Bas Tu Hi Piya By Amreen Riaz Readelle50195
Last updated: 26 August 2025
No Download Link
Bas Tu Hi Piya
By Amreen Riaz
اور پھر ارمائز کی سوچ کے عین مطابق امروش نے سختی سے انکار کر دیا تھا اُس نے انفال بیگم کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ کہیں اور شادی کر لے گی مگر ارمائز سے نہیں اس گھر میں رہنا اُس کے لئے تکلیف دہ ہوگا ایک بھائی سے طلاق لے کر دوسرے کے عقد میں کیسے جائے۔انفال بیگم نے جب اُسے پیار سے بھی منا کر دیکھ لیا مگر اُس کی ناں ہاں میں نہ بدلی تو امروش کو منانے کی زمعہ داری ارمائز کو دے دی۔ ارمائز نے اُس کے کمرے میں قدم رکھے تو وہ واش روم سے نکلتی دکھائی دی۔اسے دیکھ نہ صرف اُس نے مُنہ موڑا تھا بلکہ اُس کے چہرے پر نا پسندیدگی بھی آ چُکی تھی جیسے اُسے اسکا اپنے روم میں آنا ناگوار گُزرا تھا اور کیوں گُزرا یہ ارمائز جانتا تھا اس لئے چُپ کر کے آگے بڑھ آیا۔ "تُم کھانے پر نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"امروش کو اسکے مُنہ سے اپنے لئے تُم سن کر کافی عجیب سا لگا تھا اس لئے بول اُٹھی۔ "مانا کہ اب وہ والا رشتہ نہیں رہا پر کیا میں ادب سے بُلائے جانے کے قابل بھی نہیں رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "ادب اُس رشتے کا تھا ورنہ تُم مجھ سے تین سال چھوٹی ہو تو میں تُم ہی کہہ کر بُلاؤنگا اور دوسری بات ادب سے بھی تُم کہا جاتا ہے تکلف کی ہر دیوار گرانے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "تُمہارا اور میرا اب ایسا کوئی رشتہ نہیں کہ اب بے تکلف ہو کر ُپکارا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ چٹخ کر بولی۔ارمائز نے دونوں ہاتھ جینز کی جیبوں میں پھنسائے اور گہری سانس بھر کر بولا ۔ "رشتہ ہی تو قائم کرنا چاہتا ہوں اگر آپ ہاں بول دیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "شرم آنی چاہئیے تُمہیں ایسا سوچتے ہوئے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "کس بات کی شرم،کیا بُرا کیا میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "تُم جانتے ہو کہ میں تُمہاری بھابھی رہ چُکی ہوں پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اس نے شرم دلانی چاہی تھی مگر ارمائز دانت پیس کر بولا۔ "بھابھی رہ چُکی ہو،اب تو بھابھی نہیں ہو نہ تُم،آخر اعتراض کس بات پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔" "مجھے ہر بات پر اعتراض ہے،پلیز جاؤ یہاں سے مُجھے شادی نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ دکھائی سے بولتی رُخ موڑ گئی۔ارمائز نے دو پل اپنے اشتعال کو دبایا اور پھر کہنے لگا ۔ "شادی کرنی نہیں کہ مُجھ سے نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "ہاں نہیں کرنی تُم سے تو بلکل نہیں تُم کیا سمجھتے ہو میں پاگل ہوں کہ ایک سوراخ سے دو دفعہ ڈسوں،ایک بھائی نے چھوڑا تو دوسرے کے پاس چلی جاؤں،میں بھی کوئی عزت نفس رکھتی ہوں اور بےعزتی اور زلت نہیں سکہ سکتی میں،لوگوں کے بُہتان برداشت کرنے کی زرا سکت نہیں مُجھ میں کہ چھوٹے سے کوئی چکر ہوگا اس لئے بڑے سے طلاق لے کر چھوٹے کی دلہن بن گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"امروش کی آنکھوں سے آنسو رواں ہونے لگے جن کو دیکھ کر ارمائز لب بھینچ گیا۔ "تُم غلط سوچ رہی ہو ایسا کُچھ نہیں ہوگا،کوئی بھی ایسا نہیں سوچے گا میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ نرمی سے سمجھانے لگا مگر امروش سر نفی میں ہلاتی چیخ اُٹھی۔ "سب سوچیں گئے ایسا ہی کہے گئے اُس دن پھوپھو کی بات سُنی تم نے،میں اُن کے کہے کو سچ ثابت کر دُوں کیا پاگل نظر آتی ہوں اور تُم مجھ سے شادی کرنا کیوں چاہتے ہو صرف اپنے بھائی کا مدواہ کرنے کے لئے مگر کُچھ دن بعد جب تُمہارے سر سے یہ ہمدردی کا بُخار اُترےگا تو تُمہیں بھی پچھتاوا ہوگا میری کم تعلیم پر ویسے بھی تم شاید بھول رہے ہو کہ تُم طائشہ سے محبت کرتے ہو منگنی ہو چُکی تُمہاری ،تم بھی تو وہی کچھ کر رہے ہو جو تُمہارے بھائی نے کیا،کسی کو اپنے ساتھ باندھ کر جب اُسے عادت ہو جائے تو ایک جھٹکے سے چھوڑ دینا پر میں ایسا نہیں کرونگی میں کسی اور کی آ ہوں کی وجہ نہیں بن سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"آنسو صاف کرتی امروش کا انداز اٹل تھا وہ کسی صورت بھی طائشہ کو وہ دُکھ نہیں دے سکتی تھی جس تکلیف سے خُود گُزر رہی تھی۔ "تو تُم نہیں مانو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "نہیں کبھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ قطاً انداز میں بولی۔ارمائز نے جیسے سمجھ کر سر اثبات میں ہلایا پھر آہستہ سے چلتا ہوا اس کے قریب آی اور جیب سے کُچھ نکال کر اسکے سامنے کیا۔امروش جو اس کے قریب آنے پر جھنجھلا اُٹھی تھی اب حیرت سے اُن کاغذوں کو دیکھنے لگی۔ "یہ کل کا ٹکٹ ہے میرا کہاں کا یہ نہیں بتاؤنگا،کل شام نکاح کی تقریب ہے تب تک ویٹ کرونگا اگر ہاں کر دی تو ٹھیک ورنہ میں اُسی وقت یہ گھر یہ مُلک ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلا جاؤنگا،پھر تم رہنا اس گھر میں بنا کسی بھی رشتے کے کوئی کُچھ نہیں گا میرے خیال میں ماما پاپا کو بھی بہتر سنبھال لو گی تُم اور پھر دیتی رہنا لوگوں کو جواب کہ ان کے ایک بیٹے کو طلاق دینے کی وجہ سے اس گھر سے بے دخل کیا ہے اور دوسرے کو تُمہارا ہاتھ تھامنے کی خواہش کے جُرم میں اس گھر سے ہمیشہ کے کئے دُور کر دیا ہے،کل تک کا ٹائم ہے سوچ لو اتنا تو تُم جانتی ہو ضد میں ،میں بھائی سے بھی دو ہاتھ آگے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ اپنی بات مُکمل کرتا اُس کے حیران و پریشان چہرے پر نظر ڈالتا چلا گیا۔امروش ہکا بکا وہی بیٹھ گئی۔ اور پھر امروش کی رہی سہی ہمت بھی تب جواب دے گئی جب اگلی صُبح ثقلین آفندی نے اس کے پاس آ کر نہ صرف پیار سے سمجھایا تھا بلکہ شائز کے بُرے برتاؤ پر اس سے معافی بھی مانگی تھی اور امروش اتنی سخت دل نہیں تھی کہ اُنکو خالی ہاتھ لوٹا دیتی اس لئے نم آنکھوں سے سر جھکا کر اُنکو خُوشی سے نواز گئی تھی۔پھر اُسی دن صرف چند عزیزوں اور دوستوں کو بُلا کر انکا نکاح کر دیا گیا تھا۔نگینہ پھوپھو خُود تو نکاح میں نہیں آئیں تھیں پر حیدر شیرازی آئے تھے۔ طائشہ جو اُس دن کی مُنہ ماری سے تنگ آ کر اپنی خالہ کے پاس اسلام آباد چلی گئی تھی جب اس کو اپنی ماں کے زبانی علم ہوا تو وہ پہلی فلائٹ سے واپس آئی تھی۔ "ایسا تُم کیسے کر سکتے ہو میرے ساتھ،تُم جانتے ہو نہ کہ میں تُم سے کتنی محبت کرتی ہوں،منگیتر ہوں میں تُمہاری پھر بھی تم ایسے کیسے کسی اور سے نکاح کر سکتے ہو کیوں کیا ایسا تم نے کیوں۔۔۔۔۔۔؟وہ بول نہیں رہی تھی بلکہ چیخ رہی تھی اور ارمائز اُسے سنبھالنے کی کوشش کرتا اُس کے قریب ہوا تھا مگر طائشہ اُس کی شرٹ کو اپنی مُٹھیوں میں جکڑ چُکی تھی۔ "تُم جانتے تھے نہ لندن میں تمہاری وجہ سے گئی تا کہ تُمہارے ساتھ ہی پڑھ سکوں، تم واقف تھے نہ میری فیلگینز سے پھر بھی تم ایسا کیسے کر سکتے ہو مُجھے دھوکا دیا ہے تم نے،یہی ڈر تھا مجھے کہ وہ چھین لے گی تُمہیں مجھ سے وہی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "طائشہ پلیز سمجھنے کی کوشش کرو یہ ضروری تھا اس۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اُس نے اپنی شرٹ طائشہ کی گرفت سے آذاد کروائی۔ "کیوں ضروری تھا بتاؤ مُجھے کیوں؟جس لڑکی کو طلاق ہوئے ابھی کُچھ دن ہی ہوئے اُسکا یوں تم سے اچانک نکاح کرنا کیوں ضروری تھا۔۔۔۔۔۔۔"اُسکی بات کاٹ کر وہ بولتی اُسے غُصہ دلا گئی۔ "سکون سے بیٹھو گی تو کُچھ سمجھا سکونگا نہ میں۔۔۔۔۔۔۔" "نہیں سمجھنا کچھ اور جو سمجھ گئی ہوں نہ بس وہی بہت ہے تم نے بہت غلط کیا ہے ارمائز اسکا کیا تو تُمہیں بھگتنا ہی ہوگا معاف نہیں کرونگی میں۔۔۔۔۔۔۔"وہ جس طوفان سے اس کے کمرے میں داخل ہوئی تھی ویسے ہی باہر کو بھاگی۔ارمائز سر پر ہاتھ پھیر کر رہ گیا۔ وہ تپی ہوئی اُس کے کمرے سے نکلی تھی۔کچن سے نکلتی امروش کو دیکھ کر جہاں وہ تھمی تھی وہاں امروش بھی دو پل کے لئے ساکت ہوئی تھی۔جس حقیقت سے وہ کل سے نظریں چُرا رہی تھی آج طائشہ کو اپنے سامنے دیکھ کر نظریں چُرا کر رہ گئی۔ "بہت مُبارک ہو تمہیں امروش بھابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"طائشہ نے امروش بھابھی پر دانت پیسے تھے۔ "یہی چاہتی تھی نہ تم،دیور بھابھی کا کھیل کافی اچھا کھیلا تم نے،اسی نئیت سے تو تم ارمائز ارمائز کرتی اُس کے آگے پیچھے پھرا کرتی تھی آخر کو شائز بھائی سے کہیں درجے خُوبصورت ہے جان تو نکلتی ہو گئی تُمہاری اُسے میرے ساتھ دیکھ کر اور پھر تم نے کتنی چالاکی سے اُسے دیور سے سجنا بنا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"طائشہ کے زہریلے جملے اُسے کاٹ کر رہ گئے وہ نم آنکھیں لئے شرمندگی سے کُچھ بول بھئ نہیں پا رہی تھی۔ "شرم آ رہی ہے کیا تُمہیں مجھ سے جو یوں سر جُھکا رہی ہو کیا ایسا سوچتے ہوئے ارمائز کو اپنے دل میں بساتے ہوئے کل نکاح نامے پر سائن کرتے ہوئے تُمہیں شرم نہ آئی کہ تم کیا کررہی ہو،یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم دونوں نہ صرف منگیتر تھے بلکہ ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے تھے پھر بھی تم نے وہی سب کیا جو شائز بھائی نے تُمہارے ساتھ کیا اُسکا بدلہ مجھ سے کیوں لیا تم نے۔۔۔۔۔۔۔۔"اُس کے بھڑکتے لب ہ لہجے پر ارمائز جو اپنے کمرے سے نکلا تھا آنسو بہاتی امروش اور غُصے سے چلاتی طائشہ کو آمنے سامنے دیکھ کر وہ بھاگنے والے انداز میں ان تک آیا تھا۔ "ناٹک کافی اچھا کر لیتی ہو تُم،سُنا تھا طلاق ہونے پر بڑا ماتم کیا تھا بے ہوش تک ہو گئی تھی پر ارمائز سے نکاح ہوتے ہی تم سب بُھول گئی ،مجھے تو لگتا جان بوجھ کر تم نے طلاق لی صرف ارمائز کو۔۔۔۔۔۔۔۔" "بس اب ایک لفظ نہیں طائشہ،بہت کر لی بکواس تُم نے،یہ سب میں نے اپنی مرضی سے کیا ہے اور کوئی بھی اُسکی باز پرس امروش سے نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔"ارمائز کی اشتعال انگیزی سے جہاں طائشہ تھمی تھی وہاں امروش نے بھی پانیوں سی بھری شکواں کنارہ آنکھوں سے اُسے دیکھا جو اُسکی طرف دیکھتا لب بھینچ گیا۔ "شرم تو نہیں آ رہی بھابھی کو بیوی بنا کر۔۔۔۔۔۔۔۔" "بھابھی تھی بہن نہیں تھی اور شرم کس بات کی بولو،بیوی بنایا ہے عزت دی ہے کوئی کھیل نہیں رچایا،اب ایک لفظ نہیں اس سے پہلے کے میں آؤٹ آف کنڑول ہو کر تُمہارے ساتھ کوئی بد تمیزی کروں جاؤ یہاں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"ارمائز نے چبا چبا کر ایک ایک لفظ ادا کیا اور باہر کی طرف اشارہ کیا۔طائشہ نے ایک نفرت بھری نگاہ امروش پر ڈالی اور چلی گئی۔امروش وہاں سے جانے لگی پر ارمائز نے اُسکا ہاتھ پکڑ کر روکنا چاہا۔امروش نے بُری طرح اس کا ہاتھ جھٹکا۔ "اتنا تو ذلیل کروا رہے ہو تُم کیا کوئی اور کسر رہ گئی،اب یونہی مُجھے سب کے تانے سُننے ہونگے آخر بھابھی سے بیوی جو بن گئی ہوں،وہ مُجھے کہہ کر گئی ہے کہ سب میں نے جان بوجھ کر کیا پر اُسے کیا پتہ جتنا مُجھے یہ رشتہ تکلیف دے رہا اُتنا تو طلاق کے پیپرز دیکھ بھی نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔"امروش نے اپنی بھڑاس اور جلن اس پر نکالی تھی یہ جانے بنا کہ اس کے آخری الفاظ تیر کی طرح ارمائز کے سینے میں پیوست ہوئے تھے۔امروش اسکے سامنے سے ہٹتی چلی گئی ارمائز نے جلتی نگاہوں سے اس کی پُشت کو گھورا تھا۔ "______________________________"
