Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kallo (Last Episode)

Kallo by Hira Khan

ہائے اللّٰہ غارت کرےگڑیا کی ساس کو ، میری معصوم بچی پر کتنا بڑا بدچلنی کا الزام لگا ڈالا __ سجاد کی امی واویلا مچاتی ہوئی گھر میں داخل ہوئیں تھیں __

امی کی آواز پر سجاد اور حسن آراء پریشانی کے عالم میں بھاگے دوڑے امی کے کمرے میں

آپہنچے ۔۔۔۔

کیا ہوا امی جان آپ اتنا رو کیوں رہی ہیں، آپ تو گڑیا کو دیکھنے گئی تھی ناں ؟ گڑیا ٹھیک تو ہے ؟؟

سجاد نے ایک سانس میں کئی سوال کر ڈالے،،

میرا بچہ سجاد۔۔۔ ہائے !!!!!

ٹھیک نہیں ہے تیری بہن۔۔

کیوں کیا ہوا گڑیا کو؟ سجاد نے امی کی سانس پھولتی دیکھ کر فکر مند ہوتے ہوئے کہا،

حسن آرا ء تم جلدی سے امی کے لئے ایک گلاس پانی لے آؤ۔۔

حسن آراء نے جھٹ سے پانی کا گلاس لا کر امی کے ہاتھ میں تھما دیا ، امی نے ایک ہی سانس میں غٹاغٹ پانی پی کر گلاس خالی کر ڈالا۔۔۔۔ پانی پیتے ہی امی میں جیسے جان سی پڑ گئی،،

ارے بیٹا جب میں گڑیا کی ( نوزائیدہ ) بچی کو دیکھنے اسپتال پہنچی، تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ، میری لڑکی گڑیا کو اس کے منحوس سسرال والے آٹھ، آٹھ آنسو رلا رہے تھے ۔۔۔

ہائے میری بچی گڑیا ۔۔۔ میری جچہ( زچہ) اپنی معصوم سی، ایک دن کی بچی کو کلیجے سے لگائے زار زار رو رہی تھی،، سجاد، کوئی بھی نہیں تھا اس کو چپ کروانے والا ۔۔۔

امی آخر ایسی کیا بات ہو گئی ، آپ کچھ بتائیں گی بھی مجھے؟ سجاد کی سمجھ میں کچھ بھی نہیں آرہا تھا کہ امی آخر کہنا کیا چاہ رہی ہیں ۔۔۔

بیٹا بول تو رہی ہوں تیری بہن گڑیا پر بدچلنی کا گھناؤنا الزام لگایا گیا ہے ۔۔ اس کی ساس نندوں نے ۔۔۔ آج گڑیا کے بیٹی ہوئی ہے اس کا رنگ کالے توے جیسا ہے ، اب گڑیا کے سسرال والے بول رہے ہیں، ہماری سات نسلوں میں کوئی کالا تھا ہی نہیں، تو یہ کالی بچی چڑیل کیسے پیدا ہوگئی ،، ؟؟

گڑیا کی ساس نے تو میرے منہ پر صاف کہہ دیا ، کہ آپا برا نہیں ماننا یہ کلو ہماری پوتی ہو ہی نہیں سکتی،،

امی نے آہ بھرتے ہوئے پوری داستان انتہائی مہارت سے شارٹ کٹ میں سجاد اور حسن آراء کو سنا ڈالی ۔۔۔۔۔۔۔

میری بہن پر اتنا بڑا الزام ؟ کیا دماغ خراب ہوگیا ہے اس کے سسرال والوں کا ؟ امی میں ابھی جا کر ان کم ظرف لوگوں کا دماغ درست کرتا ہوں۔۔ اور ہاں اب نہیں رہے گی گڑیا ان لوگوں کے ساتھ ،، میں مانتا ہوں کہ میری بہن زرا منہ پھٹ یا بدلحاظ ہے ، لیکن بد چلن یا آوارہ ہرگز نہیں ،،،

سجاد کا مارے غصے میں چہرہ سرخ ہوا جا رہا تھا ۔۔۔

سجاد آپ بالکل فکر نہیں کریں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔ حسن آراء نے سجاد کو سمجھاتے ہوئے کہا،، ۔۔

کیسے فکر نہیں کرو حسن آراء ،اتنی بڑی تہمت ۔۔۔ حد ہوتی ہے کسی بھی بات کی،، اب اگر بچی کی رنگت کالی ہے تو اتنا بڑا الزام۔۔۔ تھو ہے ان سب پر ۔۔۔۔۔۔۔

امی میں جا رہا ہوں ، اور آج فیصلہ ہو کرہی رہے گا۔۔۔

رک سجاد بیٹا ، میں بھی چلتی ہوں تو اکیلا نہیں جا ، بہت بد لحاظ اور مکار لوگ ہیں گڑیا کے سسرال والے ،تیرے اکیلے کا کام نہیں ہے ان جاہلوں کے منہ لگنا۔۔۔۔

( حسن آراء سجاد سے مخاطب ہوتے ہوئے)

سجاد اگر آپ کی اجازت ہو تو میں بھی چلو آپ لوگوں کے ساتھ ،، کیوں کہ اس وقت گڑیا کو ہم سب کی اشد ضرورت ہے۔۔۔

ٹھیک کہہ رہی ہو تم حسن آراء، اس وقت واقعی ،اسے ہماری ضرورت ہے۔۔۔

حسن آراء جب تک تم عبایہ پہنو میں رکشہ لے آتا ہوں ۔۔

_________________________

سجاد کی گفتگو گڑیا کے شوہر سلمان کے ساتھ___

سلمان بہت افسوس کی بات، ، مجھے تم سے یہ امید ہرگز نہیں تھی،، لے کر جا رہا ہوں میں اپنی بہن کو ہمیشہ کے لئے، اب قدم نہیں رکھے گی وہ اس گھر میں ،سمجھے تم،اور سن لیں آپ سب لوگ بھی ۔۔۔۔۔سجاد نے انگلی کے اشارے سے سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

اٹھو گڑیا ۔۔ نہیں رہو گی تم اب اس گھر میں ، جہاں بہوؤں پر تہمت یا بہتان لگائے جاتے ہیں ۔۔۔

بھائی ۔۔۔۔۔۔،، گڑیا نے سجاد کو دیکھ کر رونا دھونا شروع کر دیا ،، سجاد نے آگے بڑھ کر شفقت سے گڑیا کو اپنے سینے سے لگالیا ۔۔

رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ بھی ان جیسے بے دین لوگوں کے لئے !!! چلو بس اٹھو ،اب میں تمہیں ایک سیکنڈ بھی ان نیچ لوگوں کے ساتھ رہنے نہیں دوں گا ،۔۔ جو تم پر اتنی بڑی بڑی تہمت باندھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔

سجاد کی اس بات ہر سلمان گویا ہوا۔۔

سجاد بھائی میری بات تو سنیں،، گڑیا کے حوالے سے میری ایسی کوئی گھٹیا رائے نہیں ہے،، ، آپ مجھے کیوں قصور وار ٹھہرا رہے ہیں؟میں نے گڑیا پر کوئی الزام نہیں لگایا۔ مجھے اپنی بیوی پر مکمل بھروسہ ہے،، بتاؤ گڑیا تم سجاد بھائی کو۔۔۔۔۔

گڑیا روتے روتے بمشکل ٹوٹے پھوٹے جملوں میں گویا ہوئی ۔۔۔

سجاد بھائی۔۔۔

آپ سلمان کی بات پر یقین کریں، یہ بالکل درست کہہ رہےہیں ،، انہوں نے مجھ پر کوئی ایسی تہمت نہیں باندھی۔۔۔

لیکن ان کے گھر والے میری معصوم بچی کی کالی رنگت کو دیکھ کر مجھ پر بد چلنی کا گھناؤنا الزام لگا رہے ہیں ،،، جب کہ میں بے قصور ہوں۔۔۔۔

ابھی سجاد گڑیا کوکچھ جواب دیتا ، اس سے پہلے گڑیا کی ساس نے چیخ و پکار مچا دی،،

بس بہت ہوگیا تم دونوں ۔۔۔ بہن بھائی کا یہ ناٹک ۔۔ چل بھئی سجاد پھوٹ یہاں سے اپنی دو کوڑی کی زبان دراز ۔۔ بدکردار بہن کو لے کر ۔۔۔

اب ہم بھی اس بد چلن کو بالکل برداشت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔

حسن آراء جو کافی دیر سے خاموش کھڑی یہ تمام باتیں سن رہی تھی،، اب چپ نہ رہ سکی۔۔۔

آنٹی آپ کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں ،، ۔۔۔

اتنی بڑی تہمت ؟؟ وہ بھی ایک باکردار لڑکی پر ۔۔۔۔کیا ثبوت ہے آپ کے پاس اس بات کا۔۔

اری بیٹی حسن آراء تم خاموش ہی رہو تو زیادہ بہتر ہے ، تمہیں نہیں معلوم اپنی نند کے انٹرنیشنل لچھن ،،،اور تم مجھ سے ثبوت مانگ رہی ہو ۔۔۔کیا تمھیں نظر نہیں آتا سب سے بڑا ثبوت یہ تمہاری نند کی گود میں کالی کلوٹی بچی ۔۔۔۔ ،، اس کو ذرا غور سے دیکھو،، کیا اس بچی کی شکل ہم میں سے کسی میں ملتی ہے ؟؟ ارے ہماری سات نسلوں میں اب تک کوئی کالا بھسم پیدا نہیں ہوا ،،اور نا ہی کبھی پیدا ہو سکتا ہے۔۔ اب لے جا بیٹی حسن آراء ، تو اپنی نند کو ،ہمیں نہیں رکھنا اس ناپاک کو ۔۔۔

آنٹی کتنی گری ہوئی سوچ ہے آپ کی ،،، کالا گورا یہ سب تو اللہ کے بنائے ہوئے رنگ ہیں،،آپ اس وقت اپنی بہو پر نہیں بلکہ( نعوذ باللہ) اللہ تعالی کا مذاق بنا رہی ہیں کیوں کہ شکل و صورت تو صرف اللہ ہی تخلیق کرتا ہے، اور کسی کی مجال نہیں کہ وہ اللہ کے معاملات میں دخل اندازی کرسکے ۔۔۔

اب رہا سوال کہ گڑیا کی بیٹی کی شکل آپ میں سے کسی میں نہیں ملتی، تو اس بات کا ثبوت بھی آپ ہی کو پیش کرنا ہوگا ۔۔۔

کیونکہ اتنی بڑی تہمت کے حوالے سے قرآن میں اللہ تعالی فرماتا ہے،،۔۔۔

النور آیت نمبر 3/6

اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں پر بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں ، تو ان کو اسی ( 80) درے ( کوڑے ) مارو ۔اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو ۔ القرآن ایت نمبر 3/6 ۔۔۔۔۔۔

آنٹی کہاں ہیں پھر چار گواہ ۔۔ ؟؟ حسن آراء نے ادھر ادھر نظر دوڑائی ۔۔۔ دکھائیں ثبوت آنٹی۔۔۔۔

حسن آراء کی اس بات پر گڑیا کی ساس سٹپٹا سی گئی اور وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگی ۔۔۔وہ کچھ تاخیر کے بعد گویا ہوئیں۔۔۔

ہاں، ہاں ہے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت،،

حسن آراء ذرا تم اپنی نند سے یہ پوچھو کہ وہ صبح سے رات تک کدھر غائب رہتی تھی۔۔۔بس کر جائیں اب امی بہت ہوگیا آپ کا تماشا۔۔۔

سلمان ایک دم سے بول پڑا۔۔۔یہ بات تو آپ بھی اچھی طرح سے جانتی ہیں کہ صبح سے شام تک گڑیا اپنی امی کے گھر ہوتی تھی،، مجھے اپنی بیوی پر پورا بھروسہ ہے ،، ۔۔۔۔

اور خبردار آج کے بعد میری بیوی پر کسی نے کوئی الزام تراشی بھی کی ۔۔۔۔۔۔

چلو گڑیا اب ہم یہاں نہیں رہے گے ۔۔۔_______________________

حسن آراء کے دل میں اتنی محبت عزت اور چاہت دیکھ کر گڑیا پشیمانی سے زمین میں دھنسی جا رہی تھی۔۔۔ گڑیا نے ہمیشہ حسن آرہ کی کالی رنگت کا تمسخر ہی اڑایا تھا،،

لیکن آج اسی کلو نے قرآن کے حوالے سے ایسے دلائل پیش کئے ، کہ گڑیا کی ساس کے چھکے چھوٹ گئے۔۔۔

بھابھی مجھے معاف کر دیں،، گڑیا روتے ہوئے

حسن آراء کے قدموں میں جا گری ۔۔۔

یہ کیا کر رہی ہو تم گڑیا ۔۔۔ اٹھو چلو کھڑی ہو،،

اور معافی کس بات کی ۔۔۔ مجھے تو تم سے کوئی شکایت ہی نہیں ۔۔۔۔

نہیں بھابھی آپ مجھے معاف کر دیں،، گڑیا ہاتھ جوڑ کر حسن آراء کے سامنے گڑگڑا رہی تھی،،،

کیونکہ جب تک آپ مجھے معاف نہیں کریں گی، میرا اللہ بھی مجھے ہرگز معاف نہیں کرے گا،،

بولیں نا بھابھی کہ آپ نے مجھے معاف کر دیا،،،،، 😥😥

حسن آراء نے گڑیا کو اپنے گلے سے لگا لیا،،

کیا بھا بھی آپ نے مجھے معاف کر دیا،، ؟

ہاں۔۔۔ گڑیا۔۔ جب اللّٰہ معاف کر دیتا ہے تو ہم انسانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔۔

شکریہ بھابھی کتنا بڑا دل ہے آپ کا،، میں اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے آپ کی رنگت کا مذاق بناتی رہی،.. آفرین ہے آپ پر کہ آپ نے اف تک نہیں کیا ۔۔… لیکن آج میری بیٹی کو یہ سب کالی یا کلو بول ، کر طنزیہ مسکرا رہے تھے ،، تو یقین کریں بھابی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میرا کلیجہ پھٹ جائے گا،، برداشت نہیں کر پا رہی تھی میں،، ۔۔

لعنت ہے مجھ پر کہ میں آپ کو کسقدر دکھ دیتی رہی، کتنی اذیت سے گزری ہونگی آپ ہر دن ۔۔۔۔، جس کا مجھے احساس تک نہیں ہوا، لیکن جب میں خود مکافات عمل سے گزری تو میں تڑپ گئی ، بلبلا اٹھی ،،،، واقعی مظلوم کی آہ نہیں لینی چاہیے،، یہ تو سیدھی عرش پر جاتی ہے،، ۔

اے اللہ تو مجھے معاف فرما آمین 😥😥

___________________

__________________کچھ ہی مہینوں کے بعد حسن آراء نے ایک نہایت ہی خوبصورت بیٹی کو جنم دیا،، ۔۔

سجاد نے اپنی بیٹی کا نام شاداب رکھا،، ❤️

سب بہت خوش تھے،،

سجاد تو دیوانہ تھا ہی حسن آرء کا ۔۔😎❤️

مگر اب سجاد کی امی اور گڑیا بھی صدقے واری جا رہی تھیں ،۔۔ان دونوں کو سجاد کے انتخاب پر فخر تھا ۔۔۔❤️❤️❤️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *