457.2K
10

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Rayakar Episode 4

Rayakar by Fatima Gull

تمھارے رونے سے کیا ہوگا۔ کیا وہ لڑکی واپس آ جائے گی ۔ اس کی بات سن کر اس نے خاموش نظروں سے اس کی طرف دیکھا۔

ابھی تم پر پرچہ نہیں کٹا۔ تم اللّٰہ سے لو لگا لو۔

اسے اپنا دوست بنا لو۔ تمھارا دل پر سکون ہو جائے گا اور تمھیں وہ مل جائے گا جس کی تمھیں چاہت ہے ۔

تم اس جیل سے آزاد ہو ۔ جاؤ چلے جاؤ ۔ اس نے یہ کہتے ہوئے اسے تھپکی دی اور وہاں سے چلا گیا ۔

وہ اسی وقت سجدہ ریز ہوا اور اونچی آواز سے گڑگڑا نے لگا۔

اللّٰہ ۔ اس کی زبان پر ایک ہی لفظ تھا۔

پھر وہ اٹھا اور وہاں سے نکلتا چلا گیا ۔

یہ ایک شاندار عمارت کا آفس تھا ۔ جس کی عمارت پر بڑے الفاظ میں طلحہ عمران لکھا ہوا تھا۔

میں طلحہ عمران اپنے پورے ہوش و حواس میں اپنی تمام جائیداد عطیہ کرتا ہوں اور اپنا بزنس اپنے مینجر ریحان کے نام کرتا ہوں ۔ اس نے یہ کہہ کر ریحان کی طرف دیکھا جس کی آنکھوں میں اس وقت تشکر سے آنسو تھے۔

وہ جانتا تھا کہ ریحان ایک غریب آدمی تھا اور وہ اگر کسی پر اعتبار کر سکتا تھا تو وہ ریحان تھا ۔

میں یہ لاہور چھوڑ کر جا رہا ہوں ۔ وہ یہ کہتے ہوئے اس بلڈنگ سے نکلتا چلا گیا۔

اس کے جاتے ہی ورکرز میں سرگوشیاں ہونا شروع ہو گئی ۔