Be Reham Yaar Mera By Rimsha Hayat Readelle50134

Be Reham Yaar Mera By Rimsha Hayat Readelle50134 Last updated: 4 August 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Be Reham Yaar Mera

By Rimsha Hayat

تہمینہ آج میں تم سے بہت ضرو فیری بیٹا میں تم سے ایک بہت ضروری بات کرنا چاہتی ہوں۔۔۔ امید کرتی ہوں تم مجھ پر یقین رکھتے ہوئے مجھے صاف صاف سب کچھ بتاو گی۔۔۔۔ ہیرا بیگم نے فیری کے پاس بیٹھتے ہوۓ کہا۔۔ جی آنٹی پوچھیئے۔۔۔۔؟ فیری نے ہیرا بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔ آنٹی نہیں میں تمہاری ممانی ہوں۔۔۔ تم مجھے ممانی جان کہو گی۔۔۔۔ ہیرا بیگم نے پیار سے کہا۔۔۔ اب مجھے بتاؤ جس رات تم مجھے ملی تم اتنی رات کو سڑک پر کیا کر رہی تھی۔۔۔ ہیرا بیگم نے صاف صاف لفظوں میں فیری سے پوچھا۔۔۔ ہیرا بیگم کے سوال پر فیری خاموش ہوگئ تھی۔۔۔ بیٹا میں تم سے وعدہ کرتی ہوں تمہاری ہر حال میں میں مدد کروں گی۔۔۔ تم اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھنا۔۔۔ میں ہمیشہ تمھارے ساتھ کھڑی رہو گی۔۔۔ اگر مجھے داجی کے خلاف بھی جانا پڑا تو میں جاؤ گی۔۔۔۔ ہیرا بیگم نے کہا۔۔۔ فیری کو بھی کسی اپنے کی ضرورت تھی۔۔۔ اس لیۓ ہیرا بیگم کے کاندھے پر سر رکھ کر ان کو سب بتاتی جارہی تھی۔۔۔ آنسو اس کے چہرے کو بھگو رہے تھے۔۔۔ ہیرا بیگم جیسے جیسے سنتی جارہی تھیں۔۔۔ ان کو فیری پر ترس آرہا تھا۔۔۔ اور اس انسان کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔۔۔ جس نے بدلے کے لیے ایک لڑکی کی زندگی خراب کی تھی۔۔۔ کیا نام ہے اس انسان کا جس سے تمہارا نکاح ہوا ہے۔۔۔؟ ہیرا بیگم نے فیری کے آنسو صاف کرتے ہوئے پوچھا۔۔۔ مجھے نہیں معلوم۔۔۔ مجھے بس اتنا معلوم ہے۔۔۔ ان کا نام شاہ تھا۔۔۔ لیکن پورا نام مجھے یاد نہیں ہے۔۔۔ فیری نے کہا۔۔۔ شاہ نام سن کر ان کے دماغ میں حیدر کا چہرہ آیا تھا ۔۔۔ لیکن اپنی اس سوچ کو ہیرا بیگم نے جھٹک دیا تھا۔۔۔ ان کو یقین تھا ان کا بیٹا کبھی بھی ایسا نہیں کر سکتا۔۔۔ فیری میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں حیدر آتا میں اس سے بات کرتی ہوں۔۔۔ میں کبھی بھی ایسے انسان کے ساتھ تمھیں نہیں رہنے دوں گی۔۔۔ جو تم پر ہاتھ اٹھاۓ۔۔۔ تم پر ظلم کریں۔۔۔ میری بچی تمہاری ممانی تمہارے ساتھ ہے۔۔۔ تم اکیلی نہیں ہو۔۔۔ ہیرا بیگم نے فیری کو گلے لگاتے ہوئے کہا۔۔۔ فیری نے بھی ہیرا بیگم کی آغوش میں آکر سکون سے آنکھ موند لیں تھیں۔۔۔