Dulhan by Nasir Hussain NovelR50403 Dulhan Episode 7
Rate this Novel
Dulhan Episode 7
Dulhan by Nasir Hussain
یہ کیا ہے جی…؟..اس نے ٹی وی کی طرف اشارہ کیا…
ٹی وی ہے ..اس نے چائے کا سپ لیتے ہوئے سنجیدگی سے کہا. …
یہ ٹی بی کرنٹ تو نہیں مارتا جی…….
نہیں اگر اسے انسانوں کی طرح آن کیا جائے تو….وہ ناگواری سے بولا…….
یہ کدھر سے آن ہوتا ہے جی …اس نے ایک اور سوال کیا…..
وہ اس بڑے والے بٹن سے….اس نے ٹی وی کے بٹن کی طرف اشارہ کیا. ….چائے پیتے ہوئے اس نے محسوس کیا وہ کهانے کی طرح چائے بھی زبردست بناتی ہے.. ….
اور یہ کیا ہے جی….اب اس کا اشارہ ریموٹ کی طرف تها……
یہ ریموٹ ہے….وہ شدید کوفت میں مبتلا ہو چکا تها…
یہ رٹوٹ ( ریموٹ ) کیسے چلتا ہے جی….اس نے معصومیت سے ایک اور سوال کیا…اس کے ریموٹ کو رٹوٹ کہنے پہ بے ساختہ اس کے ہونٹوں پہ تبسم پهیل گئی……..
اس سے آواز کم اور زیادہ ہوتا ہے..اور یہ بٹن چینل تبدیل کرتا ہے ..وہ ریموٹ اٹها کر اسے کسی چهوٹے بچے کے انداز میں سمجها رہا تها……
یہ چینل کیا ہوتا ہے جی….اور اس کا دل چاہا ریموٹ اپنے سر پہ دے مارے……
چینل مطلب. ..یہ فوٹو تبدیل ہوتے ہیں. ..اب کی بار وہ زرا غصے سے بولا. ….
اچها جی آپ کتنے پڑهے ہوئے ہو…اب اس کی زاتی زندگی پہ سوال کیا گیا. …..
ایم بی اے کیا ہوا ہے میں نے. ..وہ تنک کر بولا. ..
یہ کتنا ہوتا ہے جی….اور وہ یہ کیوں بهول گیا کہ اس کی زوجہ محترمہ پڑهی لکهی نہیں ہے. …
سولہ جماعتیں….اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دے کر کہا…لیکن اس نے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا. …
آپ کہاں سے پڑهے ہو جی….
لندن سے….اس نے چائے کا گهونٹ بهر کر کہا..لیکن اگلا سوال سب سے زیادہ عجیب و غریب تها…..
لندن کون سے صوبے میں ہے….؟..اس سوال پہ اس نے گهور کر مخاطب کو دیکها. …
لندن….لندن…یہاں نہیں ہے لندن جہاز پہ جاتے ہیں وہ بہت دور ہے……وہ ایک ایک لفظ کهینچ کر بولا. ..
جہاں دادی گئی ہیں جی…؟..اب وہ چائے ختم کر چکا تها…..
ہاں….اس نے مزید سوالات سے بچنے کے لیے سراسر جهوٹ بولا….لیکن اس نے سوالات کا سلسلہ منقطع نہیں کیا………..
آپ گاڑی خود چلاتے ہوئے. …پتا نہیں کیا سوچ کر اس نے یہ سوال کیا…..
جی ہاں…….
آپ کو گاڑی چلانا آتا ہے جی…اس نے ایک بار پھر حماقت سے بهر پور سوال کیا……
ظاہر ہے میں اگر گاڑی چلا کر آفس جاتا ہوں تو مجھے گاڑی چلانا آتا ہے….اب کی بار وہ تیز آواز میں بولا. ..اور وہ شاید اس کے جواب سے زیادہ اس کے لہجے سے گهبرا گئی تبهی وہ کپ اٹها کر کچن میں چلی گئی. ..اس نے ایک بار پھر ٹی وی دیکهنے کی کوشش کی. .لیکن اب وہ ٹی وی نہیں دیکھ پا رہا تها. اس کا دماغ کہیں اور تها…اسے الجهن تهی…ٹی وی پہ اسے صرف تصویریں نظر آ رہی تھیں آواز وہ نہیں سن پا رہا تها…اسے اچانک کیا ہو گیا تهوڑی دیر پہلے تو وہ بالکل ٹهیک تها..جب وہ یہاں بیٹهی تهی تو اس کا دل چاہا وہ یہاں سے چلی جائے تا کہ وہ ٹی وی دیکھ سکے اور اب جب وہ چلی گئی..تو اس کا ٹی وی دیکهنے کو بالکل بھی دل نہیں کر رہا تها…ٹی وی بند کر کے وہ اپنے کمرے میں سونے کے لیے چلا گیا..
