53.2K
6

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 02

سب پر ہی سکتہ تاری ہو گیا تھا•••••••
یہ کیسے ممکن ہے وفا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سب سے پہلے صدف کا سکتہ ٹوٹا تھا تمام کزن نے جب سے وفا کی
شادی موسیٰ کے ساتھ ہونے کی خبر سنی تھی سب کو دھچکا لگا تھا ،،،،
حیران تو وفا بھی تھی رات ہی تو دادو نے اس سے اس کی مرضی
پوچھی تھی ؟؟؟؟
اس پر تو شادی مرگ کی سی کیفیت طاری تھی ،،، میں جانتی ہوں وہ
غصے کو تھوڑا تیز ہے مگر دل کا اچھا ہے !!!
وہ میرا بیٹا میں اس لیے نہیں کہ رہی تم بھی مجھے موسیٰ کی طرح ہی
عزیز ہو وفا ،،،
اگر تم دل سے راضی ہے تو ہاں کرنا ورنہ کوئی زور زبردتی نہیں نمرا تائی
نے پیار سے کہا •••••••••••••••
اگر آپ سب راضی ہیں تو مجھے کو اعتراض نہیں !!!!
اس نے اپنے دھڑکتے دل کو بامشکل سمبھال کر کہا جو کسی بھی وقت
پسلیاں توڑ کر باہر آجانے کو تیار تھا !!!!
ماں صدقے اللہ تجھے ہمیشہ خوش رکھے دادو نے بالائیں لیتے ہوئی کہا ،،،،،
بولو نا یہ کیسے ہوا ؟؟؟؟ ندا نے ہانک لگائی تو وہ سوچو کی رو سے نکلی ۔۔۔۔۔۔
تم لوگو کو کیا مصیبت ہے ••••••••• وفا نے تیکھی نظروں سے سب کو دیکھا ۔
تو اگر میں غلط نہیں تو آپ کہی مسٹر ہٹلر سے عشق تو نہیں کر بیٹھیں ؟؟؟؟
شان نے اپنی حیرت بیان کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہیں ایسا کیوں لگا!!
تم نے کئی رشتے منع کیے مگرموسیٰ بھائی کے لیے نہیں اس لیے؟؟
شان نے اسے باور کروایا ،،،،،
بھئی جب دادو اور نمرا تائی نے پوچھا تو میں انکار نہ کر سکی وفا نے بے نیازی سی کہا ۔۔۔
جھوٹ مت بولو وفا؟؟؟
تمہارا چہرہ چگلی کھا رہا ہے کے تم موسیٰ بھائی سے محبت کرتی ہو ۔۔۔
وفا یہ جانتے ہوئے بھی کے موسیٰ بھائی !!! حرا آپی کو پسند کرتے ہیں معاز نے اسے یاد دلایا !!!!
کرتے ہیں نہیں !!! کرتے تھے !!!!!
وفا نے معاذ کی بات سہی کی تو سب اس کی شکل دیکھے گئے ۔۔
وفا وہ عشق میں ہارا ہوا انسان ہے سوچھ سمجھ کر فیصلہ کرو؟؟؟
موسیٰ بھائی کی ہنسی کو تو زنگ لگ گیا ہے ،،،، مگر تم کیوں ایسا چاہتی ہو حنان نے اسے پیار سے سمجھایا ۔۔۔۔
یہ کچھ نہیں چاہتی بس موسیٰ بھائی کو چاہتی ہے ندا نے ٹکڑا لگایا ۰۰۰۰۰۰
تو وہ بلش ہوگئی تم سب کے سب بہت بد تمیز ہو ۔۔۔ یہ کہتے وہ اٹھ کھڑی ہوئی
💝کوشش بہت کی زارِمحبت بیان نہ ہو
ممکن کہاں ہے آگ لگے اور دھواں نہ ہو 💝
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭🌹🌹🌹٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وفا اس فیصلے کو نبھالو گئی ؟؟؟
معاذ نے کالج سے پک کرتے ہوئے پو چھا ۔۔۔
معاذ محبت تو نبھانے کا نام ہے ،،، وفا نے مسکراتے ہوتے کہا
وفا یوں کسی پتھر میں جوک ڈالنے کی چکر میں خود پتھر نہ بن جانا ۔۔۔
بد دعا دے رہے ہیں ؟؟؟؟؟؟
نہیں مجھے خوشی ہو گی کے تمہیں ہمیشہ خوش دیکھ کے
معاذ نے گاڑی ممتاز ہاؤس کے گیٹ پر روکی -••••••
گاڑی سے نکلتے ہوے وفا نے کہا ،، معاذ بھائی ؟؟؟
وہ کتنے ہی پتھر دل کیوں نا ہوں ،،، چاہے کتنی ہی نفرت ان کے
اندر کیوں نہ بھری ہو ،،،،
مجھے یقین ہے میں میری چاہت اور محبت انھیں لوٹنے پر مجبور کر دے گی ۔۔۔۔۔
اس وقت وفا کے چہرے پر اک چمک تھی میری دعا تمہارے ساتھ ہے ۔۔۔۔
شکریہ !!!! یہ کہتے کے ساتھ ہی وہ آگے بڑھ گئی ۔۔۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭🌹🌹🌹٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دادو کے کمرے میں آئی تو دادو وہاں موجود نہیں تھی مگر موسیٰ کو وہاں
دیکھ کر رک گئی وہ بھی اسے دیکھ چکا تھا،،،،
وفا !!!!
اس نے واپس جانے کے لیے قدم بڑھائے تھے کے وہ پکار گیا لہجے
میں اک کاٹ تھی ،،،،،
جج جی !!! وہ پھنسی آواز میں بولی ۔۔۔۔
یہ جو تماشا چل رہا ہے براہِ مہربانی بند کرؤ ۰۰۰۰۰۰
کیوں کے میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہتا !!!! موسیٰ غصے سے پھنکارا تو وہ لمحہ بھر کو گنگ ہوگئی !!!!!
جب آپ انکار کر چکے ہیں تو میرے انکار کی کیا ضرورت ؟؟؟؟ اس مے بمشکل کہا
ضرورت ہے !!!! وہ غصے سے بولا
مگر اب میں انکا نہیں کر سکتی ۔۔۔۔
ویسے تو کئی بار کر چکی ہو پھر اب کرنے میں کیا حرج ہے وہ غصے میں اٹھ کھڑاہوا ۔۔۔۔
کیوں کے سب کے پوچھنے پر میں ہاں کہ چکی ہوں ۔۔۔۔ اس کو جواب کر اس نے جانے کے لئے قدم بڑھا دے ۔۔۔
تمہیں انکار کرنا ہوگا ،،،،،
موسیٰ نے وفا کو جھنجھورڑ کر کہا ۔۔۔۔
بولو کرو گی نہ انکار ؟؟؟؟ وہ سخت اشتیال میں بولا
اور اگر ایسا نہ کیا تو میں تمہارا حشر کردوں گا ۔۔۔
اس کو جھٹکے سے دور کر کے وہ کمرے سے نکل گیا ۰۰۰۰۰۰
اور وفا بھاگتے ہوئی اپنے کمرے میں بند ہو گئی تھی ……….
اور بےاختیار پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی
میں جانتی ہوں موسیٰ !!!! آپ دل کے برے نہیں ہیں محبت میں ٹھکرایا انسان ایسا ہی ہوتا ہے !!
مرد کی انا کو جب ٹھیس لگتی ہے تو وہ پوری دنیا کو آگ لگادینا چاہتا ہے ۔۔۔۔
میں آپ کو سمیٹ لوں گی موسیٰ سمیٹ لوں گئی !!!!
میں آپ کواتنی محبت دوں گئی کے ،،،،
حرا آپی کی یادیں آپ کے دل و دماغ سے کھرچ دوں گی چاہے اس میں میرا دل ہی کیوں نہ ذخمی ہو جائے ۔۔۔
وفا اپنے آپ سے عہد و پیمان باندھ رہی تھی ۔۔۔۔۔
💝یہ ہی آداب ِمحبت کا تقاضہ ہے
تو مجھے درد دے میں کہوں بسم اللہ