Deedar-E-Mehboob Ka Hijar By Nishal Aziz Readelle 50374

Deedar-E-Mehboob Ka Hijar By Nishal Aziz Readelle 50374 Last updated: 17 November 2025

414.5K
41

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Deedar-E-Mehboob Ka Hijar By Nishal Aziz

"آپ اس طرح سے نہ کیا کریں۔۔۔"
اسکی بےتکی بات پر ہیثم کار سلو کرتا اسے دیکھا،
"میں نے کیا کِیا میڈم۔۔۔"
ایک آبرو آچکا کر وہ نرم نظروں سے ناذلی کو دیکھ کر پوچھا،
"آپ۔۔۔آ۔۔۔کیا ہوجائے گا اگر آپ میرے لیے اپنے جذباتوں کا اظہار سب کے سامنے کھل کر نہ کریں تو۔۔۔"
بہت ہمت مجتمع کر کے وہ یہ بات ایک ہی سانس میں تیزی سے بولی تو ہیثم حیرت بھری نظروں سے اس کو دیکھا،
"کیوں نہ کروں میں اپنے جذباتوں کا اظہار تم پر۔۔۔پاگل محبت کرتا ہوں تم سے۔۔۔اور ویسے بھی میرے دل میں تمہارے لیے جذبات سے سبھی واقف ہیں۔۔۔"
روڈ پر نظریں جمائے وہ رسانیت سے بولتے ہوئے ناذلی کے گال سرخ ہونے پر مجبور کرگیا،اسکی بےباک بات سے تمتماتا چہرہ موڑے وہ لبوں پر شرمگیں مسکراہٹ سجائی تھی پھر تبھی کچھ سوچ کر اس کے لبوں سے پھسلا،
"پر آپی غصہ ہوتی ہیں۔۔۔"
اور یہ بات کہتے جہاں ناذلی نے دانتوں تلے زبان دبائی وہیں ہیثم جھٹکے سے کار روکا تھا،وہ جی بھر کر حیران ہوا تھا ناذلی کی اس بات پر،
"کیا۔۔۔"
گہری خاموشی کے بعد اس نے اچھنبے سے پوچھا،
"وہ۔۔۔وہ ہیثم۔۔۔آپی غصہ ہوتی ہیں۔۔۔مطلب کہ انہوں نے کہا۔۔۔کہ۔۔۔اچ۔۔اچھا نہیں۔۔لگتا۔۔انہیں یہ سب۔۔۔میرا مطلب۔۔۔کہ۔۔۔ان کا۔۔مطلب ہے کہ۔۔۔وہ۔۔۔انہوں نے کہا تھا۔۔۔کہ جب میں بڑی ہوجاؤں گی تو۔۔۔فلوقت آپ حد میں رہیں۔۔نہیں۔۔۔مطلب میں کیسے۔۔۔"
وہ بھرپور کوشش کرنے لگی تھی اسے سمجھانے کی پر ساتھ ہی ہیثم کا دل مطیبہ کی طرف سے خراب نہ ہو اس لیے باتوں کو پوزیٹیوو انداز میں کہنے لگی لیکن آخر میں خود ہی اپنی کہی باتوں میں الجھتی پریشان ہوکر چپ ہوگئی،