Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kallo (Episode 05)

Kallo by Hira Khan

یہ لیں امی جان ،

سجاد نے کچھ شاپر امی کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا،،

سجاد کیا ے ان تھلیوں میں بیٹا ؟؟

امی !! کھانا لایا ہوں ہوٹل سے ۔۔

اے بھیا کیوں ، یہ آج ہوٹل سے کھانا ، سب خیر تو ے نا ،

امی لائٹ ہے نا پانی ،، اور سوئی گیس کا حال تو آپ جانتی ہی ہیں،،،

میں نے سوچا آج باہر سے ہی کچھ ۔۔۔۔۔۔

ارے بس رہنے دے سجاد ، یہ تو روز کے مسئلے مسائل ہیں ،، صاف ، صاف کیوں نہیں کہتا کہ تو اپنی حسن آراء کی باتوں میں آ کر ؟؟؟ خوب سمجھتی ہوں میں بیٹا یہ آجکل کی سست و کاہل لڑکیوں کے ڈھکوسلے ،،،، ۔۔۔

بالکل بھائی امی ٹھیک کہہ رہی ہیں،، بجلی ، پانی اور سوئی گیس کی پرابلم کہاں نہیں ہے آجکل۔ بھابھی کو تو بس بہانہ چائیے،،

گڑیا تم خاموش ہی رہو تو زیادہ بہتر ہے ،، ہر بات میں تمھاری ٹانگ اڑانے کی عادت ناجانے کب جائے گی ۔۔۔

دیکھ سجاد تو اپنی بیوی کی چاہت میں ، میری لڑکی کو نہیں گھسیٹ ہاں بتائے دے رہی ہوں تجھے ،،،،

امی اپ بھی کس کی حمایت کر رہی ہیں، جس نے کبھی اپنی شادی شدہ زندگی کو سنجیدگی سے لیا ہی نہیں۔۔۔۔۔

بہت ہوگیا سجاد ، اب نکل تو اپنے کمرے کی طرف ،، ۔۔ ورنہ مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا ۔۔

اور ہاں سن، چلتا کدھر جا رہا ہے ، ہمارے کھانے کی تھلیاں دیتا جا ۔۔۔ کھا لے گے بھیا ہم یہ کھانا ۔۔

امی نے ناک چڑھاتے ہوئے کہا،،

ارے امی خفا کیوں ہوتی ہیں آپ،، ساتھ کھانا کھائے گے ناں ہم سب،،

میں ابھی حسن آراء سے کہتا ہوں وہ کھانا لگائے گی سب کے لئے ،،،

آ ئےبیٹا کوئی ضرورت نہیں ہے ، امی نے اپنے مخصوص انداز میں ، جھنڈے کی طرح ہاتھ لہراتے ہوئے کہا ان تکلف میں پڑنے کی ،، تم اپنے کھانے کی تھلیاں اٹھاؤ اور جاؤ اپنی بیوی کے ساتھ مل کر کھانا کھاؤ،، اب اماں بہن کوئی اچھی لگے گی بھلا ،،،،،

امی آپ بھی ناں ، بہت غلط سوچتی ہیں ، حسن آراء ایسی بالکل ۔۔۔۔۔

سجاد نے جملہ ادھورا چھوڑنا ہی زیادہ بہتر سمجھا ، اور چپ چاپ اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔۔۔۔۔

واہ امی واہ کیا کلاس لی

آپ نے بھائی کی، مزا آ گیا ،، گڑیا نے ہنستے ہوئے کہا،،

تو دیکھتی جا بیٹا کیسا پتا کٹواتی ہوں میں اس کلو پری کی ہر چال کا ۔۔ لو بتاؤ بھلا میرے لڑکے کو قابو کرنے چلی تھی مکار ،، ۔۔۔ہوٹل سے کھانا کھائے گی یہ کلموئی ، اس کے باپ نے بھی کھایا ہے کبھی ہوٹل سے کھانا ۔۔۔ میرے بیٹے کی کمائی اڑانے چلی تھی ، مہارانی آئی بڑی جے پور کی ،،،،،،

____________________سجاد تو کدھر جا رہا ہے اس وقت !!!!

وہ امی بس میں ابھی

آیا مٹھائی لے کر،،

مٹھائی؟

اب یہ مٹھائی کی خوشی میں آ رہی ہے بھیا!!

امی،،

وہ

کیا وہ؟

وہ امی آپ دادی بننے والی ہیں ،

کیا؟

یہ کب ہوا ؟ 😂

ادھر آ میرے پاس

امی نے مسکراتے ہوئے سجاد کی طرف دیکھا،

آ رہا ہوں نہ ذرا 🙈🙈

مٹھائی تو لانے دیں آپ مجھے ،،!!!!!!!

اور یہ حسن آراء کہا ہے

کمرے میں ہے، شرما رہی ہے 🙈🙈

زرا بھیج تو اسے میرے پاس ۔۔۔😄

میں نہیں بھیج رہا آپ خود ہی چلی جائیں۔۔😌🙈

ارے توبہ تم دونوں بھی آفت ہو ،، اتنی بڑی خوشخبری چھپائے بیٹھے ہو ،،

کیا ہوا امی ( گڑیا بولی )

یہ بھائی اتنا مسکرائے مسکرائے کیوں پھر رہے ہیں آج ؟

مسکرانے دے مسکرانے دے ۔۔😀

میرا بچہ باپ بننے والا ہے

اور تو پھوپھو ۔☺️

اوئی ماں 🙁

گڑیا نے حیرانگی سے کہا

لو بھئی اب یہ کسر اور رہ گئی تھی ،،آخر چل ہی گیا بھابھی کا جادو ، امی اب دیکھنا آپ ، بھائی کو کیسے الو بناتی ہیں یہ کلو بھابھی ،

بھائی تو پہلے ہی مجنوں بنے پھرتے تھے، اور اب اس خوشخبری کے بعد تو اللہ ہی رحم کرے،،،،

امی نے ہنستے ہوئے کہا،،

اری تو کیوں جل رہی ہے

جلے میری جوتی

اللہ رکھے میں بھی تیسری بار ماں بننے جارہی ہوں ۔۔۔۔۔

اچھا چل گڑیا اب خاموش ہو جا ، بھائی کا منہ دیکھ میری بچی ، امی نے چمکارتے ہوئے کہا ، ۔۔

امی میں تو کچھ بولتی ہی نہیں ہوں، بھائی کا منہ دیکھ کر ہی خاموش ہوں ، ورنہ بھابھی کو دو سیکنڈ میں مزہ چکھا سکتی ہوں ۔۔

دیکھ بیٹا، امی نے ماہرانہ تجویز دیتے ہوئے کہا !!!

اگر تو چاہتی ہے کہ ساری زندگی بھائی کے دل میں پیر پھیلائے بیٹھی رہے ، تو تجھے اپنی اس بھاوج کی للو چپو کرنی پڑے گی،

ارے امی مجھ سے نہیں ہوتے یہ اللے تللے

اچھا چل اب خاموش ہو جا دیکھ کلو آ رہی ہے،،(امی حسن آراء سے مخاطب ہوتے ہوئے )

کمرے میں بیٹھی کیوں شرما رہی تھیں بیٹا، ادھر آؤ میرے پاس بیٹھو،

جی امی جان حسن آراء شرماتے ہوئے امی کے پاس تخت پر آبیٹھی 🙈🙈

اب اتنی شرم یا جھجک کی بھی کیا ضرورت ہے بھابھی ؟، بندا ایسا کام ہی نہ کرے ۔۔۔۔۔۔ گڑیا نے ہنستے ہوئے طنز کا تیر دے مارا ۔۔۔ خیر چھوڑو بہت مبارک ہو آپ کو،، 🙁

گڑیا کو اس طرح فضول بولتا دیکھ کر،

امی نے آنکھیں دکھاتے ہوئے گڑیا کو خاموش کروایا ۔۔۔۔اور وہ حسن آراء سے مخاطب ہوئیں،،،

دیکھو بیٹی اب تمھیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ،،۔

صبح اٹھ کر خالی پیٹ پانی کے بڑے بڑے گھونٹ لینا ،

وہ کیوں امی جان،

حسن آراء نے معصومیت سے امی کی طرف دیکھ کر پوچھا ،

وہ اس لئے کہ ایسا کرنے سے بچے کی آنکھیں بڑی بڑی ہونگی۔۔۔ 😎

اور رات کی باسی روٹی کھانے سے بچہ تندرست پیدا ہوتا ے ۔۔ گڑیا بات کاٹتے ہوئے ،

اور ہاں بھابھی،

کھوپرا ، ٹماٹر کا زیادہ استعمال کرنا ، بچہ

سرخ و سفید ہوگا ،، بالکل میری طرح۔۔۔۔

نہ جانے گڑیا کو کس بات کی احساس کمتری تھی وہ ہمیشہ کلو کا دل دکھانے میں خوشی محسوس کرتی، ۔آج اس خوشی کے موقع پر بھی وہ طنز کے نشتر برسانے سے باز نہیں آ رہی تھی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتنے میں سجاد آدھا کلو مکس مٹھائی کا ڈبہ لٹکائے مسکراتے ہوئے گھر میں داخل ہوا،

یہ لیں امی ،🙈

سجاد کو شرماتا دیکھ کر

امی گویا ہوئیں۔۔

اےےےےےےےےے لڑکے۔

اب بس بھی کرجا یہ شرمانا ،، 🙈😎😎

اور یہ مٹھائی کا ڈبہ کھول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *