Dulhan by Nasir Hussain NovelR50403 Dulhan Episode 6
Rate this Novel
Dulhan Episode 6
Dulhan by Nasir Hussain
دس مرتبہ اس نے لپ اسٹک لگایا اور ایک مرتبہ بھی سہی نہ لگا سکی لیکن اس نے کوشش کرنا نہیں چهوڑا..
وہ تب تک لگاتی رہی جب تک سہی نہیں لگا اور بیس منٹ کی مشقت کے بعد بہرحال اس نے کچھ ڈھنگ سے لپ اسٹک لگا ہی لی…
اسے بالکل پرفیکٹ تو خیر اب بھی نہیں کہا جا سکتا تها لیکن پہلے کی نسبت کافی بہتر تهی….اس نے نیلے رنگ کی فراک پہن رکهی تهی نیلا رنگ اس کا پسندیدہ رنگ تها اس لیے اس نے اس کی پسند سے ہی خود کو تیار کیا ……..
اور پھر میک اپ کے بعد کچن میں آئی آلو قیمہ کے ساتھ ساتھ اس نے میٹهے میں کهیر بھی بنائی…وہاں تو وہ صرف سالن بناتی تهی اور روٹیاں..بس اس کے علاوہ وہاں کوئی دوسرے لوازمات نہیں ہوتے تهے لیکن یہاں تو پندرہ طرح کے کهانے بنتے ہیں…………..
وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا بیگ اس نے صوفے پہ رکھ دیا اور کهانا جو وہ ہوٹل سے اپنے لیے لایا تها وہ بھی اس نے وہیں رکھ دیا اور خود بھی گرنے کے انداز میں صوفے پہ بیٹھ گیا. …
اس نے ناگواری سے ادهر ادهر دیکها. …وہ اسے نظر آ ہی گئی…اسے دیکھ کر ایک پل کے لیے وہ اس سے نظریں نہیں ہٹا سکا…اس نے جو عجیب و غریب میک اپ کر رکھا تھا اس سے وہ خوبصورت تو کیا خاک لگتی الٹا عجوبہ بن چکی تهی اس کا یہ میک اپ دیکھ کر اس کے لیے ہنسی ضبط کرنا مشکل ہو رہا تها …تو وہ پاگل لڑکی اسے پٹانے کے لیے ان سب چیزوں پہ اتر آئی ہے مگر وہ جو کر لے وہ اسے کهبی قبول نہیں کرے گا…………….
وہ اب اس کا بیگ اٹهانے لگی وہ منہ دوسری طرف کر کے خاموش بیٹھا تھا. .وہ بیگ اٹها کر جانے کہاں لے گئی..جبکہ وہ فریش ہونے کے لیے اپنے کمرے میں آ گیا….جب وہ نیچے کهانے کے لیے گیا تب تک وہ کهانا میز پر سجا چکی تهی ..وہ ایک کرسی کهینچ کر بیٹھ گیا جبکہ وہ وہیں کهڑی اسے دیکھ رہی تھی. ….
کهانا کهایا تم نے…؟ ..کسی بھی جذبات سے عاری اس نے سنجیدہ لہجے میں اس سے پوچھا. …..
نہیں آپ کها لیں جی ہم بعد میں کهائیں گے..اس نے شرماتے ہوئے کہا وہ سمجھ نہیں سکا اس میں شرمانے والی بات کون سی تهی……..
تو بیٹهو کهانا کهاو….اس نے اپنی پلیٹ میں سلاد ڈالتے ہوئے کہا. ….
جی…وہ..ہم…؟ اس کی اس جی میں حیرت کم اور انکار زیادہ تهی……..
ہاں تم…اور کوئی نظر آ رہا ہے اس گهر میں. اس بار وہ اس کی طرف دیکهتے ہوئے بولا……….
ہمارے گاوں میں رواج ہے۔ پہلے شوہر کهانا کهالے اس کے بعد بیوی اس کا بچا ہوا کهانا کهاتی ہے…اس نے سادگی سے کہا…جبکہ وہ حیران بھی تها اور خود کے شوہر کہے جانے پہ تهوڑا غصہ بھی تها لیکن اس نے مزید اسرار نہیں کیا…وہ کچھ دیر کهڑی اسے دیکهتی رہی پهر وہاں سے چلی گئی لیکن وہ جانتا تها وہ جہاں کہیں بھی گئی ہے اسے دیکھ رہی ہو گی…
کیا مصیبت ہے. ..؟ وہ نوالہ منہ میں رکهتے ہوئے بڑبڑایا…اس نے پہلی بار کهانے کی ٹیبل پہ نگاہ دوڑائی آج کل کی نسبت بہت ڈشز بنائی گئی تهیں۔
آلو قیمہ اس کا پسندیدہ تها لیکن چونکہ یہ اس نے بنایا ہے اس لیے وہ کهانا نہیں چاہتا تها .کل رات اس کے ہاتھ کی بنی بریانی کها کر ہی اس نے اعتراف کیا وہ کهانا واقعی بہت اچها بناتی ہے اور اب قیمے کی بهی زبردست خوشبو آ رہی تهی وہ کهانا بهی چاہتا تها اور نہیں بھی کهانا چاہتا تها۔
اس نے چور نگاہوں سے ادهر ادهر دیکها جب اسے وہ نظر نہ آئی تو بچوں کی طرح چوری کرتے ہوئے اس نے تهوڑا قیمہ اپنی پلیٹ میں ڈالا اور پھر ڈونگے کے اوپر ویسے ہی ڈهکن رکھ دیا یہ ظاہر کرنے کے لیے اس نے قیمے کو ہاتھ تک نہیں لگایا. .پہلا نوالہ منہ میں رکهتے ہی اسے ایک خوشگوار احساس ہوا ، ہوٹل کے کهانوں میں وہ ذائقہ کهبی نہیں آ سکتا جو گهر کے بنائے کهانوں میں ہوتا ہے اور ایک مرد چاہے کتنا بھی اچها کهانا کیوں نہ بناتا ہوں لیکن ایک عورت سے اچها کهانا وہ کهبی نہیں بنا سکتا۔
وہ خود ہمیشہ ٹی وی پہ ریسپیز دیکھ دیکھ کر مختلف پکوان بناتا تها اس نے خود قیمہ بھی کئی بار بنایا لیکن اس میں یہ ذائقہ کهبی نہیں تها جو اس کے بنائے ہوئے قیمے میں تها………….
کهانے سے فارغ ہو کر وہ صوفے پہ بیٹھ کر ٹی وی دیکهنے لگا ابهی وہ سوچ رہا تھا کہ اپنے لیے چائے بنائے لیکن اس کی سوچ سے بھی پہلے وہ اس کے لیے چائے لیے اس کے پاس کهڑی تهی. .اب وہ چائے اس کی طرف بڑها رہی تهی اس نے چائے کا کپ اس کے ہاتھوں سے لے لیا حالانکہ اس کا کپ لینے کا کوئی ارادہ نہیں تها پهر بھی پتا نہیں کیوں اس نے کپ تهام لیا اور اب جب کپ اس کے ہاتهوں میں تها تو مطلب اسے چائے بھی پینی تهی….
وہ بھی اس کے برابر رکهے صوفے پہ بیٹھ گئی اس کا اس طرح بیٹهنا اسے بہت برا لگا..لیکن وہ اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتا تها..!!
