Ik Lafz Ishq Season 1 By Areej Shah Readelle50310 Last updated: 10 November 2025
No Download Link
Rate this Novel
Ik Lafz Ishq Season 1
By Areej Shah
آج سارا بیگم دوپہر میں اس کے گھر آئی تھی جو مہراج کی چاچی تھی آیت ہمیشہ سے ان سے اپنے دل کی ہر بات کہہ دیتی تھی یہ بات الگ ہے کہ مہراج کے چاچا سے اس کی کبھی تفصیلی بات نہ ہوئی تھی چاچی نے اسے سمجھایا کہ وہ اپنے اور معراج کے ساتھ غلط کر رہی ہے جوہو چکا ہے اب اسے ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لیکن جو کچھ ٹھیک ہے اسے غلط کرنا بھی کوئی عقلمندی نہیں مہراج جو بات اس سے تین سالوں سے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا وہ سارا چاچی کچھ ہی لمحوں میں سمجھا گی کیونکہ سچ ہے کہ ایک عورت کا درد صرف ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے اس نے خود سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ مہراج اور سعد کو اور تکلیف نہیں دے گی اللہ نے اس سے اچھا محبت کرنے والا شوہر اور ایک پیارا سا بیٹا عطا کیا ہے ان کی بے قدری کر کے وہ اللہ کی نظروں میں گنہگار ہو رہی ہے اور اب وہ مزید ان رشتوں کی نافرمانی نہیں کرے گی بلکہ مہراج کے ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارے گی مہراج نیچے آیا تو آیت نے مسکرا کے اس کا استقبال کیا کیابات ہے بیوی آج تو مسکرا مسکرا کر قتل ہی کر دوں گی مہراج کی بات پر آیت نے مسکرانا بند کیا اور منہ بسور کر کرسی پر بیٹھ گئی اچھا اچھا سوری یار موڈ ٹھیک کرو نا کتنے دنوں بعد تمہیں مسکراتے دیکھا ہے تمہاری مسکراہٹ میں اتنے دنوں کی تھکن اتر دی آیت پھر مسکرائی غضب ڈھا رہی ہے مہراج میں آیت کی تیاری پر ایک بھرپور نظر ڈالتے ہوئے کہا میں تو ہر روز غضب ڈھاتی ہو آیت نے ایک سٹائل سے مہراج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا ہاں جی بالکل آپ تو کئی سالوں سے میرے دل پہ بجلیاں گرا رہی ہیں مہراج نے اس کا ہاتھ تھام کر اپنے لبوں پر رکھا آئی لو یو آیت آئی لو یو ویری مچ پلیز ہمیشہ ایسی ہی رہا کروں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مہراج نے کھینچ کر اسے اپنے سینے سے لگایا اور آیت ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر احساس جرم میں گر گئی آیت کویہ بات کبھی سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ جب بھی وہ اداس ہوتی ہے وہ مہراج کو تکلیف کیوں دیتی ہے لیکن اب اس نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا چاہے کچھ بھی ہوجائے تو اب مہراج کو کوئی تکلیف نہیں دے گی وہ میں تمہیں بتانا بھول گیا میرا کزن ہے نا اس کی دو دن بعد منگنی ہے تم چلوگی نا نہیں معراج آپکو پتہ تو ہے مجھے زیادہ لوگوں میں گھبراہٹ ہوتی ہے ہاں آیت مگر گھر کا فنکشن ہے تمہیں چلنا تو پڑے گا نا میں تمہیں جلدی واپس چھوڑ جاؤں گا اور پھر اگلے ہفتے شادی بھی ہے ٹھیک ہے نا میں شادی میں چلی جاؤں گی آپ پلیز منگنی پہ اکیلے چلے جائیں آیت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اکثر گھبرا جاتی تھی اس لیے مہراج نے اسے مزید فورس نہ کیا چلو ٹھیک ہے جیسی تمہاری مرضی 💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞 کیا بات ہےحاشر کچھ دنوں سے آپ کا موڈ بہت خراب ہے
کچھ دنوں سے حاشر بہت غصے میں رہنے لگا تھا پہلے تو اس کے غصے سے ڈر کی وجہ سے منت نے اس سے کچھ نہ پوچھا لیکن آج اس کا غصہ کچھ کم لگ رہا تھا اس لیے اس نے ہمت کر کر حاشر سے پوچھ ہی لیا وہ پریشان کیوں ہے حاشر منت سے کبھی کچھ نہیں چھپاتا تھا ہاں مگر وقتی غصے کی وجہ سے منت اس سے کچھ نہ پوچھتی منت میں نے ایک ہفتہ پہلے اسے بازار میں دیکھا تھا حاشر نے وجہ بتائیں جس دن ہم شاپنگ پہ گئے تھے کسی آدمی کا ہاتھ پکڑا تھا اس آدمی کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا بچہ بھی تھا یقینا وہ بچہ اسی کا تھا منت کچھ نہیں بولی آج تین سال بعد حاشر نے اس کا ذکر کیا تھا سیرت کہاں ہےسیرت گھر کہیں نظر نہ آئی وہ حنا ہے نہ صرف کی سہیلی اس کی منگنی ہے دو دن بعد اور ایک ہفتے بعد اس کا نکاح ہماری سیرت سے دو دن پہلے اس کا نکاح ہوگا بس اسی لئے دونوں بازاروں اور پالروں کے چکر کاٹتے رہی ہیں منت نے مسکراتے ہوئے بتایا اور سیرت کے نکاح کا سن کر حاشر ایک بار پھر سے جئے اٹھا کچھ دیر پہلے والا غصہ اور پریشانی اب کہیں بھی نظر نہیں آرہی تھی تم بھی چل جاتی پالر میرا بھی کچھ فائدہ ہوجاتا حاشر نے اسے اپنی باہوں میں لیتے ہوئے کہا کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں جس کو متاثرکرناچاہتی ہوں وہ پہلے ہی مجھ سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور انہیں مزید متاثر کرکے میں اپنی جان مشکل میں نہیں ڈال سکتی اس کی بات سن کر حاشر نے زوردار کقہقہہں لگایا اور اس کو باہوں میں لے کر اس کے کندھے سے بال ہٹائے اس سے پہلے کہ وہ اس پر مزید جھک کر کوئی شرارت کرتا زوردار دروازہ بجا حاشر منت سے دور ہٹا آگئی آپ کی زلزلہ بہن منت مسکراتے ہوئے گیٹ کی طرف گئی وہ ہمیشہ سے دروازہ بہت زور سے بجاتی تھی تاکہ اس کی آمد کا سب کو پتہ چل جائے گا میں آگئی سیرت نے کسی معصوم چھوٹے سے بچے کی طرح باہہیں پھیلا کر اپنے ہی آنے کی خوشی منائی اس کے پیچھے پیچھے حنا حاشر کو سلام کرکے سیرت کے کمرے میں گھس گئی ہاں سیرت پرسوں منگنی ہے ہم کل آخری چکر لگائیں گے بازار کا حنا نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کہا اس کا مطلب ہےایک اور چکر مر گئے یار سیرت نے بےزار ہوتے ہوئے کہا ہاں یار تم ہی تو کہہ رہی تھی کہ مہندی کے ڈریس کے میچنگ گھسے لینے ہیں تمہیں یار گھسے بھی لینے ہیں وہ بازار جانے کا دل بھی نہیں کر رہا سیرت نے منہ بسورتے ہوئے کہا کل آخری چکر تمہارے گھسے کے نام حنا نے اسے انداز میں کہا کہ سیرت کو لگا کہ حناانے اپنی آدھی جائیداد اس کے نام کر دی ہے بھابھی بھوک لگی ہے سیرت کمرے سے باہر نکلتے کسی بچے کی طرح بھابھی کے کندھے سے چپکی ہاں میری گڑیا دو منٹ میں کھانا لگاتی ہوں سیرت نے اس کے گال پر پیار کرتے ہوئے کہا
