No Download Link
Rate this Novel
Episode 22
حیا آپی کو جب میں نے بتایا کہ مجھے محبت ہو گئ ہے تو انہوں نے مجھے کمرے میں بند کر دیا۔۔
وہ مجھے کہیں آنے جانے نہیں دیتی تھیں اور یہ شروع سے ہی چلتا آیا تھا وہ اپنی ہر محرومی کا بدلہ مجھ سے لیتی تھیں۔۔۔۔
پھر آہستہ آہستہ وہ انتہا پسند ہو گئیں اور ضدی بھی۔۔ڈیڈ کے ایکسیڈنٹ کے بعد ڈیڈ وہیل چیئر تک محدود ہو گۓ تو حیا نے سارا بزنس سنبھال لیا۔۔پھر وہ پہلے سے ذیادہ اکڑو ہو گئ تھی خود سے آگے کسی کو نہیں دیکھتی تھی ۔۔
آپ نے انہیں دو بار ٹھکرا دیا تو ان کی ضد آگ بن گئ ایسی آگ جس میں وہ ہر ایک کو جلا دینا چاہتی تھیں۔۔اور اس آگ میں وہ خود بھی جل جاتی ان کو پرواہ نہیں تھی۔۔
پھر موم اور ڈیڈ نے مجھے گھر سے بھگا دیا تو میں امان کے پاس آ گئ امان نے بتایا تھا ان کی بڑی بہن کی شادی ہے اور اس کی اماں ابھی اس کی شادی نہیں کروائیں گی۔۔
اور میرے واپسی کے سارے راستے بند تھے پھر سعدی اور شامین نے ہماری شادی کروا دی تھی ایک سادہ سی مگر بہت خاص شادی۔۔
دوست نعت ہوتے ہیں اور خدا نعمتیں اپنے بندوں پر اتار کر بتاتا ہے کہ وہ ہے اور کامل ہے۔۔سعدی اور شامین بھی وہی نعمت تھے۔
وہ جلد مجھے آپ سب سے ملوانا چاہتا تھا مگر لیکن پھر ایک دن حیا آپی آ ٹپکیں۔۔
انہوں نےمجھے کہا وہ مجھے معاف کر چکی ہیں اور موم ڈیڈ میرا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا وہ مجھے ہی ڈھونڈ رہی تھیں۔۔
وہ اتنے پیار سے ملیں کہ میں بھول گی سب کچھ مجھے یاد تھا تو بس یہ کہ وہ میری بہن ہے اور مجھ سے خار رکھ سکتی ہیں نفرت تو نہیں کر سکتیں۔۔
امان بھی مجھے خوش دیکھ کر خوش ہو گیا تھا۔۔
میں ماں بننے والی تھی اور امان بہت خوش تھا مری سے واپسی پر وہ مجھے یہاں لانے کا ارادہ رکھتا تھا مگر اچانک آپی کی کال آئ کہ ڈیڈ کی طبیعت بہت خراب ہے تو ہم نے لاہور کی بجاۓ کراچی کی فلائیٹ پکڑی اور حیا آپی کے گھر پہنچ گۓ۔۔
وہاں جا کر پتہ لگا کہ موم اور ڈیڈ تو آپی کے کارناموں کے باعث پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔۔
مجھے کچھ ٹھٹھکا ۔ہم وہاں سے نکلنا چاہتے تھے کہ حیا آپی اور ان کے بواۓ فرینڈ نے ہمیں گھیر لیا۔۔پھر میری آنکھوں کے سامنے میرے امان کو بےدردی سے مار ڈالا تھا۔۔
عینا سر جھکاۓ بیٹھی بتاتے ہوۓ پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی۔اک تکلیف سی تکلیف تھی ۔کرب تھا جو شدت سے خون میں گردش کر رہا تھا۔۔
ایف۔ایس۔سی میں جو میرے ساتھ ہو چکا تھا اس کے بعد مجھے اچھے رزلٹ کی امید نہیں تھی۔۔میرے دوست کے فادر کی ایجنسی تھی کراچی میں ۔۔ان دنوں میں پھی وہیں گیا ہوا تھا ۔امان سے میرا کوئ رابطہ نہیں تھا نہ مجھے معلوم تھا وہ کراچی آیا ہوا ھے۔۔
پھر مجھے ایک کال موصول ہوئ وہ عینا کی کال تھی وہ مدد کے لیئے مجھے پکار رہی تھی۔۔
میں ساری خفگی بھلاۓ عینا کے بتاۓ ایڈرس پر پہنچا مگر اندر صرف اور صرف خون تھا اور اس میں لت پت امان۔۔
میں نہیں سمجھ پایا یہ سب جال بچھایا گیا تھا جس میں مجھے پھنسا دیا گیا تھا۔تھوڑی دیر میں پولیس آ گئ۔۔
میری کوئ بات پولیس نے نہیں سنی اور مجھے لے گئ۔۔
جب آپ سے پوچھا گیا کہ اور کس پر شک ہے تو آپ نے میرا نام لیا وجہ میری اور امان ہونے والی لڑائ تھی جس سے آپنے میری امان کو دی جانے والی دھمکی یاد رکھتے ہوۓ مجھے قاتل قرار دے دیا۔۔
جال ایسے بچھایا گیا تھا کہ سارے ثبوت میرے خلاف تھے۔۔
دانین آئ پھر ایک دن میرے پاس جیل۔۔سعدی نے بات کرتے نظر صوفے کے پاس کھڑی دانین پر ڈالی۔۔
اساور کو بھی حیرت ہوئ تھی۔۔
یہ قصاص کے بارے میں جانتی تھی اور اس نےمجھے جیل سے بھاگ جانے کا کہا تھا۔۔اس نے کہا آپ لوگ قصاص مانگیں گے اور قصاص دانین ہو گی۔۔دانین نے ویسے بھی آپ ہی کی زندگی میں آنا تھا اس لیئے اس نے خوشی خوشی قصاص کے لیئے آمادگی ظاہر کی۔۔
اور اماں وہ بھی جانتی تھیں مجھ سے نفرت کر سکتے ہیں آپ مگر دانین کو تکلیف نہیں دیں گے اور پھر میں اپنی پےگناہی کے ثبوت بھی ڈھونڈ لوں گا۔۔
سعدی کی بات پر دانین کے چہرے پر ایک مسکراہٹ دور گئ۔تمسخر اور طنز سے بھری مسکراہٹ۔۔
اساور نے آنکھیں میچ کر تکلیف کی شدت کو اپنے اندر اتارا تھا۔۔
یہ میرے امان کا بیٹا ہے۔۔رخشندہ بھیگم نے پیار سے اذان کی طرف دیکھا۔۔
جی۔۔جاؤ اذان دادی کے پاس۔۔عینا نے روتی آنکھوں کے ساتھ اثبات میں سر ہِلایا۔اور اذان کو اشارہ کیا تو وہ مسکراتا ہوا رخشندہ بھیگم کے پاس چلا گیا۔۔
میرا امان لوٹ آیا دیکھو سومو دیکھو سائرہ اساور دیکھو نا یہ بلکل میرا امان ہے۔۔رخشندہ بھیگم اذان کا منہ بار بار چوم رہی تھیں۔۔
ماما باہر آ جاؤں میں۔۔دروازے میں سر نکال کر سارہ نے آواز لگائ تو دانین نے مسکراتے ہوۓ سر ہلایا۔۔
دانین یہ تمہاری بیٹی ہے۔۔سعدی حیرانی سے سارہ کو دیکھنے لگا۔۔
ہاں جڑواں بیٹیاں ہیں میری۔۔زارا باہر آؤ۔۔دانین نے کمرے کی طرف دیکھ کر آواز لگائ۔۔تو سنجیدہ سی دانین سب کو سرد نظروں سے دیکھتی باہر آئ۔
زارا سارہ ماموں کے پاس آؤ یہ آپ کے ماموں ہیں۔۔۔
آؤ میرے پاس۔۔سعدی نے بازو پھیلاۓ تو زارا سعدی کے گلے لگ گئ جا کر جبکہ سارہ حیرانی سے دیکھتی اساور کی گود میں بیٹھ گئ۔۔
سارہ ماموں کے پاس آو بیٹا ۔۔سعدی نے سارہ کو پکارا تو وہ اساور کی طرف دیکھنے لگی۔اساور نے سر اثبات میں ہلایا تو وہ چھلانگ لگا کر سعدی کے پاس چلی گئ تھی۔۔
ماشاءاللہ بہت پیاری ہیں بلکل اپنے ماموں پر گئیں ہیں۔۔سعدی نے دونوں کے گال پر بھوسہ دیا۔۔سومو اور دانین سعدی کو دیکھ دیکھ کر مسکرا رہی تھیں ۔آج برسوں بعد وہ کھل کر مسکرا رہی تھیں۔۔
رخشندہ بھیگم اور سائرہ اذان سے باتیں کر رہی تھیں۔۔عینا اپنے بیٹے کو دیکھ رہی تھی جو ان ماہ و سال میں آج لگتا تھا جی رہا ہے۔۔
اساور کی نظریں کبھی دانین پر جاتی اور کبھی زارا اور سارہ پر ٹھہر جاتی تھیں۔۔
اس نے خود ہی سب کچھ اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا دیا تھا۔۔
وہ محبت کا مجرم تھا اور محبت کا مجرم بخت کے تخت کا خقدار نہیں ہوتا۔وہ بھی نہیں تھا۔
وہ پچھتا رہا تھا بہت ذیادہ ۔۔
آج کے دھچکے سے سب تھوڑے سنبھل چکے تھے۔مگر دن کو ہونے والی زلزلے کی گونج ابھی تک کاظمی خویلی کے درودیوار سے سنائ دے رہی تھی۔۔
سب بنا کچھ کھاۓ اپنے اپنے کمروں میں چلے گۓ تھے۔عینا کو سومو نے امان کے کمرے میں پہنچا دیا تھا۔۔
وہ جو عشق پیشہ تھے
دل فروش تھے مر گۓ
وہ ہوا کے ساتھ چلے تھے
اور ہوا کے ساتھ بکھر گۓ
وہ عجیب لوگ تھے
برگ سبز برگ زرد کا
روپ دھارتے دیکھ کر
رُخ زرد اشکوں سے ڈھانپ کر
بھرے گلشنوں سے مثال سایٔہ ابر
پل میں گزر گۓ
وہ قلندرانہ وقار تن پہ لپیٹ کر
گھنے جنگلوں میں گھِری ہوئ
کھلی وادیوں کی بسیط دُھند میں
رفتہ رفتہ اتر گۓ
عینا اب وہ عینا نہ تھی سات سال کی قید نے اسے بھری جوانی میں بوڑھا کر دیا۔۔
آنکھوں کے نیچے گہرے سیاہ ہلکے پڑ چکے تھے۔۔۔
اب وہ فقط ہڈیوں کا ڈھانچہ معلوم ہوتی تھی مگر آج وہ اپنے امان کے گھر تھی اس کا بیٹا اپنے میں تھا یہ سوچ اسے سکون دے رہی تھی۔۔
سعدی اپنے گھر چلا گیا تھا۔آخر کو وہ بہت سالوں بعد اپنے گھر کی شکل دیکھ سکتا تھا جہاں اس کا اور دانین کا بچپن تھا۔اس کے ماں باپ کی یادیں تھی بہت کچھ تھا اس گھر میں اور وہ بہت کچھ سکون تھا۔۔
دانین زارا اور سارہ کو لیئے کمرے میں چلی آئ تھی۔۔انہیں کھانا کھلا کر سلانے کے لیئے لٹایا اور خود بھی لیٹ گئ تھی ۔آج وہ سکون میں تھی برسوں بعد وہ سرخرو ہوئ تھی۔۔
وہ آزاد ہوئ تھی۔۔
زارا اور سارہ کو سلاتے وہ بھی آنکھیں موند کر سونے کی کوشش کرنے لگی تھی۔آج تو نیند بنتی تھی برسوں جاگی تھی وہ۔۔
دروازے پر آہٹ ہوئ پھر ہلکی سی آواز کے ساتھ دروازہ کھلا تھا مگر دانین نے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا تھا ۔وہ جانتی تھی وہ کون ہو سکتا ہے۔؟؟
وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا بیڈ کے پاس جا کر کھڑا ہوا تھا۔۔نظریں دانین کے چہرے پر ٹِک گئیں تھیں۔۔
ان آنکھوں میں پچھتاوا ملال دکھ اذیت کچھ کھو دینے کا کرب افسوس خوف کیا کچھ نہیں تھا۔۔
دانین۔۔!! اس نے ہولے سے دانین کو پکارا تھا لہجے میں ڈھیروں خوف تھا۔۔
دانین جاگ رہی ہو۔۔دانین کی طرف سے کوئ جواب نہ پا کر اس نے پھر سے پکارا تھا۔۔
اب کہ دانین نے آنکھیں کھول کر اساور کو دیکھا۔سردمہری سے برف سی نظر تھی اس کی جو منجمند کر دینے کی صلاحیت رکھتی تھی۔۔
بات کرنی ہے تم سے۔۔وہ واقعی بہت ٹوٹ گیا تھا پچھتاوا اس کے لہجے میں بول رہا تھا۔۔
میں نے کہا تھا تم جب ہارو گے تو صرف انتقام کی جنگ نہیں ہارو گے ساتھ ہم تینوں کو بھی ہار دو گے۔۔
ت
زارا کے سر پر بھوسہ دیتے اس کی نظریں اب معصوم سی سارہ پر تھیں۔۔
میں جانتی ھوں تمہیں کیا بات کرنی ہے مگر میں اس موضوع پر کوئ بات نہیں کرنا چاہتی جو چھ سالوں میں بارہا میں تمہیں بتا چکی ہوں۔۔
تم نے چھ سالوں میں جو کچھ دیا ہے میرے پاس اس کا بدلہ لوٹانے کو بھی کچھ نہیں ہے انفیکٹ میرے پاس تمہیں دینے کو اب کچھ نہیں ہے کچھ بھی نہیں اور اس کچھ بھی نہیں میں محبت سرِفہرست آتی ہے۔۔
وہ یوں ہی چِت لیٹی چھت کو گھور رہی تھی۔۔
دانین معافی بنتی نہیں ہے یار پھر بھی میں معافی چاہتا ہوں یار میں کمظرف ھوں یار تم تو اعلیٰ ظرف ہو معاف کر سکتی ہو مجھے پلیز. ۔۔اس کاانداذ التجائیہ تھا۔۔
معاف نہ کرنے والی معافی مانگیں تو بڑا عجیب لگتا ہے مجھے لیکن پھر بھی میں نے تمہیں معاف کیا اساور کاظمی۔۔نظریں ابھی تک چھت پر تھیں اس نے ایک نظر بھی اساور پر نہ ڈالی تھی۔۔
اساور نے چونک کر اسے دیکھا تھا ۔۔اسے اپنی سماعت پر شک گزرا تھا۔۔
سچ یار تم نے معاف کر دیا۔۔اساور نے تصدیق چاہی تھی۔۔
میں جن سے تعلق نہ رکھنا چاہوں ان پر بلاوجے کے ملبے ڈالتی ہوں نہ شکوے کرتی ہوں اس لیئے بات ختم میرا تم سے کوئ لینا دینا نہیں ہے تم اور میں دو اجنبی ہیں جو ریلوے ٹریک پر ٹرین چھوٹ جانے پر غلطی سے ملے تھے اور اب ٹرین آ چکی ہے ہم دونوں کو اپنے اپنے ڈبے میں سوار ہو جانا چاہیئے۔۔دانین کا لہجہ دو ٹوک تھا۔۔۔۔۔۔
مگر دانین۔۔!!. . . . اساور نے کچھ کہنا چاہا تھا۔۔
لائٹ آف کر دو مجھے نیند آ رہی ھے اپنے کمرے میں مجھے ایک پھرپور نیند لینے دو گے ۔۔۔دانین نے قطیعت سے کہتے کروٹ بدلی تھی۔۔
اساور کے اندر بہت کچھ ٹوٹا تھا جس میں سرِفہرست اساور خود تھا۔۔
اور اس ٹوٹنے کی چبن آنکھوں میں ابھری تو آنسو بےاختیار اس کے گالوں پر بہہ نکلے تھے۔۔
جنہیں اس نے ہاتھ کی پشت سے صاف کیا۔۔دانین جانتی تھی وہ رو رہا ہے مگر دانین کو پتھر کرنے والا بھی وہ خود تھا۔۔اس مقام تک لانے والا بھی وہ تھا جہاں اساور کا مر جانا بھی اس پتھر کو توڑ نہیں سکتا تھا۔۔
میں کیسے تم کو سمجھاؤں
محبت اب نہیں ہو گی
میرے اندر میرے من میں
میرا حصّہ نہیں باقی
سبھی کچھ وحشتوں کا ہے
میرے دل میں محبت یہ سنو باقی جو رہتی تھی
محبت وہ کہیں دل کے کناروں پر دفن ہے اب
دفن چیزیں کبھی زندہ نہیں ہوتیں
میں کیسے تم کو سمجھاؤں
محبت اب نہیں ہو گی
میرے اب جسمِ خاکی میں
اندھیرا ہی اندھیرا ہے
کہیں آہ و بکاری ہے
کہیں یادیں سسکتی ہیں
کہیں خاموش لمحے ہیں
کہیں ویران رستے ہیں
کہیں پر خون بہتا ہے
کہیں پر آنسو گرتے ہیں
بہت سے خواب ہیں آنکھوں میں جو آنے سے ڈرتے ہیں
میں کیسے تم کو سمجھاؤں
محبت اب نہیں ہو گی
چلو اب چھوڑ دو نا ضد
محبت کو جگانے کی
ذرا سا مسکرانے کی
سنو دل کو لبھانے کی
چلو اب چھوڑ دو نا ضد
دفن چیزیں کبھی زندہ نہیں ہوتیں
کبھی واپس نہیں آتیں
چلو اب چھوڑ دو نا ضد
میں کیسے تم کو سمجھاؤں
محبت اب نہیں ہو گی.
بےبسی سے دانین کی پشت کو گھورتا وہ ٹیرس پر چلا آیا۔۔
اندر اس کا سانس گھٹ رہا تھا اور آج اس نے ان پانچ سالوں میں دانین پر گزری ہر اذیت کو محسوس کیا تھا جو وہ اتنے سالوں میں وہ محسوس نہیں کرتا تھا۔۔
“جب مُحِب اپنے محبوب کی تکلیف نہ محسوس کر سکے تو ایسی محبت کے دُر فٹے منہ”۔۔
اماں۔۔!! سائرہ لیٹی ہوئ ماں کے پیروں کی طرف آ بیٹھی تھی۔۔
ہوں۔۔رخشندہ بھیگم نقاہت سے بولیں۔۔
اماں خالہ کو کال کرو طیب کو بولے مجھے آ کر لے جاۓ۔۔سائرہ رخشندہ بھیگم کی ٹانگیں دبانے لگی۔۔
یہ اچانک تمہیں کیا دورہ پڑ گیا۔۔رخشندہ بھیگم نے حیرانی سے بیٹی کو دیکھا جس کی کایا پلٹ رہی تھی۔۔
اماں مجھے اپنے گھر چلے جانا چاہیئے مجھے احساس ہو رہا ہے میں نے اپنے اتنے سال یونہی برباد کر دیئے میں اپنے گھر میں طیب کے ساتھ خوش بھی تو رہ سکتی تھی۔۔سائرہ کو بھی آج عقل آئ تھی۔۔
میں کروں گی کل طیب سے بات تو تیاری کر لینا۔۔رخشندہ بھیگم کروٹ لے کر لیٹ گئیں۔۔
اماں طیب لے جاۓ گا مجھے معاف کر دے گا نا۔۔سائرہ نے آس اور امید سے ماں کی طرف دیکھا۔۔
امید رکھیں اپیا امید پر دنیا قائم ھے ۔۔طیب بھائ اور آپ کی ارینج میرج تھی جب اساور کاظمی جیسا محبت کا دعویدار مخبت کرنا چھوڑ سکتا ہے تو طیب بھائ سے بلکل چھوڑنے کی امید رکھیں۔اماں یہ آپ کی دوائ۔۔سومو ڈبہ سائیڈ ٹیبل پر رکھتی جانے کے لیئے پلٹی۔۔۔
اچھا اچھا بولو سومو بہن کے لیئے اچھا ھی ہو گا اس کے ساتھ۔۔رخشندہ بھیگم نے سائرہ کی پھیکی پڑتی رنگت دیکھی اور پھر سومو کو ڈانٹا۔۔
برا کرنے والوں کے ساتھ اچھا نہیں ھوتا اماں۔ماضی میں برائ بو کر مستقبل میں اچھائ کی توقع رکھنے والے نیم پاگل ہوتے ہیں۔۔۔
سومو کہتی ہوئ پلٹ کر جا چکی تھی۔۔۔۔۔۔
پیچھے کمرے میں ایک گہری خاموشی چھوڑ گئ تھی۔۔
سائرہ نے ماں کی طرف دیکھا اور پھر نظریں جھکا لیں تھیں۔۔
رخشندہ بھیگم کو بھی ہول اٹھنے لگے تھے ۔بچھلی بار جو سائرہ نے طیب کو بےعزت کر کے بیجھا تھا اس کے بعد وہ پھر لوٹا تھا نہ یہاں سے کسی نے پتہ کیا تھا۔۔
کہیں وہ سائرہ کے ساتھ رہنے سے انکار ہی نہ کر دے۔کہیں یہ کہیں وہ ایسی بہت سی سوچیں رخشندہ بھیگم کے دماغ میں گھومنے لگیں تھیں۔۔
سائرہ سر جھکاۓ ماں کی پاؤں دباتے اپنے آنسوؤں کو دبانے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔
اپنے انجام کے ڈر گئ تھی وہ آخر کو بہتان تراشی کی تھی اس نے۔۔ایک پاکیزہ عورت پر بدکرداری کا۔۔
“”خدا کی ذات تکتی ہے عجب الزام تراشی بھی
تماشہ بنا کر دنیا نے خدا پہ ڈال رکھا ہے.
تہمت الزام تراشی اور بہتان ہمارے معاشرے کے لئے ناسور ہے۔یہ روئیے ہماری خوشیوں کو تباہ وبرباد کر دیتے ہیں۔ہر گھر اور فرد ان سے متاثر ہوتا ہے۔دوسروں کے بارے میں منفی سوچ اور غلط رویہ ہمیں ایک دوسرے سے دور لے جاتا ہے۔بعض اوقات کسی پر ایسا الزام لگا دیا جاتا ہے کہ سننے والا ششدر رہ جاتا ہے۔۔
“”حضرت علیؓ نے فرمایا
“کسی بے قصور پر بہتان لگانا یہ آسمانوں سے بھی زیادہ بھاری گناہ ہے””””
کسی پر بے جا تہمت اور بہتان لگانا شرعاً انتہائی سخت گناہ اور حرام ہے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: بے گناہ لوگوں پر الزام لگانا آسمانوں سے زیادہ بوجھل ہے، یعنی بہت بڑا گناہ ہے۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الاحزاب میں بے گناہ مؤمنین اور بے گناہ مؤمنات کو زبانی ایذا دینے والوں یعنی ان پر بہتان باندھنے والوں کے عمل کو صریح گناہ قرار دیا ہے۔
ایک حدیث میں ارشادِ نبوی ہے: مسلمان کے لئے یہ روا نہیں کہ وہ لعن طعن کرنے والا ہو۔ ایک اور حدیث میں ہے: جو شخص کسی دوسرے کو فسق کا طعنہ دے یا کافر کہے اور وہ کافر نہ ہو تو اس کا فسق اور کفر کہنے والے پر لوٹتا ہے۔
الغرض مسلمان پر بہتان باندھنے یا اس پر بے بنیاد الزامات لگانے پر بڑی وعیدیں آئی ہیں، اِس لیے اِس عمل سے باز آنا چاہیے اور جس پر تہمت لگائی ہے اس سے معافی مانگنی چاہیے؛ تاکہ آخرت میں گرفت نہ ہو۔
”عن علي قال: البهتان على البراء أثقل من السموات. الحكيم”. (كنز العمال (3/ 802)، رقم الحدیث: 8810)
” لا ینبغي لصدیق أن یکون لعانًا”۔ (مشکاة المصابیح۲؍۴۱۱
نیز شریعت میں دعوی اور حق کو ثابت کرنے لیے یہ ضابطہ ہے کہ مدعی ( دعوی کرنے والے ) کے ذمہ اپنے دعوی کو گواہی کے ذریعہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے، اگر مدعی کے پاس گواہ نہ ہوں تو مدعی علیہ (جس پر دعوی کیا جائے اس) پر قسم آئے گی ، اور اگر وہ قسم کھالے تو اس کی بات معتبر ہوگی، لہذ ا کسی شخص کو محض الزام لگاکر اس کے جرم کے ثابت ہوئے بغیر سزا دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔اگر سزا نافذ نہ کی گئی ہو تو سچی توبہ اور صاحبِ حق سے زبانی معافی کافی ہوگی۔ اگر سزا نافذ بھی کردی گئی اور اس سے مالی نقصان اٹھانا پڑا ہو تو صدقِ دل سے توبہ اور زبانی معافی کے ساتھ مالی تاوان بھی ادا کرنا ہوگا۔
جاری ہے۔۔
