Dulhan by Nasir Hussain NovelR50403 Last updated: 25 November 2025
Rate this Novel
Dulhan by Nasir Hussain
وہ رات کا کهانا کهانے کے بعد اپنے آفس کی ایک فائل دیکھ رہا تھا. .اس کی پوری توجہ فائل پر تهی لیکن اچانک قدموں کی چاپ سے اس کی توجہ فائل سے ہٹ گئی..سامنے اس کی وہی حد سے زیادہ سمجھدار ذہین زوجہ محترمہ کهڑی تهی..اسے محترمہ کی صبح والی واردات یاد آئی..اس نے ایک نظر غصے سے اسے دیکها پهر اپنی توجہ فائل پہ مرکوز کر دی..وہ اسے نہیں دیکهنا چاہتا تها. ...ہاں البتہ اس لڑکی کی نگاہیں خود پہ ضرور محسوس کر رہا تها ..اس میں ایک ناگواری کی لہر پیدا ہو گئی...لیکن ناگواری کو اپنے چہرے پہ نا لا کر اس نے سپاٹ چہرے کے ساتھ اس لڑکی سے پوچها...
کچھ چاہیے کیا...؟...
جی وہ میں سونے آئی ہوں...اسے جهٹکا لگا وہ کسی بھی قیمت پہ اس لڑکی کے ساتھ اپنا بیڈ اپنا روم شئر نہیں کر سکتا تها کل کی بات اور تهی کل دادی کے سامنے وہ کچھ نہیں بول سکا لیکن آج اسے کوئی مجبوری نہیں تهی اس لیے وہ پوری رات تو کیا ایک لمحے کے لیے بھی اس لڑکی کو اپنے پاس اپنے کمرے میں نہیں برداشت کر سکتا تها.
