مجھے نکالنے کا کیا فائدا اگر نکالنا ہی ہے تو ہالے کو نکالو زرغام کی زندگی سے!!! نائل بولا

مطلب؟؟؟ انشرح نے ناسمجھی سے پوچھا

بھئی مطلب تو صاف ہے اگر ہالے زرغام کی زندگی میں نا ہو گی تو پھر ممکن ہے کہ زرغام تمہارا ہو جائے اگر چاہو تو میں مدد کر سکتا ہوں!!! نائل نے کہا

وہ کیسے؟؟؟ انشرح نے پوچھا جس پر نائل کے ہونٹوں پر شاطرانہ مسکراہٹ آ گئی

بس جیسا بول رہا ہوں ویسا ہی کرنا!!!! نائل بولا جس پر اس نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلکل نہیں شاہ جی میں اس پر کبھی نہیں بیٹھوں گی!!!! ہالے نے صاف انکار کیا

ہالے نور بحث نہیں کرو چلو شاباش بیٹھو!!! زرغام بولا

نہیں شاہ جی یہ گھوڑا مجھے گرا دے گا!!! ہالے بولی

نہیں گرائے گا!!! زرغام بولا

اور اگر گرا دیا تو؟؟؟ ہالے بولی

اور نا گرایا تو؟؟؟ زرغام بھی دوبدو بولا

نہیں شاہ جی گاڑی چلانی سیکھ لی ہے گن چلانی سیکھ لی اور بھی جو کچھ آپ نے بولا میں نے سیکھا لیکن اس گھوڑے پر میں کبھی نہیں بیٹھوں گی!!! ہالے نے صاف انکار کیا

وجہ؟؟؟ زرغام نے پوچھا

بس میری مرضی!!! ہالے سینے پر بازو لپیٹتی ایک ادا سے بولی جس پر زرغام مسکرا دیا

مس ہالے زرغام شاہ ابھی آپ کی نہیں میری مرضی چلے گی سمجھی اس لیے بغیر چوں چراں کے بیٹھو!!! زرغام نے کہا

شاہ جی!!!! ہالے نے منہ بنا کر اسے دیکھا پر زرغام نے ایک نا سنی

میں گر جاؤں گی!!! ہالے گھوڑے پر بیٹھتی بولی

کوئی بات نہیں انسان گر کر ہی سیکھتا ہے ہر چوٹ ہمیں سبق دیتی ہے چلو شاباش!!!! زرغام نے مسکرا کر کہا جس پر ہالے نے کچھ ہمت باندھی پہلے تو گھوڑے نے تھوڑا تھوڑا چلنا شروع کیا لیکن بعد میں اس کی رفتار تیز ہو گئی اور وہیں بری قسمت ہالے واقعی نیچے گر گئی

آوچ!!!! ہالے ٹانگ پکڑتی بولی

تم ٹھیک ہو؟؟؟ زرغام نے اس کے سر پر پہنچ کر پوچھا ہالے نے ٹیڑھی نظروں سے اسے دیکھا جیسے کہنا چاہ رہی ہو کہ نظر نہیں آ رہا

زیادہ تو نہیں لگی!!! زرغام نے پوچھا

بلکل نہیں ہر چوٹ سے انسان سیکھتا ہے!!! ہالے نے مسکرا کر کہا

واقعی تو پھر بتاؤ اس چوٹ سے تم نے کیا سیکھا؟؟؟ زرغام نے مسکرا کر پوچھا

یہی کہ آئیندہ مر جانا لیکن شاہ جی کی کوئی بات مت سننا ورنہ اگلی دفع واقعی ٹانگ تڑوا لو گی!!!! ہالے اسے گھور کر بولی جبکہ اس کی بات پر زرغام ہنس پڑا

چلو اٹھو زیادہ نہیں لگی پھر سےآآآآ

سوچیے گا بھی مت کہ میں دوبارہ اس بدتمیز گھوڑے پر بیٹھوں گی میں تو چلی آپ کریں گھوڑ سواری بڑے آئے ارتغرل غازی ہونہہ!!!! ہالے بولتی وہاں سے چل دی جبکہ پیچھے کافی دیر تک ہنستا رہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نائل کیا یہ صحیح ہے؟؟؟ انشرح نے فون ہاتھ میں پکڑ کر پوچھا

بلکل صحیح ہے وہ کہتے ہیں نا محبت اور جنگ میں سب جائز ہے!!! نائل نے مسکرا کر کہا جس پر انشرح نے کچھ پل سوچا پھر ایک نمبر ملایا

ہیلو اسلام و علیکم آغا جان!!! فون میں زرغام کی آواز گونجی

ہیلو شاہ جی وہ آغا جان آآآآآآآآ انشرح پریشانی سے بولی نائل نے مسکرا کر اس کی ایکٹنگ دیکھی جبکہ دوسری طرف زرغام ایک دم کھڑا ہوا اس کے انداز پر ہالے بھی چونکی

کیا ہوا ہے؟؟؟ تم رو کیوں رہی ہو؟؟؟ اور آغا جان کہاں ہیں؟؟؟ زرغام نے فکرمندی سے پوچھا جبکہ آغا جان کے ذکر پر ہالے نے بھی پریشانی سے اسے دیکھا

شاہ جی وہ آغا جان کی طبیعت بہت خراب ہے آپ اور ہالے پلیز جلدی آ جائیں!!! انشرح نے کہہ کر بغیر اس کی سنے کال کاٹ دی پھر ایک نظر پاس کھڑے نائل کو دیکھا جو کہ داد دیتی نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا پھر گہری سانس لے کر خود کو نارمل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *