Rayakar by Fatima Gull NovelR50441 Rayakar Episode 7 (Last Episode Part 3)
No Download Link
Rate this Novel
Rayakar Episode 7 (Last Episode Part 3)
Rayakar by Fatima Gull
وہ جلدی سے اٹھ کر اس کی گود میں بیٹھنے ہی والی تھی کہ وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا اور وہی انعم
کی ہنسی نکل گئی۔ اس کا چہرہ شرم سے لال ہو رہا تھا۔اور وہ فوراً وہاں سے چلا گیا ۔
ارے انھیں کیا ہوا۔ اس نے سوچا۔
ارے تم چھوڑو اسے ۔ آؤ ہم اپنے بارے میں باتیں
کرتے ہیں ۔
انعم کی آواز نے اسے سوچو سے نکالا ۔
ان کا نکاح ہو چکا تھا ۔
وہ کمرے میں اس کا انتظار کررہی تھی ۔
خوشبو تم رو کیوں رہی ہو؟ وہ اس سے مسلسل
پوچھ رہا تھا لیکن وہ روئے جا رہی تھی
اچھا میں تو اب اپنی نئی دلہن کے پاس چلا۔
اس نے جیسے ہی یہ کہا
وہ آگے سے بھی اونچا اونچا رونا شروع ہوگئی ۔
اس نے چپ کروانے کے لیے جلدی سے اس کے
منہ پر ہاتھ رکھا۔
اب اس کے رونے میں کمی آئ تھی ۔
وہ ۔۔۔انعم۔۔ وہ پھر رونا شروع ہوگئی ۔
میں جا رہا ہوں اس سے پہلے وہ جاتا
اس نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روکا۔
وہ انعم جی کی سٹوری بڑی دکھی تھی ۔اسی لیے مجھے خود رونا آ رہا ہے ۔
سچی میں جان کر نہیں رو رہی ۔
یہ سنتے ہی اس نے اس معصوم لڑکی کو دیکھا
جس کے دل میں کسی کے لیے نفرت نہ تھی۔
وہ صرف محبت کرنا جانتی تھی۔
وہ روتے روتے ہی سو گئی تھی۔ اس نے اس کی پیشانی پر بوسہ دیا اور وہاں سے چلا گیا ۔
کہاں تھے آپ ؟ وہ جیسے ہی کمرے میں داخل
ہوا اس نے اس سے سوال کیا۔
میں اپنی خوشبو کے پاس۔ اس نے شرارت سے کہا ۔
کون۔۔س۔ی خوشبو ۔۔ اس نے ڈرتے ہوئے پوچھا اور پھر اس کی نیلی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے ۔
وہ گھبرایا ارے چپ کرو تمھاری لاڈلی سوتن کی بات کر رہا ہوں اسے میں پیار سے خوشبو کہتا ہوں۔ اس نے فوراً ہی اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا اور وہ اس کے شفاف چہرے کو دیکھ رہی تھی جس نے سب کچھ بھلا کر اسے اپنایا تھا۔
وہ بھی سب کچھ بھلانا چاہتی تھی ۔
اس لیے فوراً مسکرانے لگی اور اس کی مسکراہٹ دیکھ کر وہ تھم گیا ۔
ایسے کیا دیکھ رہے ہو ؟ تمھاری مسکراہٹ مجھے جتنی آج پیاری لگ رہی اتنی پہلے کبھی نہیں لگی۔ اس نے یہ کہتے ہوئے اسے آنکھ ماری۔
اور وہ شرم سے سرخ ہو گئ۔
اللّٰہ میں تیرا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ میں نے آپ سے بہتر مانگا تھا لیکن آپ نے مجھے بہترین عطا فرمایا ہے ۔
