457.2K
10

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Rayakar Episode 3

Rayakar by Fatima Gull

وہ کلب سے نکلنے ہی لگا تھا کہ کئی پولیس کی گاڑیاں آکر کلب کے پاس رکی اور وہ پولیس کو وہاں دیکھ کر گھبرایا کیوں کہ پولیس کے سپاہی اس کی طرف ہی آرہے تھے ۔ اس سے پہلے وہ ان سے کوئی سوال کرتا ۔

آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے انعم حسن کے قتل میں ۔

کیا اس کو گویا شاک لگا تھا۔ انعم ۔۔قتل۔وہ بڑبڑایا ۔ اس کو ہوش نہ رہا اور پولیس اس کو گرفتار کر کے لے جا چکی تھی۔

اس وقت وہ جیل میں بند تھا ۔اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ کیا کرے ۔ وہ کیسے جا سکتی ہے؟ ابھی کل ہی تو ملاقات ہوئی تھی۔

میں نے قتل نہیں کیا ۔ بھلا میں کیسے قتل کرسکتا ہوں۔ یکدم و ہ چلایا ۔

میں سب کچھ کرسکتا ہوں لیکن قتل نہیں ۔ مجھے نکالوں یہاں سے ۔اس نے ادھر ادھر دیکھا اسے کچھ نہ ملا اور پھر اس نے اپنی پاکٹ میں ہاتھ ڈالا اور اس کے ہاتھوں سے چاکو ٹکرایا ۔ اس نے وہ نکالا اور اس نے وہ اپنی کلائی پر رکھا۔

اس کا دماغ اس وقت کام نہیں کر رہا تھا۔ اس سے پہلے وہ اسے چلاتا۔ کسی نے اچانک سے اس کے ہاتھ سے چاکو نکالا اور اسے ایک رکھ کر تھپڑ

مارا۔

اس نے دیکھا کہ ایک وردی میں ملبوس پولیس والا اسی کی طرف دیکھ رہا تھا ۔

حرام موت مرنا چاہتے ہو۔ اس نے غصے سے کہا ۔

میرا دل ویران ہے۔ والدین بچپن میں فوت ہوگئے ۔رشتہ داروں نے ساتھ چھوڑ دیا ۔زمانے کے سو رنگ دیکھے۔ معلوم ہوا کہ دولت والوں کی عزت ہوتی ہے۔ پھر کیا اتنا پیسہ کمایا کہ اللّٰہ سے دور ہوتا گیا ۔ حرام کاموں کی طرف راغب ہوتا گیا ۔

پھر ایک لڑکی آئ زندگی میں اس کا دل توڑا۔

اس نے کہا تھا میں تمھیں کبھی نہیں دیکھنا چاہوں گی۔

اس نے پتا ہے اور کیا کہا تھا۔ وہ روتے ہوئے زمین

پر بیٹھ گیا ۔ اس کی حالت اس وقت کسی دیوانے سے کم نہ لگ رہی تھی ۔

کیا کہا ؟ پولیس والے نے بھی اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کہا ۔ اس کا چہرہ بھی اس کی کہانی سن کر آنسوؤں سے تر تھا۔

اس نے مجھے سیاہ دل کہا تھا۔ اور پھر وہ اس دنیا سے ہی چلی گئی ۔

میں نے کیوں ایسا کیا۔ کاش میں ایسے نہ کرتا ۔ کاش۔ اس نے گڑگڑا تے ہوئے کہا ۔