Tum Meri Ho Bas by Razia Ahmad NovelR50686 Last updated: 15 May 2026
No Download Link
Rate this Novel
Tum Meri Ho Bas by Razia Ahmad
بچپن میں ہی گل کے ماں باپ چل بسے . مجبوراً اسے اب اپنے چچا کے گھر رہنا پڑا . 8 سال کی تھی جب اس کے اماں ابّا کار ایکسڈینٹ میں فوت ہوگئے . چچا کے دو بچے تھے . لڑکا اس وقت 10 سال کا تھا جس کا نام شہزاد تھا . لڑکی بَعْد میں آئی اور اس کا نام سب نے پیار سے گڑیا رکھا . تھی بھی گڑیا جیسی . چچی جو گل سے بے حد نفرت کرتی تھی . کہیں وہ اسے بیٹھی کو کھیلتی ہوئی دیکھلے تو انکی آنکھوں میں خون گھول جاتا . بار بار اپنے شوھر کے پاس جا کر گل کی شکایت لگاتی رہتی تھی . گل یہ سب دیکھتی اور بے حد اداس ہوجاتی .اسے اپنے اماں ابّا بہت یاد آتے اور وہ چھت کے اک کونے میں جا کر چُپ جاتی اور خوب روتی . اس چھت کے کون کے بارے میں صرف شہزاد کو ہی معلوم تھا . وہ اسکا کزن ہونے کے ساتھ ساتھ اسکا دوست بھی تھا . لیکن اک اچھا دوست ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اِس دوستی کو محبت میں بَدَل بیٹھا . وہ گل کو اداس نہیں دیکھ سکتا تھا . اکثر جب چچی گل کوڈانٹ دیتی تو شہزاد گھر میں شور ماچاتا لیکن چچی اسکی پروہ نہ کرتے ہوئے گل کو پِھر بھی ڈانٹ کے رکھ دیتی . کبھی کبھی گل پر ہاتھ اتھا کر چچی یہ ثابت کرتی کے وہ اِس گھر کی بیٹی نہیں بلکے نوکرانی ہے . چچا یہ سب دیکھتے رہتے اور روز اپنے بیگم سے شکایت کرتے کے یہ اسکے بڑے بھائی کی نشانی ہے . چچی بہت خود غرض قسِم کی عورت تھی . وہ اپنی حرکتوں سے بعض نہ آتی . بچپن کی محبت جوانی میں بدل گیی. گل کو اِس بات کی ذرا بھی خبر نہ تھی لیکن شہزاد ہر وقت اسکا محافظ بنا رہتا . گل کی قسمت میں تعلیم حاصل کرنا تھی . اسے چچا نے کھلی چھٹی دے رکھی تھی کے جتنا چاھے وہ مرضی پرہ لے . لیکن جیسے وہ گھرپوحونچتی تو چچی جان بوج کر اس کے لیے گھر کا ڈھیر سارے کام چور دیتی اور چلی اپنی جاتی سہیلوں کے گھر . سارا دن گل کبھی کپڑے دھوتی کبھی پوچھا مارتی کبھی گڑیا کو پڑہاتی کبھی کچھ تو کبھی کچھ . شہزاد اپنی اماں کی غیر موجودگی میں اس کے گھر کے کاموں میں ہاتھ ؓبٹا تا. اسے ذرا بھی پسند نہ تھا کے گل اکیلی کام کرتی پھری . آخر وہ اِس گھر کی نوکر نہیں بلکے شہزاد کی دِل کی رانی تھی ! لیکن اِس دِل کی رانی کا دِل جیتنے کے لیے راجہ کو کچھ تو جتن کرنے ہی پڑتے . گل اسے منع کرتی رہتی لیکن وہ تھا اپنی مرضی کا ملک . چچا دونوں کو ا س طرح ساتھ دیکھتے تو بہت خوش ہوتے لیکن چچا اِس بات سے بھی واقف تھے کے شہزاد گل کو بچپن سے ہی اپنا دِل دےبیٹھا ہے .
