Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Last Episode

میں جہاں آپ نے زندہ بچ جانے پر خوش تھا وہاں مجھے اس بات کی بھی بہت خوشی تھی کہ روشنی کو میرے ناپاک ارادوں کا علم نہیں ہوا ۔
سبھی گھر والے میرے صدقے واری جا رہی تھے۔ اماں تو ہر تھوڑی دیر بعد میرا صدقہ دیتیں (یعنی سرخ مرچ میرے سر سے گزار کر جلا دیتیں۔ جس سے مجھے شدید کھانسی ہوتی۔
منع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آتیں تھیں۔ شاید یہ ان کی محبت کا کوئی انداز تھا ۔
نظر اتر رہی تھی یا نہیں مگر میرے پھپھڑے ضرور مسلسل کھانسی سے اترنے والے تھے. )
دادی بھی ہر تھوڑی دیر بعد کچھ نہ کچھ منہ میں پڑھ کر مجھ پر پھوک مار دیتی۔
(وہ تو شکر ہے کہ میری دادی کوئی پہنچی ہوئی چیز نہیں تھیں.
ورنہ جتنی پھونکے انہوں نے ماری تھی اس حساب سے مجھے اب تک کوّا یا گدھ بن جانا چاہیے تھا ۔
میری حرکتوں کے حساب سے گدھ ہی مناسب رہے گا. یہ بات اور ہے کہ دنیا نے اتنا حسین گدھ پہلے نہ دیکھا ہو گا. )
ایک چیز جو میں نے نوٹ کی وہ یہ تھی کہ روشنی مجھ سے بہت بھاگ رہی تھی ۔یعنی جب میں اکیلا ہوتا تو وہ کمرے سے باہر چلی جاتی ۔اور یہ بات بہت عجیب تھی ۔
ایک ہفتے تقریباً میں بیمار رہا ۔اور اس دوران میری روشنی سے کوئی خاص بات نہ ہو سکی ۔
صحت یابی کے بعد میں نے واپس جا کر ابراز کو کہہ دیا کہ گھروالوں نے اس کی شادی ایمرجنسی میں کر دی ہے.
مجھے حیرت کا جھٹکا تب لگا جب ابراز نے کہا “ایسا ہی ہونا تھا مجھے اندازہ ہو گیا تھا”.
یہ بات اس نے کیوں کہی……… ؟؟؟ میں سمجھ نہیں سکا مگر پوچھا اس لیے نہیں کیونکہ اب مجھے ابراز سے کچھ غرض نہیں تھی اور یہی میری “غلطی” تھی.
اگر میں پوچھ لیتا تو آنے والے وقت کے لیے خود کو بہتر طریقے سے تیار کر سکتا تھا.
مگر آپ لوگ جانتے ہی ہیں کہ خوبصورت اور حسین لوگ ہمیشہ بےوقوف ہوتے ہیں.
(یہاں میرا اشارہ صرف مردوں کی طرف ہے _ ورنہ خوبصورت عورت تو “ایٹم بم” سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوتی ہے.) ⚜️⚜️⚜️⚜️ خیر وقت کا کام ہے گزرنا اور وہ گزرتا گیا _ میری گریجویشن مکمل ہوگی ۔
میں نے گریجویشن کے بعد “سی ایس ایس” کرنے کا سوچا مگر اس سے پہلے مجھے شادی کرنی تھی اور آپ سب لوگ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میں نے جیسے ہی اماں کو اپنی پسند کا بتایا انہیں 440 وولٹ کا جھٹکا لگا
تیری طبیعت تو ٹھیک ہے تو اپنی روشنی کی ہی بات کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اماں تو چکرا ہی گئیں۔
جی بالکل میں آپ کی لاڈلی کی ہی بات کر رہا ہوں ۔میری تصدیق پر اماں کے چہرے پر خوشی آ گئی ۔
مگر ہم سب کی خوشیاں تب ماند پڑیں جب روشنی نے شادی سے انکار کر دیا اور اب اماں کی بجائے مجھے 440 وولٹ کا جھٹکا لگا
یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ روشنی نے مجھ جیسے یعنی ( اتنے خوبصورت ذہین لائق قابل اور بھی بہت کچھ اپنی شان میں کہنے کو دل کر رہا ہے مگر فی الحال اسی پر گزارہ کرتا ہوں ) لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
جب مجھ سے برداشت نہ ہوا تو میں نے براہ راست اس سے بات کرنے کا سوچا
تم نے شادی سے کیوں انکار کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میرے سوال پر اس نے ایک نظر مجھے دیکھا اور دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہو گئی ۔
میں نے کچھ پوچھا ہے تم سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اپنی بات کا جواب نہ پا کر میں غصے میں آگیا
میں پہلے ہی بتا چکی ہوں کہ مجھے آپ سے شادی نہیں کرنی کیونکہ میں آپ کے قابل نہیں ہوں ۔
یہ بات تو تم نے بالکل ٹھیک کہی ہے کہ تم میرے قابل نہیں ہو مگر پھر بھی میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔
(اب میں اسے یہ تو بتا نہیں سکتا تھا کہ اس کی نیکی نے میرے دل میں اس کی محبت ڈال دی ہے آخر “انا” بھی کسی چڑیا کا نام ہے )
تم میرے ساتھ شادی نہ کرنے کی کوئی اور وجہ بتاؤ ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میرے اصرار پر اس نے مجھے کچھ اس انداز سے دیکھا کہ مجھے شک گزرا
میں آپ سے اس لیے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں اپنے آپ کو آپ کے ساتھ “محفوظ” نہیں سمجھتی۔
روشنی کی بات نے میرے شک کو تقریبا یقین کا لبادہ اوڑھایا۔
کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میں نے اسے بازو سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کیا
“مجھے آپ کے” تین کروڑ” ڈوبنے کا بہت دکھ ہے ۔”
مگر خوشی اس بات کی ہے کہ میں “ڈوبنے” سے بچ گئی.
یہ روشنی کے الفاظ نہیں تھے سیسہ پگھلا ہوا تھا جو اس نے میرے کانوں میں انڈیلا
میں اب تک اس خوش فہمی میں جی رہا تھا کہ وہ میری اصلیت سے بے خبر ہے
مگر حقیقت میں ایسا نہیں تھا وہ اُسی دن میری اصلیت سے واقف ہو گئی تھی ۔
مگر کیسے یہ مجھے معلوم کرنا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
تین کروڑ یہ کیا بکواس ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میں نے حقیقت جاننے کے لئے اپنے جذبات کو قابو کیا اور اس سے پوچھا
جب تم بے ہوش ہوگئے تھے تو ہم تمہیں گھر لے آئے مگر اسے میں اپنی بد نصیب ہی کہوں گی کہ تمہارا موبائل بجنے لگا جسے میں نے سنا تھا ۔
جھوٹ بالکل جھوٹ حالانکہ میں اچھی طرح جانتا تھا کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہی ۔
میرا موبائل تو پانی میں گرنے سے ہی خراب ہو گیا تھا. اتنی “گھٹیا نسل” کا وہ موبائل تھا۔
انتہائی سستا جس کا کوئی “ماں باپ” ہی نہیں تھا. (یعنی اچھی کمپنی کا نہیں تھا.)
وہ اتنی وفا کر ہی نہیں سکتا تھا کہ پانی میں گرنے کے باوجود چلتا رہتا ……… ؟؟؟
میں مان ہی نہیں سکتا کہ اتنی دیر پانی میں رہنے کے باوجود وہ کام کر رہا تھا۔
خوبصورت بلکہ انتہائی خوبصورت انسان _ آپ کا موبائل پانی میں گرا ہی نہیں تو اُس کی گھٹیا نسل پر شک کرنے کا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
روشنی کے جواب نے میرے رہے سہے ہوش بھی اڑا دیے.
سیدھی طرح بات کرو زیادہ پہلیاں مت بجھاؤ مجھے روشنی کے طنز پر غصہ آیا
مطلب یہ کہ آپ کا موبائل پانی میں گرا ہی نہیں بلکہ جب آپ پانی میں گرے تو اس سے پہلے ہی کہیں آپ کا موبائل کھیت میں گر گیا تھا ۔جسے بعد میں گاؤں والے دے کر گئے جب آپ بے ہوش تھے ۔
اس پر آپ کے “خوبصورت دوست” کی کال آئی تھی. کیونکہ “آپ خوبصورت” ہیں تو آپ کا دوست بھی خوبصورت ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
روشنی کے اس جملہ کا مطلب میں بخوبی سمجھ رہا تھا۔
وہ اصل میں مجھے اور میرے دوست دونوں کو ہی گھٹیا ذلیل اور کمینہ کہہ رہی تھی مگر مہذب انداز میں
غلطی میری تھی اس لئے میں خاموش رہا ۔
اچھا تو تم حقیقت سے آشنا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ میں نے تصدیق چاہی جس پر اس نے سر ہلا کر مہر لگائی۔
مگر میں پھر بھی تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔یہ صرف میری نہیں بلکہ سب گھر والوں کی خواہش ہے ۔اگر تم میری خواہش کا احترام نہیں کرتی تو باقیوں کا ہی خیال کر لو ۔
میری بات پر اس نے سر اٹھا کر مجھے دیکھا اور پھر خاموشی سے اندر چلی گئی ۔
میں نے دن رات گھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ میں نے شادی کرنی ہے
ابھی کرنی ہے روشنی سے کرنی ہے ۔
میرے روز روز کے تماشے سے تنگ آکر گھر والوں نے میرا روشنی سے نکاح کردیا ۔
اور اس طرح تقریبا زبردستی روشنی کو میں نے اپنی زندگی میں شامل کیا ۔
⚜️⚜️⚜️⚜️
نکاح کے بعد میرا دل بالکل مطمئن تھا کہ اب روشنی میری ہے ۔میں اسے اپنی محبت سے اپنا لوں گا ۔اس کا دل اپنی طرف سے بالکل صاف کر لوں گا ۔
میں بھی شروع شروع میں عام لوگوں کی طرح یہی سوچتا تھا کہ میں اسے خوب محبت پیار دوں گا تو وہ سب بھول کر اپنی محبت مجھ پر نچھاور کر دے گی.
کیونکہ “محبت” دلوں پر وہی کام کرتی ہے جو “Harpic” باتھ روم میں کرتا ہے یعنی” صفائی”۔
مگر میں غلط تھا. اسے محبت سے زیادہ ضرورت “تحفظ” کی تھی.
ویسے تو پوری پاکستانی قوم کو ہی اس لفظ کی بہت ضرورت ہے مگر عورت کو شاید زیادہ ہے.
⚜️⚜️⚜️⚜️
شکور چاچا کی مدد اور اللہ کے فضل و کرم سے میں “سی ایس ایس” میں سکالرشپ لینے میں کامیاب ہوگیا ۔
زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے میں “پیدائشی ذہین” تھا اس لئے میرے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا جو میں نے کیا۔
بس اِدھر میں اسسٹنٹ کمشنر بنتا گیا اُدھر میرے حالات بدل گئے ۔
بس یوں سمجھیں اس ڈگری نے “جادو کی چھڑی” کا کام کیا اور میں ایک ٹوٹے پھوٹے مکان سے نکل کر ایک کنال کے عالی شان بنگلے میں پہنچ گیا۔
سرکار نے بنگلے کے ساتھ ساتھ بہت ساری گاڑیاں ، گارڈز اور خدمت گار بھی مجھے دیے ۔
ایک راز کی بات بتاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
بہت خوبصورت اور پیاری پیاری لڑکیوں نے مجھے پرپوز بھی کیا . جس کی مجھے ہمیشہ خواہش رہی تھی.
مگر اب کیا کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ دل تو اپنا “بلیک کیٹ ” نے جان بچا کر چھین لیا تھا.
مگر وہ “بدتمیز” میری چھوٹی سی غلطی کو معاف کرنے کو تیار نہیں ۔میں نے صرف اسے بیچنے کا سوچا تھا بیچا تو نہیں تھا نااااااا
خیر اب جو بھی ہے جیسا بھی ہے میں نے اس کے دل میں اپنے لیے جگہ ضرور بنانی ہے ۔
مجھے جیسے ہی سرکار کی طرف سے گھر ملا ۔ میں روشنی کو لے کر شہر آگیا۔ ماں باپ اور دادی نے آنے سے انکار کر دیا ۔ انہیں اپنا گاؤں بہت عزیز تھا اور مجھے اپنی روشنی.
میرا خیال تھا کہ وہ مجھ سے “لڑائی جھگڑا” کرے گی اور پھر آہستہ آہستہ میں اس کا دل اپنی طرف سے بالکل صاف کر دوں گا.
مگر اس نے میرے سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی اختلاف نہیں کیا مکمل خاموشی اختیار کر لی.
میری باتوں کو وہ آرام سے مان لیتی ۔حالانکہ وہ اتنی فرمانبردار کبھی بھی نہیں تھی ۔
اس کی یہی فرمابرداری مجھے چبھنے لگی ۔
وقت آہستہ آہستہ گزرنے لگا اور اللہ نے ہمیں ایک پیارا سا بیٹا دیا
عون کے آتے ہی ہمارا رشتہ میری سوچ کے مطابق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا.
اب صورتحال یہ ہے کہ ہماری شادی کو تقریبا ڈیڑھ سال ہو گیا ہے مگر میں ابھی تک اس کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے میں مکمل ناکام رہا ہوں.
جو کام شروع میں مجھے انتہائی آسان لگ رہا تھا وہ میرے لئے مشکل ترین بن گیا ہے.
پتہ نہیں کب کیسے وہ میری محبت پر ایمان لائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
مگر آپ لوگوں کو ایک بات بتاؤں ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
میرے نزدیک ایک مرد کو شادی سے پہلے “ماں” اور بعد میں “بیوی” کی محبت کی سخت ضرورت ہوتی ہے.
میرا کیس اس لیے بھی الجھا ہوا ہے کہ وہ میری کزن ہے.
اگر غیر ہوتی تو میں اسے رنگ برنگے قصے سنا کر اور اپنے بچپن کی محرومیوں کا رونا رو کر منا لیتا مگر اب سب بے سود ہے.
خیر میں نے ہمت نہیں ہاری. مان ہی جائے گی کبھی نہ کبھی تو
دولت، تعریف اور محبت ایسے ہتھیار ہیں جن کے آگے عورت زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکتی.
⚜️⚜️⚜️
یہ آب بیتی میں نے صرف اس لیے لکھی ہے کہ شاید کوئی میرا طرح بھٹکا ہوا ہو اور اس سے سبق سیکھ لے _ دوسرا میرے دل کا بوجھ اتر جائے. اب میں کافی مطمئن ہوں دراب نے آخری لائن لکھتے ہوئے نیچے تاریخ اور اپنے سائن کیے.
ڈائری بند کر کے فولڈر میں رکھی اور کافی دیر فولڈر کو دیکھتا رہا
پھر مسکرا کر دوبارہ فولڈر سے ڈائری نکالی اور سرے ورق پر لکھا
“ہم تو سہہ چکے جاناں
اب تم بھی اپنا دل بڑا رکھنا “
جُدائی سے زیادہ جان لیوا مُحبت میں مُحبت کی کمی ہے میں نے تو سہہ لیا مگر کیا روشنی محبت کی کمی کو سہہ پائی گی ……. ؟؟؟
جس محبت کی وہ عادی ہو چکی ہے. جتنی میں نے اسے محبت دی ہے.
جتنی میں اس کی “فرمانبرداری” کرتا ہوں. کسی اولاد نہ بھی نہ کی ہو گئی.
یہ الگ بات ہے کہ آج کل اولاد “نافرمان” اور شوہر ضرورت سے زیادہ “فرمانبردار” آ رہے ہیں.
خیر قصہ مختصر میرے جیسے خوبصورت اور امیر بندے کو وہ کب تک نظر انداز کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
آخر مان ہی جائے گی۔ مجھے عورت کی یہ بات بہت پسند ہے وہ اپنے انتہائی پرے درجے ( انگلش میں کہیں تو ٹھرڈ فام ) کے کمینے ذلیل شوہر کو بھی معاف کر دیتی ہے.
میں تو پھر ابھی پہلی سیڑھی( فرسٹ فام ) پر تھا.
میں نے روشنی سے سیکھا ہے کہ __
ہمدردی، محبت، دوستی، مدد، رہنمائی یا کوئی ایسی نشانی ضرور چھوڑ جائیں ‎‏جو یہ بتاتی رہے کہ اس راہ سے آپ گزرے تھے.
وہ بہت اچھی ہے. اُس نے میری تب جان بچائی جب میں اس کو کچھ نہیں لگتا تھا.
اب تو میں اُس کے بیٹے کا باپ ہوں. اب کیسے مجھے تڑپتا چھوڑ سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
خود تو تسلی دیتے ہوئے دراب نے دوبارہ ڈائری فولڈر میں ڈال کر الماری میں رکھی اور اپنی جمائی کو روکتے ہوئے سٹڈی روم کی لائٹ آف کر دی.
⚜️⚜️⚜️⚜️
ختم شدہ