Deewangi By Zeenia Sharjeel NovelR50394 Last updated: 24 November 2025
Rate this Novel
Deewangi (Episode 1)Deewangi (Episode 2)Deewangi (Episode 3)Deewangi (Episode 4)Deewangi (Episode 5)Deewangi (Episode 6)Deewangi (Episode 7)Deewangi (Episode 8)Deewangi (Episode 9)Deewangi (Episode 10)Deewangi (Episode 11)Deewangi (Episode 12)Deewangi (Episode 13)Deewangi (Episode 14)Deewangi (Episode 15)Deewangi (Episode 16)Deewangi (Episode 17)Deewangi (Episode 18)Deewangi (Episode 19)Deewangi (Episode 20) 2nd Last EpisodeDeewangi (Episode 21) Last Episode
Deewangi By Zeenia Sharjeel
جانتی ہو میں اُس رات غصے میں تمہارے ساتھ کرنے والا تھا"
درید زمل کا چہرہ دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا درید کی بات سن کر زمل کی آنکھوں میں نمی آنے لگی وہ جانتی تھی درید اس سے کس رات کا ذکر کر رہا تھا سوچو کا تسلسل ٹوٹا بھی نہیں تھا کہ اچانک درید اسے اس رات کی طرح اپنی گرفت میں لے چکا تھا
"دید نہیں پلیز نہیں۔۔۔ ایسا مت کریں میرے ساتھ"
درید کے اچانک زمل کو صوفے پر لٹانے کے ساتھ اس پر جھکنے سے زمل کی جان نکلنے لگی وہ آنکھیں بند کرتی تڑپتی ہوئی بولی
"مکمل اختیارات رکھنے اور شدید غصے میں ہونے کے باوجود نہ میں نے اس رات تمہارے ساتھ کچھ کیا تھا، نہ اب کچھ کرو گا اپنی آنکھیں کھول لو"
درید کی بات پر زمل نے اپنی آنکھیں کھول لی وہ زمل پر جھکا اسی کو دیکھ رہا تھا، بہت آئستگی سے درید نے اپنے ہونٹ زمل کی پیشانی پر رکھے۔۔۔ جس سے زمل ایک بار پھر سسک اٹھی
"کیو کر رہے ہیں آپ اس طرح میرے ساتھ اب کیا غلطی کر دی میں نے"
زمل اپنی پیشانی پر درید کے ہونٹوں کا لمس محسوس کرکے سسکتی ہوئی پوچھنے لگی جس پر درید اس پر جھکا ہوا زمل کا چہرہ دیکھ کر بولا
"ضروری تو نہیں ہے کہ تمہارے غلطی کرنے پر ہی میں تمہارے قریب آؤ،، ایک مضبوط رشتہ بنا کر گیا تھا میں تم سے جانے سے پہلے۔۔ ہمارے درمیان موجود اس رشتے کی کشش بھی مجھے تمہاری طرف کھینچ سکتی ہے"
وہ کون سا اس وقت زمل سے اپنا حق وصول رہا تھا۔۔۔۔ کیا وہ اپنے دل میں موجود خواہش کو اب بھی دبا لیتا جبکہ وہ اب اس کی بیوی تھی
"میں آپ کے اور اپنے بیچ اس رشتے کو قبول نہیں کر پائی ہوں پلیز دید سمجھنے کی کوشش کریں، آپ کا یہ رویہ صرف اور صرف اب مجھے آپ سے خوفزدہ کر رہا ہے"
زمل بولتی ہوئی رو پڑی تو درید اٹھ کر بیٹھتا ہوا زمل کو دیکھنے لگا
