Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Lams e Junoon By Zarnab Chand

 طرف رنگ و بو کا سیلاب تھا پان سگریٹ اور شراب کی ملی جلی بدبو اس کے نتھنوں سے ٹکرائی تو اسے ابکائی سی آئی وہ جلدی سے واش روم کی طرف بھاگی پانچ منٹ بعد نڈھال سی وہ باہر آئی جگہ جگہ گندگی تھی کمرے میں ایک سنگل بیڈ کے علاوہ کچھ نہیں تھا

دیوار پر ماڈلز کی آدھ ننگی تصویریں چسپاں تھی انہیں دیکھ کر اسے نئے سرے سے رونا آنے لگا وہ اپنے جسم کو اپنے بازوؤں سے ڈھانپنے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔اس کے جسم پر کپڑے کے نام پر ایک دوپٹے کے سوا کچھ نا تھا
اسے یہاں بند دو دن ہو گئے تھے وہ نہیں جانتی تھی اس کا قصور کیا تھا لیکن یہ سزا اسے پاگل کرنے کے لیے کافی تھی

اس نے اپنے باپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا تھا

اس کا جسم اور چہرے پر نیل کے نشان تھے اس نے ان دو دنوں میں وہ ظلم برداشت کئے تھے جو اپنی زندگی کے اٹھارہ سالوں میں نہیں کئے۔۔۔اسے کپڑوں سے محروم کر کے ڈنڈے سے بہت بری طرح مارا گیا تھا۔۔۔

اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں تھا جہاں درد نا ہو۔۔۔

وہ اللّٰہ سے انگنت اپنے لیے موت کی دعا مانگ چکی تھی۔۔۔

لیکن شاید ابھی اس کا دنیا میں وقت باقی تھا ۔۔۔

باہر سے اچانک پولیس سائرن اور گولیوں کی آواز آنے لگی ۔۔۔

وہ جو پہلے ہی ڈر سے مرنے کے قریب تھی یہ سب برداشت نہیں کر پائی اور لہرا کر زمین پر گر گئی

اس کے جسم سے جگہ جگہ سے خون رسنے لگا۔۔۔وہ بے یاروں مددگار اس گندے سے کمرے کے فرش پر پڑی تھی۔۔۔