Dangal by Jameela Nawab Readelle 50380 Last updated: 17 November 2025
Rate this Novel
Dangal by Jameela Nawab
"شمسی موسم خراب ہے وٹو ابھی تک نہیں آیا"
"اماں آجائیں گے میں ذرا بن سنور لوں ۔۔"
شمشاد نے 5kg کے چہرے پر جوؤں کی سلائڈ(لٹ)
کو گھوماتے ہوۓ شرما کر کہا تھا جس پر ساس کا دل جل کر خاکستر ہوا تھا
"یا اللّه میرا شی جوان پُتر جلد از جلد گھر واپس آ جائے"
اسی وقت دروازے پر کوئی چیز زور سے ٹکڑائی تھی
لگتا ہے وہ آگئے ہیں شمشاد نے اپنے ایک ایک پاؤ کے ہونٹوں کو لال لپ سٹیک سے رنگتے ہوۓ خوشی سے کہا تھا وہ باوجود کوشش کے بھی دس منٹ سے پہلے دروازے پر نہیں پہنچ پائی تھی ۔۔۔
"میرا وٹو ۔۔۔۔۔۔میری زندگی ۔۔۔"
مگر دوسری طرف سے مکمل خاموشی تھی وہ وٹو کے ہمراہ اندر آئی تھی
"یہ اس وقت کس کا بچہ اٹھا لائی ہو بہو؟؟؟"
"آپ کا بیٹا ہے اماں بارش اور تیز آندھی میں بیہوش ہو گیا ہے۔۔۔لگتا ہے آج ہوا نے ڈراپ کیا ہے ان کو گھر وہ تین فٹی وٹو صاحب کو اپنے ایک پٹ پر بیٹھا کر ہوش میں لانے کی کوشش کر رہی تھی مگر بے سُدھ۔۔۔۔
اس دوران ساس جیسی شکلیں بنا رہی تھی شمسی کا دل کر رہا تھا اس کے سر پہ آگ لگا کر مشعل بنا کر کسی سیاہ غار کو روشنی بخش دے ۔۔۔
