Dulhan by Nasir Hussain NovelR50403 Dulhan Episode 15
Rate this Novel
Dulhan Episode 15
Dulhan by Nasir Hussain
اس کا خون کهولنے لگا تها…کافی دیر بعد وہ جب خود کو نارمل کرنے میں تهوڑا کامیاب ہوا تو دوبارہ بستر پہ لیٹ گیا….پهر جانے کب اس کی آنکھ لگی…..
چهٹی کا دن تها اس لیے اسے بیدار ہونے کی کوئی جلدی نہیں تهی لیکن دس بجے آلارم نے اپنے ہونے کا احساس دلایا وہ اٹھ کر واش روم میں گهس گیا …سر میں ہلکے درد کا بھی احساس ہوا صبح چھ بجے والا واقعہ ابهی بهی ذہن میں تازہ تها……………..
وہ نہا کر جب باہر نکلا تو ٹهٹک گیا اس کی شرٹ بیڈ پہ آج نہیں پڑی ہوئی تهی ایسا پہلی مرتبہ ہوا تها کہ وہ نہا کر نکلا ہو اور بیڈ پہ شرٹ نہ ہو…اسے کچھ عجیب لگا. ..اس نے الماری سے ایک شرٹ نکال کر پہن لی اور ناشتے کے لیے نیچے چلا گیا. ….ناشتے کے دوران دوسری حیرت اسے تب ہوئی جب اسے ٹیبل پہ ناشتہ نظر نہیں آیا یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا تها ورنہ وہ ہمیشہ اس کے جاگتے ہی میز پہ ناشتہ سجا دیا کرتی تهی….
تو اس کا مطلب وہ ناراض ہے….اس نے سوچا….
ناراض ہے تو ہوتی رہے ناراض…..میں نے کیا کیا…..
تو نے اچها بھی تو نہیں کیا ..کتنی بری طرح سے پیش آئے اس سے…..دل سے آواز آئی. .
وہ کچن میں چلا گیا اور خود اپنے لیے ناشتہ بنانے لگا پھر اسے یک دم محسوس ہوا اسے ناشتہ بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اتنے دنوں سے وہ اس کے ہاتھوں کا بنا ناشتہ کها رہا تها …خود کهانا بنانے کی تو اس کی عادت ہی چهوٹ گئی…….وہ بنا ناشتہ بنائے کچن سے باہر نکل آیا…..
وہ یونہی صوفے پہ ڈهیر ہو گیا…..ایک سوچ جو پہلی بار اس کے ذہن میں آئی….
وہ کہاں ہے….؟..یہ سوچ کر وہ کهڑا گیا …اور گهر کے کمروں میں اسے تلاش کرنے لگا لیکن وہ اسے کہیں نہیں ملی اس کی ٹینشن میں مزید اضافہ ہوا …وہ ایسے تڑپنے لگا جیسے مچھلی کو پانی سے باہر نکال دیا جائے….
کہاں چلی گئی……
وہ سیڑھیاں اترتے ہوئے سوچ رہا تها…..
جہاں چلی گئی چلی گئی…اس سے اسے کیا…وہ بھی کہاں اسے اس گهر میں چاہتا تها …اچها ہوا خود چلی گئی…ویسے بھی کسی نہ کسی دن تو اسے جانا ہی تها ناں….؟
نہیں. ..نہیں. …وہ ہمیشہ یہی چاہتا تها وہ چلی جائے لیکن آج جب وہ چلی گئی تو وہ اس طرح پریشان کیوں تها…وہ خوش کیوں نہیں تها جبکہ اصولاً تو اسے بہت زیادہ خوش ہو جانا چاہیے تها………
کیا وہ اس لیے پریشان ہے کہ جب دادی واپس آئے گی تو وہ اسے کیا جواب دے گا……
نہیں. ..نہیں. ..دل سے فوراً آواز آئی….
وہ دادی کے لیے نہیں خود اپنے لیے پریشان تها مگر کیوں اس نے دل سے پوچها. ……
کیونکہ تم اس سے پیار کرنے لگے ہو….دل نے ایک عجیب انکشاف کر دیا…وہ گم سم ہو گیا….یہ کیا کہہ رہا تها دل…وہ اس….اس…سے…وہ ..اس سے پیار کیسے کر سکتا ہے وہ…تو…وہ…تو اس سے نفرت کرتا تها شدید نفرت. ..نہیں دل جهوٹ بول رہا ہے…
اس نے دل کو جهٹلانے کی کوشش کی مگر وہ ایسا نہیں کر سکا کیونکہ دل جهوٹ نہیں سچ بول رہا تها…
ہاں …ہاں …میں اس سے پیار کرتا ہوں بہت پیار. …مجھے صرف اس کی عادت نہیں ہو گئی میں اس سے پیار بھی کرنے لگا ہوں مگر وہ کہاں ہے….اس نے چلا چلا کر پورے گهر سے پوچھا اور جواباً پورا گهر خاموش تها ..اسے زندگی میں پہلی بار گهر میں اکیلے پن کا احساس ہوا اسے پہلی بار گهر کی خاموشی ڈرا رہی تهی..!!
