Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 30

مغرور محبت30
رائٹر ۔۔۔ انابیہ شاہ
Episode no 30
وہ دونوں مینشن میں انٹر ہوئے تو وہاں کی حالت دیکھ کر دونوں بھنچکا کر رہ گئے پورے مینشن
میں ایک طوفانے بتمیزی مچی ہوئی تھی لاونج۔ کے صوفوں کے سارے تکیہ نیچے فلور پر گیرے
ہوئے تھے ایک تکیہ غازیان کے منہ پر لگتا اس سے پہلے وہ سرعت سے نیچے ہوا یہ سب کیا ہورہا
ھے اس کی بھاری آواز لاونج میں گونجی تو زویا اور ایان کے ہاتھ میں جو تکیہ تھے وہی کہ وہی
تھمے داؤد نے بھی کچن سے گردن نکلا کر جھانک کر ان دونوں کی شامت دیکھی کیا پوچھ رہا ہوں
میں ہانم بھی بڑی بڑی آنکھ کر کے خوبصورت سے لاونج کا بھیانک منظر دیکھ رہی تھی وہ۔۔۔
بھائی زویا نے پہلے اسٹارٹ کیا تھا ایان نے آپنے اوپر سے سارا الزام ہٹاکر خود کو ایک دم۔بری کیا
اوو ہیرو لمٹ میں بھائی اس سب میں میری کوئی غلطی نہیں ھے اس نے یہ سب شروع کیا
تھا مما نے کہاں تھا کہ ہم سب داؤد بھائی کے ہاتھ کا ڈنر کرے گے اور ولیمہ کے مہمانوں کی
لسٹ تیار کرے گے اور میں جب پلیٹ سیٹ کررہی تھی نہ جب اس نے میرے پہلے تکیہ مارا
میں نے کچھ نہیں کیا اس نے ساری تفصیل ہی غازیان کے سامنے رکھ دی غازیان نے خونخوار
نگاہوں سے ایان کو گھورا یہ کیا حرکت ھے ایان تم میں زرہ تمیز نہیں ھے لڑکیوں کے ساتھ کیسے
رہا جاتا ھے کچھ زیادہ ہی تم بتمیز نہیں ہوتے جارہے ہوں ہانم نے اپنی آنکھیں چھوٹی کرکے
غازیان اور خوش ہوتی زویا دونوں کو گھورا یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی غازی جی آپ کی آپ
میرے ایان بھائی کو ایسے نہیں ڈانٹ سکتے غازیان کا دل نے ایک بار پھر ہارٹ بیٹ مس کی
ہر بار غلطی ان کی نہیں ہوتی غلطی دونوں کی ہوگی اگر ایان بھائی نے زویا کو مارا بھی تھا تو
انہوں نے بھی تو بدلہ لیا نہ تو آپ صرف میرے ایان بھائی کو نہیں ڈانٹ سکتے وہ پوری فوم سے
ایان کے حق میں بولی ایان جو ابھی بھیگی بلی بنا ہوا تھا پورا شیر بنا غازیان نے اس کی جرات
پر داد دیتی آئی ابرو اچکائی وہی تو اچھی بھابھی میں بھی یہی بول رہا ہوں غلطی ہمیشہ میرے
اکیلے کی نہیں ہوتی ساتھ میں حصہ دار یہ چشمیش آئی مین زویا بھی ہوتی ھے بھابھی یہ
ہی کیا آپ کا بھائی ھے میں کچھ نہیں لگتی آپ کی زویا نے سب کو انگنور کرکے ہانم سے خفگی
سے کہاں تو یہ بھی تو میرے بھائی کو ڈانٹ رہے ھے اور آپ کو کچھ نہیں بول رہے ہانم نے بھی
دوبدو جواب دیا ایک سیکنڈ ایک سیکنڈ ہانم بی۔بی غازیان نے اپنی گرین آنکھوں سے ان دونوں
بھائی بہن کی جوڑی کو گھورتے ہوئے کہاں آپ کو پتہ بھی ھے آپ کیا بول رہی ھے زویا ٹھیک بول
رہی ھے سب کو پتہ ہوتا ھے لڑائی ہمیشہ شروع کون کرتا ھے اور آپ اس میٹر سے دور رہے اور
بھائی کی بہن اوپر جاکر فریش ہوکر واپس نیچے آئے اور کھانا کھائے فورا ورنہ اب مجھ سے برا
کوئی نہیں ہوگا فورا اوپر جائے آپ سے برا کوئی ہوں بھی نہیں سکتا وہ ہلکی سی آواز میں خود
سے منمنائی کیا بولا تم نے غازیان نے کہاں تو وہ ایک دم اچھل کر دو قدم پیچھے ہوئی کچ۔۔۔کچھ
بھی تو نہیں میں فریش ہوکر اتی ہوں اور تم دونوں جب تک میں نیچے اتا ہوں لاونج اپنی
پہلی والی حالت میں ملے مجھے ورنہ نہ تمھیں اور نہ تمھیں زویا کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑو
گا دونوں کو ایسی سزا دونگا آئیندہ دوبارہ ایک دوسرے سے کلام کرتے ہوئے گھبراؤ گے فورا صاف
کرو ج۔۔جی بھائی دونوں ایک ساتھ بولے اور جلدی سے کام پر لگے وہ بھی فریش ہونے اوپر گیا ۔۔۔۔۔
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
بابا وہ اپنی پوری قوت سے گھر میں داخل ہوتے ہی چیخی عمر صاحب جو اخبار پڑھ رہے تھے
گھبرا کر اپنی شعلہ بنی بیٹی کی طرف دیکھا اور گھبراہ کر استفار کیا زرنش کیا ہوگیا ھے اتنا زور
سے کیوں چیخ رہی ہوں میں آپ کو انفورم کررہی ہوں میں نے اس ہفتے میں ہر حال میں ایک
اچھے اور شریف ویل ایجوکیڈیڈ اور ہنڈسم لڑکے سے شادی کرنی ھے انہوں نے سنجیدگی سے اس
کو تکا کوئی لڑکا ھے تو بتاؤ میں ملو گا اس سے اس کے بعد تمھاری بات آگے بڑھاؤ گا کوئی لڑکا
نہیں ھے میری نظر میں لیکن مجھے اس ہفتے میں ہی کسی سے بھی شادی کرنی ھے لیکن
بشرطیکہ لڑکا شریف اور اچھا ہونا چاہیے کیا ہوا ھے زرنش تم ایسے کیوں ریکٹ کررہی ہوں بیٹا
انہوں نے اپنے نرم لحجہ میں پوچھا آپ کو کیا فرق پڑتا ھے آپ اپنی زندگی میں خوش ھے اپنی
دوسری بیوی کے ساتھ میری ماں اگر زندہ ہوتی تو میں یو خوشیوں کے لئے نہیں ترستی کوئی
بھی مجھے ایسے باتیں نہیں سناتا وہ کل کا آیا لڑکا مجھے بول رہا ھے کہ میرے سے کوئی شریف
لڑکا شادی نہیں کرے گا اس کو میں بھی ایک ہفتہ میں شادی نہ کرکے دیکھائی تو مجھ سے برا
کوئی نہیں ہوگا سمجھتا کیا ھے وہ خود کو اس نے زہر خندہ لحجہ میں کہاں کون بول رہا ھے تمھیں
اور میں نے کب تمھیں خوشیوں کے لئے ترسایا ھے تمھیں پتہ بھی ھے میں نے تمھاری
وجہ سے کوئی دوسری اولاد نہیں کریں اور تم اپنے باپ کو بول رہی ہوں میں نے تمھیں
خوشیوں کے لئے ترسایا ھے ان کا لحجہ بھیگا ہوا تھا اس کو ایک دم اپنے الفاط کا اندازہ ہوا نہیں
میرے کہنا کا وہ مطلب نہیں تھا اس نے آنکھیں گھماکر احسان کرنے والے انداز میں کہاں تمھارے
کہنا کا جو بھی مطلب ہوں زرنش لیکن آج مجھے بہت افسوس ھے میں نے تمھیں ایک اچھی لائف
تو دی لیکن ایک اچھی تربیت نہیں تم جس سے بھی کہوں گی میں شادی کروادوگا لیکن لڑکا
اچھا ہونا چائیے وہ بول کر اپنے کمرے میں چلے گیے اس نے اپنی آنکھیں میچی اور ٹیبل پر سے
واز اٹھا کر پوری قوت سے زمین پر مارا کیوں کیوں ہر کوئی مجھے بول رہا ھے کہ میں غلط
ہوں بابا سن لے اپ بھی میں اکیلی ہوں اور اس کے قصور وار اپ بھی ھے اور یہ جو بول کر گئے
ھے نہ آپ کے اپ نے مجھے ایک اچھی لائف تو دی لیکن ایک اچھی تربیت نہیں تو سن لے نہ ہی آپ
نے مجھے اچھی لائف دی ھے نہ ہی سکون اور تربیت کرنا کا وقت نہیں تھا آپ کے پاس کیونکہ
آپ بیزی تھے اپنی بیوی کے ساتھ وہ نیچے ہی کھڑی ہوکر بد زیانی خیفیت میں چلائی اور پیر پٹک کر
اپنے روم میں بند ہوگئی اور اپنے کمرے میں عمر صاحب نے قرب سے اپنی آنکھیں میچی ان کی
بیگم نے ان کو دکھ اور تکلیف کے ملے جلے تاثرات سے دیکھا ۔۔
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
ایسا لگتا تھا بیل پر کوئی ہاتھ رکھ کر بھول گیا ہوں اندر اپارٹمنٹ میں سے زین چلا کر بولا آرے
آرہا ہوں انتظار ہی نہیں ہورہا ھے آرے بہی جیسی دروازہ کھولا وہ دھکہ مارکر اندر داخل ہوئی کیا
ہورہا ھے بھیا اتنے دیر سے کیوں دروازہ کھولا یقیناَ اندر کوئی لڑکی ھے اہم اہم پردہ کے پیچھے
تو نہیں اگر ھے تو بولا لے میں بلکل بھی ظالم سماج نہیں بنو گی او بہنا کہاں گھوسی چلی
آرہی ہوں میں نے آپ کو اندر آنے کی اجازت دی آرے جائے نہ کچن میں گھس کر ڈش پر سے
ڈھکن ہٹاکر دیکھا واہ یار آپ ابھی بھی اتنے اچھے کوک ھے زبردست مجھے بھی کھانے کو دے
میڈم آپ پہلے تو یہ بتائے آپ کو گھر کا ایڈریس کس نے دیا اور یہ کونسا طریقہ ھے کسی کے بھی
گھر میں گھس کر اس طریقے سے گنڈا گاردی کرنا کا وہ رف ہلیہ میں تھا لیکن پھر بھی کسی کو
بھی مات دینے کی طاقت رکھتا تھا بھائیوں کے گھر بہنے پوچھ کر نہیں آتی آج ہر کام سے جلدی
آف ہوگیا تو سوچا اپنے ایک عدد بھائی سے ہی ملو اس کو تو فکر نہیں ھے کہ اس کی ایک بہن
ایک ماں اور باپ بھی ھے لیکن ہمیں تو ھے نہ تو دیکھے ہم چلے آئے اور رہی بات گھر کے اڈریس
کی میرا نیٹورک بہت سٹرونگ ھے چل پاگل تیری فکر اور مما بابا کی فکر خود سے زیادہ ھے
چل ڈائینگ پر بیٹھ میں کھانا لگاتا ہوں آرے بہن کے ہوتے ہوئے آپ کیوں لگائے گے چل ٹھیک ھے تو
لگا وہ بھی ہاتھ جھاڑ کر پیچھے ہؤا یہ کیا بات ہوئی وہ تو میں نے بس اخلاقآ بول دیا تھا آپ تو
سیریس ہی ہوگئے بہی آپ سرو کرے گے چلے لگائے وہ جلدی سے کچن سے نکل کر سامنے
ڈائینگ پر بیٹھی تو نہیں سدھر سکتی کبھی بھی وہ ہنستا ہوا کھانا لگانے لگا ویسے بھیا سنا ھے
غازی بھائی کا ولیمہ ہورہا ھے آپ جارے ھے ہاں میں جاؤ گا داؤد اور ایان سے بھی مل لو گا داؤد
کے نام پر اس کے چہرے پر ایک رنگ اکر گزرا جس کو بہت غور سے زین نے دیکھا گڑیا ایک بات
پوچھوں وہ کرسی پر بیٹھتے ہوا بولا وہ جو ڈیش کا ڈھکن اٹھا کر سالن نکال رہی تھی ایک
دم چونک کر اس کے سنجیدہ چہرے کو دیکھا ہاں پوچھے تو داؤد سے محبت کرتی ھے وہ جو
سالن نکال رہی تھی اس کو سائیڈ پر رکھ کر ایک دم سنجیدگی سے اس کی جانب دیکھا اور اپنی
سنجیدہ اواز میں اس سے استفار کیا آپ کو کیا لگتا ھے بھیا مجھے تو بہت کچھ لگتا ھے تو بتا
وہ بھی سچ سچ اگر کہوں ہاں تو پھر تو مجھے حیرت ہوگی کہ ایگل آرف گڑیا کسی سے محبت
بھی کرسکتی ھے اسٹرینج تو وہ ہلکا سا قہقہ لگایا آپ کو پتہ ھے مجھے جب محبت کے معنی
بھی معلوم نہیں تھے نہ زین بھیا تب سے اس شخص سے محبت ھے دس سال ہم ایک ساتھ رہے
اور دس سال پھر ہم ایک دوسرے سے جدا لیکن ایک دفعہ بھی میں اس شخص کو نہیں بھولی
اس سے محبت میں نے اس کی روح سے کی ھے وہ صرف میرا ھے داؤد درانی صرف میرا ھے اس
کی آنکھوں میں ایک جنون تھا جو زین دیکھ سکتا تھا اگر اس کو کسی اور سے محبت ہوئی
اتنے سالوں میں وہ تمھیں بھول گیا ہوں تو اس نے کسی خدشے کے تحت پوچھا وہ زخمی سا
مسکرائی تو نہ میں اس لڑکی کو جینے دوگی نہ داود کو وہ میرا ھے اور میں اپنی چیزے کبھی
شئیر نہیں کرتی چاہے کچھہ بھی ہوجائے اور ان سب باتوں کو چھوڑے جب ہوگا دیکھا جائے گا
چلے کھانا شروع کرتے ھے زین ایک پل کے لئے اس کی جنونیت دیکھ کر گھبراہ گیا تھا لیکن پھر
واپس اس کو کمپوز ہوتے دیکھ خود بھی کھانے کی طرف متوجہ ہوگیا تھا لیکن وہ پریشان ہوگیا
تھا سب کچھ سوچ کر اس کی جنونیت دیکھ کر داؤد کا سوچ کر لیکن اس کو علم۔تھا کہ سب
ٹھیک رہے گا کیونکہ غازیان موجود ھے لیکن اس کو خدشہ تھا کہ داؤد کو کسی سے محبت نہ ہوں
اور اس نے دل میں بھی دعا کی تھی کہ ایسا نہ ہوں ۔۔۔
جاری ھے ❤️
………………………………
اسلام علیکم امید کرتی ہوں سب خیرو عافیت سے ہوگے ناول تقریباً آدھا پوسٹ ہوچکا ھے اب باقی کا آدھا رہتا ھے جانتی ہوں آپ سب ناول کو بہت پسند کرتے ھے لیکن ریویو کوئی نہیں دیتا ھے بس نیکسٹ لکھ دیتے ھے اس وجہ سے روز اپیسوڈ دیتے دیتے میں اب ایک دن چھوڑ کر دینے لگی ہوں اگر آپ سب ریویو دینا شروع کردو گے تو میں بھی واپس سے روز اپیسوڈ دینا شروع کردو گی باقی اگر کوئی بات بری لگی ہوں تو معزرت ۔۔