Hum Seh Chuke Jaana By Amna Mehmood Readelle50144
Last updated: 17 August 2025
Hum Seh Chuke Jaana
By Amna Mehmood
میں پچھلے آدھے گھنٹے سے ابراز کو دیکھ رہا تھا اور وہ روشنی کی تصویر کو _______ بلآخر تنگ آکر میں نے چھوٹے کو آواز دی ۔
ایک کپ چائے ______ میں نے دور سے ہی اشارہ کیا ۔
ایک کپ کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ تو چائے نہیں پئے گا _____ ابراز نے موبائل سے نظر اٹھاتے ہوئے مجھ سے پوچھا
میں نے چائے اپنے لئے منگوائی ہے کیونکہ تُو تو اس حسن میں کھو ہی گیا ہے _______ میں نے اس پر طنز کیا
میری بات کے جواب میں ابراز نے ہنستے ہوئے موبائل بند کر دیا اور دونوں کہنیاں ٹیبل پر رکھتے ہوئے ذرا آگے کو جھکا
بات کچھ یوں ہے کہ مجھے تیری کزن پسند آ گئی ہے ______ ایسا کرتے ہیں کہ ہم تیسری پارٹی کو بیچ میں نہیں لاتے ۔
یہ کیا بات ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اگر تیسری پارٹی بیچ میں نہیں آئے گی تو پیسے کیسے ملیں گے ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ مجھے تشویش ہوئی
دیکھ تجھے پیسوں سے مطلب ہے اور مجھے لڑکی سے _______ ابراز نے مسکراتے ہوئے مجھ سے کہا
مطلب ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ میں نے نہ سمجھی سے اس کی طرف دیکھا
میں بالکل صاف بات کر رہا ہوں۔ لڑکی میں رکھ لیتا ہوں اور پیسے تجھے دے دیتا ہوں ۔ بول کتنے پیسے چاہیے تجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ابراز نے کہتے ہوئے کرسی ساتھ ٹیک لگا لی
اتنی دیر میں چھوٹا نے چائے کی پیالی میرے آگے لا کر رکھی۔
دراب بابو آپ کو بتانا تھا کہ شکور چاچا تین دن سے ہوٹل نہیں آئے ۔ کافی بیمار ہے۔
مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا ______ میں نے چائے کا کپ پکڑتے ہوئے چھوٹے سے کہا
اب تو بتا دیا ہے ان کی خبر لے لینا کیونکہ وہ آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ______ چھوٹا کہتے ہوئے واپس چلا گیا
ہاں بول نا تجھے کتنے پیسے چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ابراز نے دوبارہ زور دے کر پوچھا
ایک کروڑ ________ میں نے اپنی سمجھ کے مطابق بہت زیادہ رقم بتائی۔ جس پر اس نے ہنسنا شروع کر دیا
میں تجھے ایک نہیں بلکہ تین کروڑ دوں گا مگر _______ اس بات کی کیا گارنٹی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
کہ جو تصویر تُو نے مجھے بھیجی ہے لڑکی بالکل ویسی ہی ہے اتنی ہی حسین اور کم عمر _______ ابراز کی بات پر مجھے حیرت کا شدید جھٹکا لگا
کم عمر تو چلو ٹھیک ہے مگر حسین والی بات مجھے ہضم نہیں ہو رہی تیری نظر تو ٹھیک ہے نا _______ میں نے اس کی آنکھوں کے آگے اپنا ہاتھ ہلایا
میری نظر بالکل ٹھیک ہے کیونکہ ہیرے کی شناخت صرف جوہری ہی کر سکتا ہے ابراز کا اطمینان قابل دید تھا ۔
پکا 3 کروڑ دے گا کوئی ہیر پھیر تو نہیں کرے گا ______ میں نے اس سے تصدیق چاہی ۔
تو فکر نہ کر _____ کل میں تجھے دو کروڑ دے دوں گا اور ایک لڑکی ملنے کے بعد _______ ابراز نے ٹیبل پر اپنے دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے میری آنکھوں میں دیکھ کر پر اعتماد لہجے میں کہا
مگر تو اس کا کیا کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ میرا مطلب ہے کہ تم تو شادی شدہ ہے ______ میرے سوال پر اس نے قہقہہ لگایا
میں نے کب کہا کہ میں اس سے شادی کروں گا _______ میں تو اسے خرید رہا ہوں ____ ابراز میں نے ارد گرد لوگوں پر نظر ڈالی
کچھ عجیب سی بات ہے ______ ابراز کے ذہن میں کیا چل رہا تھا میں نہیں جانتا مگر مجھے اس طرح اُس کا پیسے دینا کچھ کھٹک رہا تھا ۔
تو اُس سے دھندہ کروائے گا ہے ناااااا ______ کافی دیر سوچنے کے بعد میں نے اس سے پوچھا
نہیں بالکل بھی نہیں _______ ابراز نے جواب دیا
پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ مجھے تجسس نے گھیرا
ویسے تو تیری کزن ساری کی ساری ہی بہت قیمتی ہے مگر جو اس کی آنکھیں ہیں نااااا ______ ابراز پر اسرار سا مسکرایا
یعنی تو اس کی آنکھیں نکال کر بیچ دے گا ______ اسے مار دے گا _____ قتل ______ میرے منہ سے بے اختیار نکلا
بڑی ہمدردی ہو رہی ہے ____ ابراز نے مجھے دیکھ کر طنزاً پوچھا
مجھے وہ بالکل بھی نہیں پسند _____ شدید نفرت ہے اس سے مگر ____ میں اسے مارنا نہیں چاہتا _____ پتا نہیں کیسے میرے منہ سے یہ الفاظ خود بخود نکلے
دیکھ لے ____ اچھی طرح سوچ لے ____ میری آفر اپنی جگہ موجود ہے اگر تو نہیں بیچنا چاہتا تو تیری مرضی ہے۔ میں اصرار نہیں کر رہا _____ ابراز نے کندھے اچکائے
مجھے تیری آفر منظور ہے لیکن تم اس کو قتل نہیں کرنا ______ میری فکر مندی پر وہ ہنسا
جب میں اس کو خرید لوں گا تو وہ میری “ملکیت” ہوگی پھر میری مرضی کہ میں اس کے ساتھ کیا کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
بالکل ایسے ہی جیسے جب میں تجھے رقم دے دوں گا تو تیری مرضی ہے جہاں مرضی خرچ کرے ______ تو اس کا مالک ہوگا ۔ میں پوچھنے والا کون ہوتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
ابراز کے جواب پر میں خاموش ہو گیا ۔مگر یہ سچ تھا کہ مجھے بلیک کیٹ کے لئے برا لگا
اچھا بتا کہ تو کب ____ کہاں اور کیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اُسے میرے حوالے کرے گا ۔
ابراز کے سوال پر میں سوچنے لگا ۔مجھے سوچتا دیکھ کر وہ پھر خود ہی بولا
اگر تجھے برا نہ لگے تو میرے ذہن میں ایک پلین ہے ۔
پھر میں نے پوری توجہ سے اس کا پلین سنا جو کسی بھی غلطی سے پاک تھا اور مجھے وہی بالکل ٹھیک لگا
اب اُس پلین کو عملی جامہ پہنانا تھا مگر کب ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ یہ سب مجھے سوچنا تھا
⚜️⚜️⚜️⚜️
