Sitamgar Sanam Mera By Yumna Writes Readelle 50359 Last updated: 12 November 2025
No Download Link
161.1K
18
Rate this Novel
Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 1)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 2)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 3)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 4)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 5)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 6)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 7)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 8)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 9)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 10)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 11)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 12 & 13)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 14)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 15 & 16)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 17)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 18)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 19)Sitamgar Sanam Mera (Epiosde 20)
Sitamgar Sanam Mera By Yumna
رہا میری جان کچھ بتاؤ وہ کون تھا " کوں لوگ تھے ؟؟
کچھ تو دیکھا ہوگا تم نے ،، نہیں امی میں نہیں جانتی " میں نے کسی کو نہیں دیکھا ،، انھوں نے میری آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی ،، امی میرا یقین کریں میں نہیں جانتی ،، میں بہت روئ بھت گرگرائ ان کے سامنے لیکن میری کسی نے نہ سنی " امی انہیں میرے پے ترس نہ آیا ۔۔
آنسو سے تر گلاب سا چہرہ سوجی آنکھیں کپکپاتے لب ،، وہ لڑکی رو رو کر سب کو اپنے ساتھ ہوئے اس ظلم کی داستان سنا رہی تھی ،جسے عین اسکے نکاح کے دن اٹھوایا گیا تھا ۔
بکواس جھوٹ " بول رہی ہے یہ ۔۔اس کے عاشق نے انکار کر دیا ہوگا نکاح کرنے سے تو یہ واپس آ گئی" ورنہ ایسے کوئی چھوڑتا ہے کسی کو " وہ بھی لڑکی ذات کو ۔۔جو کھلی تجوری کی طرح اس کے سامنے موجود ہو اور وہ اسے دیکھ کر بھی جانے دیں ۔۔
سالار میں کہتی تھی نہ اسکا چکر ہے یونیورسٹی میں ،،اس وقت آپ سب نے مجھے غلط ٹھرایا تھا " آج دیکھ لیں آپ سب کی عزت کو کیسے روند کے آئی ہے دنیا کے سامنے ،،
ذکیہ ماتھے پر بلوں کا جال ڈالے " سفاکیت سے بولتی اسے زہریلی نگاہوں سے غور رہی تھی ۔
ذکیہ خاموش رہو " نہیں نہیں بھابھی ایسا مت کہیں " بھائی میرا اللہ گواہ ہے میں نے آج تک کبھی کسی لڑکے سے بات تک نہیں کی ،،
وہ جو پہلے ہی غم سے نڈھال بیٹھی تھی " ذکیہ کی بات سنتے روتے ہوئے بھائی کے ہاتھ تھام گئی ۔
میں نے کچھ نہیں کیا بھائی خدا کے واسطے میرا یقین کریں ،، اس کی آنکھیں ایک پل کے لیے خشک نہ ہوئ تھی " اپنے ساتھ ہوئے اس حادثے پر وہ پہلے ہی مرنے والی ہوئ ہوئی تھی اس پر مستزاد بھابھی کے الزامات "
اس کا روم روم کانپ رہا تھا
