Love You Zindagi Season 2 By Angel Arooj Readelle50318

Last updated: 10 November 2025

820.8K
37

Love You Zindagi by Angel Arooj

 Khuwab Nagar ki Shehzadi (Season 2)

سنو۔۔۔ وہ کچن سے نکلتی سیدھے اسکے سر پہ کھڑی ہوتی بولی۔

ہمم بولو۔۔۔ صوفے کی پشت پہ سر رکھے اسنے بھی بےزاریت سے جواب دیا۔

دودھ پھٹ گیا ہے اس لیئے چائے نہیں بن سکتی۔۔۔ اسنے ہاتھ باندھے عطلاح دی۔

کیا مگر کیسے پھٹا۔۔۔ وہ جو کب سے بیٹھا چائے کا انتظار کر رہا تھا ایک دم چونک کے سیدھا ہوا۔۔۔۔ اسے اس وقت چائے کی شدید طلب ہو رہی تھی اور یہ لڑکی اتنی دیر میں آکے کہہ رہی تھی کہ دودھ پھٹ گیا ہے۔

میں فرج میں رکھنا بھول گئی تھی۔۔۔ وہ بے نیازی سے بولی۔

یہ تمہاری غلطی ہے اس لیئے مجھے نہیں پتہ مجھے کہیں سے بھی کچھ بھی کرکے کیسے بھی چائے بنا کے دو۔۔۔ وہ اسے گھور کے بولا تو وہ سوچ میں پڑھ گئی اور پھر جب بولی تو سامنے والے کو غصہ دلا گئی

کیا کروں۔۔۔ کیا دودھ کو سوئیں دھاگے سے سی دوں۔۔۔ وہ معصوم شکل بنائے ایک آنکھیں پٹپٹا کے بولی تو مقابل بیٹھے شخص نے غصہ ضبط کرتے مٹھیاں بھیجیں۔

زہر لگتی ہو جب ایسی معصوم شکل بنا کے فضول بکواس کرتی ہو تو۔۔۔ وہ ہر لفظ کو چبا چبا کے بولا۔۔۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا کے سامنے کھڑی لڑکی کو کہیں غائب کردے۔

تو تم کون سا مجھے شہد لگتے ہو۔۔۔ کڑوے کریلے۔۔۔ اسنے ناک چڑا۔

ایک تو پتہ نہیں ڈیڈ نے تم میں ایسا کیا دیکھ لیا جو تمہیں میرے متھے مار دیا۔۔۔ ایک آنکھیں نہیں بھاتیں مجھے تو تم۔۔۔ سرد آہ بھرتے جیسے افسوس سے بولا تھا۔

تو دوسری آنکھ سے کوشش کرو مجھے یقین ہے اللہ کرم ضرور کرے گا۔۔۔ وہ دوبدو بولی۔

تم مجھے کبھی بھا ہی نہیں سکتیں چاہے میں ایک آنکھ سے دیکھو یا دونوں آنکھوں سے۔۔۔ کیونکہ تم جیسی منہ پھٹ اور بدتمیز لڑکی کبھی میری آئڈیل نہیں تھی۔۔۔ وہ سنجیدگی سے کہتا ٹیبل سے گاڑی کی چابی اٹھائے تیزی سے باہر نکل گیا۔

اونہہ کہہ تو ایسے رہا ہے جیسے اس جیسا سڑیل، اکڑو، بد دماغ، دو نمبر پولیس والا میرا آئڈیل تھا۔۔۔ وہ بھی سر جھٹکتی اپنے کمرے کی جانب چل دی۔

۔🌺🌺🌺

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!