Ladon Ka Pala by Misbah NovelR504184

Ladon Ka Pala by Misbah NovelR504184 Last updated: 1 February 2026

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Ladon Ka Pala by Misbah

Novel Code: NovelR504184

اس انجان شخص کو کال کرے نہ کرے کہی نہ کہی مشال کو بھی وہ بہت اچھا لگا اس کا بات کرنے کا نرم میٹھا انداز مشال کے دل کو بہت بھایا اس نے زندگی میں باپ اور بھاٸ کے بعد پہلی بار کسی مرد سے بات کی تھی جو اس کے لیے ایک ہی ملاقات میں خاص ہوگیا تھا ….
مشال بیٹا آجاٶ کھانا لگ گیا ہے… نگحت بیگم کی آواز پر مشال اپنے خیالوں کی دنیا سے باہر آٸ
جی امی آٸ… مشال نے کمرے سے ہی آواز لگاٸ پھر جلدی سے وہ کارڈ اپنے بیڈ کے ساٸیڈ ٹیبل کی دراز میں رکھا اور کمرے سے باہر آگٸ…
ارے یار میں تو اپنا موبائل آفس میں ہے بھول آٸ… سحر نے اپنے سر پر ہاتھ مارتے ہوۓ کہا …
اففف سحر تم بھی نہ یار اب میں نہیں جاؤں گی واپس اوپر چڑھ کر تم جاٶ لے کر آٶ میں یہی کھڑی ہوں… مشال نے تھکے ہوۓ انداز میں کہا …
اچھا تم رکشہ کرو میں لے کر آتی ہوں موبائل… سحر مشال کو ہدایت دیتی آفس بلڈینگ کے اندر چلی گٸ …
مشال رکشے کی تلاش میں روڈ پر کھڑی ہوگٸ …
میں نے انتظار کیا تھا کال کا…. مشال کو اپنے پیچھے وہی نرم میٹھا لب و لہجے والی مانوس سی آواز آٸ
مشال کے چہرے پر خوبصورت سی مسکراہٹ نمودار ہوٸ …
آپ یہاں کیسے… مشال نے مسکراتے ہوۓ اس نوجوان سے سوال کیا جو اب اس کے مقابل آکھڑا ہوا تھا …