Dangal by Jameela Nawab Readelle 50380 Dangal Episode 1
Rate this Novel
Dangal Episode 1
Dangal by Jameela Nawab
شمشاد؟؟؟؟
گینڈی عورت اٹھ جا ۔۔بچوں کو بھوک لگی ہے کھانا دے دے ان کو مجھے چاٹ چاٹ کر کھا جائے گے یہ تیرے پلے ۔۔۔۔
ساس صاحب اپنی شکل مزيد بگاڑ کر شمشاد(بہو)پر چڑہائی کرنے کا سنہری موقع پا کر چیخنا شروع ہوئی تھیں
شمشاد نے اپنے 150kg کے وجود کو ہلکی سی جنبش دی تھی اور 50kgکی ایک ٹانگ بمشکل ہلائی تھی جس سے سر میں موجود جوؤں میں بھی سنسنی پیدا ہوئی تھی جن کو فلحال شمشاد نے اپنے حال پر چھوڑ دیا تھا
“اماں اگر 50 روٹیاں بنا دوگی آج اپنے ان چار پوتوں اور دو پوتیوں کو تو قیامت نہیں آ جائے گی ۔۔۔اتنی آسانی سے آنکھ لگی تھی میری سوچا تھا آج اپنے سابقہ خراٹوں کے سارے ریکارڈ توڑ دوں گی مگر نہیں جس کی آپ جیسی پھپھے کٹنی ساس ہو وہ کہاں دس گھنٹے سے زیادہ سو سکتا ہے”
شمشاد نے لیٹے لیٹے آنکھیں موندیں یہ جوابی حملہ کیا تھا جس پر ساس نے اپنی شکل کا ایسا زاویہ بنایا کہ اگر کوئی بچہ دیکھ لے تو اس کی ناف نکل جائے ۔۔۔
“آے ہاے آج آ لے وٹو ۔۔۔۔۔سب سب بتاؤں گی ۔۔۔”
ساس نے دھمکی دے کر شمشاد کی طرف دیکھا تھا جس کا اثر پيناڈول ایکسٹرا کی طرح فوری ہوا تھا وہ چارپائی سے اٹھنا شروع ہوئی تھی پورا آدھا گھنٹہ لگا کر شمشاد بیٹھنے میں کامیاب ہو گئی تھی چارپائی کی چی چراں کی فلگ شگاف آوازیں وہاں موجود بچوں اور ساس صاحب کے کانوں کے پردے پھاڑ رہی تھیں وہ سب کانوں پر ہاتھ رکھ کر شمشاد کی طرف دیکھ رہے تھے جس کا چلنا اب زمین میں تھرتھراہٹ پیدا کرنے والا تھا بچوں نے سہم کر ایک دوسرے کو پکڑ لیا تھا
شمشاد ہمیشہ اسی دھمکی پر اٹھ جایا کرتی تھی
وہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی سینے پر دونوں ہاتھوں کے مکے بنا بنا کر مارتی ہوئی کچن میں گئی تھی اس نے غصے سے یہ بڑی بڑی روٹی بنانا شروع کی تھی
بچوں نے دادی کی طرف دیکھ کر تھمبز اپ اور ویکٹری کا سائن بنایا تھا جس پر دادی نے اپنے دانتوں سے پاک منہ کی نمائش کی تھی ۔۔۔
“آکر روٹی کھا لو ڈیش بچوں ۔۔۔۔۔ کھا مر لو ۔۔۔۔”
ہر بچہ خوشی سے زمین پر قلابازیاں مارتا کچن کی طرف بھاگا تھا ہر بچہ لگ بھگ 50pr kg تھا ایسا لگ رہا تھا نایاب نسل کے پانڈوں کی ریس چل رہی ہے ۔۔۔
ان کی دوڑ سے جو تیز ہوا پیدا ہوئی تھی بیچاری دادی کو اپنی چارپائی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنا پڑا تھا بصورت ديگر ان کے ہوا میں معلق ہونے کے قوی امكان تھے ۔۔۔
