Dar Novel By Irsa Rao NovelR50460 Last updated: 23 December 2025
Rate this Novel
Dar Novel (Episode 01)Dar Novel (Episode 02)Dar Novel (Episode 03)Dar Novel (Episode 04)Dar Novel (Episode 05)Dar Novel (Episode 06)Dar Novel (Episode 07)Dar Novel (Episode 08)Dar Novel (Episode 09)Dar Novel (Episode 10)Dar Novel (Episode 11)Dar Novel (Episode 12)Dar Novel (Episode 13)Dar Novel (Episode 14)Dar Novel (Episode 15)Dar Novel (Episode 16)Dar Novel (Episode 17)Dar Novel (Episode 18)Dar Novel (Episode 19)Dar Novel (Episode 20)Dar Novel (Last Episode)
Dar Novel By Irsa Rao
Novel Code: NovelR50460
"یہ۔۔۔یہ نہیں ہوسکتا"
زارا نے خود کلامی کی۔۔۔۔
ہر طرف پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔۔۔۔پورا کمرہ پھولوں سے سجایا ہوا تھا۔۔۔۔
زارا نے ہر طرف نظر دوڑائی۔۔۔۔
"عماد۔۔۔۔۔جواد کا بھائی ہے؟" وہ سوچنے لگی۔۔۔۔
وقت اسے کہاں سے کہاں لے آیا تھا۔۔۔۔
آج اسے پتا لگ رہا تھا کہ یہ دنیا کتنی چھوٹی ہے۔۔۔۔
رات کا ایک بج رہا تھا۔۔۔زارا کو کوئی رات اتنی طویل نہیں لگی تھی جتنی آج لگ رہی تھی۔۔۔۔
وقت تھا کہ گزر ہی نہیں رہا تھا۔۔۔۔
تبھی دروازہ ہلکی سی دستک کے ساتھ کھلا۔۔۔۔اور کوئی اندر داخل ہوا۔۔۔۔
زارا نے فوراً اس جانب دیکھا۔۔۔۔۔
"اسلام علیکم" جواد نے زارا کی جانب دیکھتے ہوئے سلام کیا۔۔۔۔
جسکا زارا نے کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔۔
وہ خاموش تھی۔۔۔۔
جواد اس کے جواب نہ دینے پر ہلکا سا مسکرایا۔۔۔۔
"مجھے پتا ہے۔۔۔آپ کو میں کچھ خاص پسند نہیں ہوں۔۔۔۔پر سلام کا جواب تو دینا چاہیے نا"
جواد نے اس کے قریب بیٹھتے ہوئے کہا۔۔۔۔
"جب آپ کو پتا تھا میں آپ کو پسند نہیں کرتی تو شادی کیوں کی۔۔۔۔؟" زارا نے الٹ سوال داغا۔۔۔۔
"یہی سوال میں آپ سے بھی کرسکتا ہوں۔۔۔۔"
جواد نے حاضر دماغی سے جواب دیا۔۔۔۔
زارا لمحہ بھر خاموش ہوگئی۔۔۔۔۔شاید اس کے پاس جواب ہی نہیں تھا۔۔۔۔
"میں بہت تھک گئی ہوں۔۔۔۔آرام کرنا چاہتی ہوں۔۔۔۔"
زارا کہتے ساتھ اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔۔
"زارا۔۔۔۔پلیز۔۔۔۔۔" جواد نے اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھام کر اس کے جانے کی کوشش کو ناکام بنایا۔۔۔۔۔
زارا نے مڑ کر گہری نظروں سے اسے گھورا۔۔۔۔
"ناراض ہو؟" جواد نے اسے دیکھتے ہوئے سوال کیا۔۔۔۔
"نہیں ہوں ناراض میں۔۔۔۔ہاتھ چھوڑیں میرا۔۔۔۔۔"
زارا نے جھٹکے سے ہاتھ چھڑوایا۔۔۔۔
اور پیر پٹختی واش روم کی جانب بڑھ گئی۔۔۔۔
جواد حیران کن نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ آخر ایسا رویہ اختیار کیوں کر رہی ہے۔۔۔۔۔
Download link Available
