Rayakar by Fatima Gull NovelR50441 Rayakar Episode 7 (Last Episode Part 4)
No Download Link
Rate this Novel
Rayakar Episode 7 (Last Episode Part 4)
Rayakar by Fatima Gull
وہ گڑگڑا تے ہوئے دعا کر رہا تھا۔
آپ نے مجھے خوشبو اور پھول دونوں ساتھ ساتھ عطا کر دئے
آپ نے میری سن لی ۔
اللّٰہ ۔۔۔
آنسو اس کے چہرے پر بہہ رہے تھے ۔
مجھے انصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائ ۔ آمین ![]()
وہ طلحہ عمران تھا جس نے ایک دفعہ کہا تھا اس نے جھکنا نہیں سیکھا لیکن اللّٰہ نے اس کا
غرور خاک میں ملا دیا تھا ۔
کچھ ماہ بعد
اسے چلنے میں مشکل پیش آرہی تھی ۔
وہ بہت جلد ہی ماں کے رتبے پر فائز ہونے والی تھی۔
انعم یہ آپ موٹی کیسے ہوئی ہے ؟
مجھے بھی ہونا ہے۔اس نے روتو چہرہ بنا کر کہا۔
اس کی بات سن کر طلحہ کا بے ساختہ قہقہ گونجا۔
اس کے قہقہے پر انعم نے اسے گھورا۔
میری پیاری سی خوشبو یہ کام میرے بس کا نہیں ہے ۔ اپنے شوہر سے کہو ۔
اس نے اس کی توجہ اس کے شوہر کی طرف دلائی ۔
اس کی بات پر طلحہ کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
اور اس کا چہرہ پل بھر میں لال ہوا
میں نے بھی موٹا ہونا ہے۔ اس کا رخ اب طلحہ
کی طرف تھا۔
تمھیں بھی کرتے ہیں ۔ اس نے دانت پیستے ہوئے کہا ۔
واؤ آپ بہت اچھے ہیں ۔ you are the best اس نے
ہنستے ہوئے کہا ۔
ویسے تمھاری عمر کیا ہوئ ہے۔ اس نے اچانک سے
سوال کیا ۔
میری اٹھارہ سال۔ اس نے ایک ادا سے کہا۔
ویسے شادی کے وقت تمھاری عمر سترہ سال تھی۔ میں باپ بھی بننے والا ہوں لیکن تم اٹھارہ سے آگے نہ بڑھنا۔ اس نے اس کے face expressions کا مزہ لیتے ہوئے کہا۔
پہلے وہ ہڑبڑائ لیکن پھر اس نے ہر اعتمادی سے
جواب دیا
مجھے تو لگتا ہے میں کل پیدا ہوئی ہوں ۔ اس میں کون سی بڑی بات ہے۔
اس کے جواب پر جہاں طلحہ کی شکل دیکھنے والی تھی وہیں پر انعم کی بھی ہنسی نکل گئی تھی۔
تم نے مجھے معاف کر دیا نہ۔ اس نے روز کی طرح آج پھر اس سے سوال کیا۔
میری آنکھوں میں جواب نظر نہیں آتا ۔ اس نے
جواب دیا ۔
آتا ہے لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے تم کسی کو اتنی آسانی سے معاف کر دو۔ ممکن نہیں ۔ اس نے بے چینی سے سؤال پوچھا ۔
وہ اس لیے تمھاری وجہ سے ہی تو میں اللّٰہ کے قریب ہوا تھا ۔ تمھارے بدلے میں ، میں ٹوٹا اس طرح تھا کہ جڑنا ممکن نہ تھا۔ اس کی سن کر انعم حسن مسکرا دی اور طلحہ عمران اسے دیکھ کے ۔
