Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Laaltain by Iban e Aleem Rana

چھ مئی انیس سو اکتالیس
جیسے ہی فجر کی آذان اس کے کانوں میں پڑی اس نے چارپائی چھوڑدی۔۔۔یہ اس کا روز کا معمول تھا آذان کی آواز سنتے ہی اٹھ جاتا نماز پڑھتا بھینس کو چارہ ڈالتا پھر اس کا دودھ نکال کر دوسرے جانوروں کو چارہ ڈالتا اور وہیں ڈیرے پہ ہی ورزش کرتا دوڑ لگاتا اور پھر دودھ لیکر گھر کو روانہ ہوجاتا۔۔۔
یہ چاچا دین محمد کا بڑا بیٹا تھا جو ڈھوک سمبا نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتے تھے۔۔۔اس گاؤں میں ہندو سکھ اور مسلمانوں کی تعداد تقریباً برابر ہی تھی ۔۔۔۔۔ اس کا نام گھر والوں نے تو جان محمد رکھا تھا مگر لوگ فقط جانی کے نام سے ہی بلاتے اور جانتے تھے خوبصورت جوان تھا کشتی کا شوق تھا اور اپنے اسی شوق کی وجہ سے اریب قریب کے گاؤں تک جانا جاتا تھا۔۔۔اس سے چھوٹا ایک بیٹا تھا جس کا نام غلام محمد تھا اور گاموں کے نام سے جانا جاتا تھا۔۔۔ان دونوں سے چھوٹی ایک لڑکی تھی جس کا نام ثریا تھا۔۔۔۔
گھر پہنچ کر اس نے حسب عادت سب سے پہلے ماں کو دودھ کا برتن تھمایا اور پھر ٹین اٹھا کر کنوے سے پانی لینے چلا گیا۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *