59.7K
13

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 03

ریان شام کو گھر آیا تو گھر کی ایسی حالت دیکھ کہ اس کا سر گھوم گیا سب کچھ ادھر ادھر بکھرا تھا
امی بھی اسے کہیں نظر نہ آٸی
اس سے پہلے کا وہ کچھ سمجھتا پریشے کچن سے نکلتی نظر آٸی
امی کہاں ہیں اس نے سختی سے پوچھا
وہ پھپھو تو اپنی دوست کے گھر گٸ ہیں
اور آپ کیا کر رہی ہے
اس نے اسی لہجے میں کہا
میں چپس بنا رہی تھی آپ کھاٸیں گے
اس نے خوشدلی سے اسے دعوت دی
آپ ایک کام کرے مجھے تھوڑی سی زہر لا دے
کیونکہ یہ مناظر دیکھنے کے بعد کسی بھی شریف النفس انسان کو ذندہ رہنے کا کوٸی حق نہیں
اس نے بھرپور سنجیدگی سے اپنے دل کی بھڑاس نکالی
پریشے کے کچن کی طرف جاتے پاٶں یکدم رکے
اور پلٹ کے اسے حیرانگی سے دیکھا
ہاں محترمہ آپ ایک چپس بنانے کے لیے گھر کی ایسی حالت کرتی ہیں
اور ایسے ماحول میں بیٹھ کہ آپ کھاۓ گی بھی
اس نے تاسف سے ادھر ادھر دیکھتے ہوۓ کہا
محترمہ آپ میں سلیقے کا بہت فقدان ہے
اور آپ میں تمیز کا
وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑاٸی
کیا
اسے شاید ٹھیک سے سمجھ نہیں آٸی تھی
کچھ نہیں آپ بیٹھیں میں صاف کر دیتی ہوں
اس نے بات سنبھالنا چاہی
مہربانی آپ کی میں گند میں بیٹھنے کا عادی نہیں
وہ کہہ کہ باہر نکل گیا
ہوں آیا بڑا صفاٸی پسند جب دیکھو ڈانٹے رہتے
ہیں
پتہ نہیں ان کے ساتھ کیسی گزرے گی ذندگی
وہ اب گھر کی حالت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی
❤❤❤❤
ریان رات کو تھکا ہوا گھر واپس آیا اور آتے ہی سو گیا
ابھی اس کی آنکھ ہی لگی تھی کہ اسے محسوس ہوا کہ اسے کوٸی جگا رہا ہے
اس نے کروٹ موڑ کہ ساٸڈ بلب جلایا
دیکھا پریشے کھڑی اسے جگا رہی تھی
کیا ہے
اس نے تھوڑے غصے سے کہا
وہ نا وہ کچھ گھبراٸی ہوٸی تھی
کیا وہ
اس نے منہ بناتے ہوۓ کہا
یہ لڑکی اس کی جان کی دشمن
ہاں جان کی دشمن ہی تو بن چکی تھی
مجھے ایسا لگتا ہے میرے کمرے میں کوٸی ہے
اس نے انگلیاں مڑوڑتے ہوۓ کہا
مثلاً کون ہے آپ کے کمرے میں اس نے تھوڑے طنز سے کہا
یہ ہی تو میں آپ سے پوچھ رہی ہوں
اس نے معصومیت سے کہا
مطلب کہ یہ پوچھ رہی ہو کہ میرے کمرے میں کون ہے
اس نے اثبات میں سر ہلا دیا
کیا بے وقوف لڑکی ہے
ارے مجھے کیا پتہ تمھارے کمرے میں کون ہے
اس نے جان چھڑانا چاہی
تمھارا وہم ہے
ریان جانتا تھا کہ ان کا گھر اتنا محفوظ ہے کہ وہاں کوٸی چڑیا کا بچہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا
آرمی کی طرف سے اسے پلاٹ کی سہولت تھی لیکن امی کی اس گھر سے بہت سی یادیں جڑی تھی وہ اس گھر کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھی
اور اب پریشے نٸہ نیا انکشاف کر رہی تھی کہ اس کے کمرے میں کوٸی ہے
میں یہ تو نہیں کہا کہ آپ اسے جانتے ہیں لیکن کم از کم جا کر دیکھ تو لیں نا
اس نے ناراض ہوتے ہوۓ کہا
میری بات کا یقین تو کریں اندر واقعی ہی کوٸی ہے
اس نے کچھ اس مشکوک طریقے سے کہاکہ
ریان سوچنے پر مجبور ہو گیا
اچھا چلو دیکھتے ہیں
وہ اب کچھ دھیما پڑھ گیا تھا
وہ بھی چپ چاپ سر جھکا کر اس کے پیچھے چلنے لگی
ریان نے چپ چاپ دروازہ کھولا پھر لاٸٹ آن کی ادھر ادھر دیکھنے لگا
لیکن اسے کوٸی کہیں نظر نہ آیا
اس نے پیچھے مڑ کہ غصے سے اسے دیکھا
ہو گٸ تسلی کوٸی بھی نہیں ہے
میری بھی نیند خراب کی تم نے
وہ باہر جانے لگا تو
پیچھے سے تھوڑی سی آواز پیدا ہوٸی
اور ایک دم پریشے ریان کے بازو سے لپٹ گٸ
ریان نے نظریں جھکا کر دیکھا تو ایک چھوٹا چوہا اس کے قریب سے گزر کر باہر چھت کی جانب چلا گیا
پریشے ابھی تک آنکھیں بند کیے اس کا بازو مظبوطی سے تھامے کھڑی تھی
کھول دو آنکھیں چلا گیا چوہا تھا
اس نے نرمی سے اپنا بازو چھڑایا
اس نے آنکھیں کھول کر سکھ کا سانس لیا
چلا گیا
اسے ابھی تک یقین نہیں تھا
یار کیا ڈرپوک لڑکی ہو
ایک چوہے سے ڈر گٸ وہ سچ میں اب تنگ ہو گیا تھا
چپ چاپ سو جاو
اب اگر باہر کسی فضول بات کے لیے مجھے جگایا نہ تو
یہیں بند کر دوں گا تمھیں
آٸی بات سمجھ
اس نے انگلی سے اسے تنبہہ کی
ذندگی اجیرن کی ہوٸی ہے میری تم نے .
کہہ کر وہ غصے وہ غصے سے جانے لگا
کیا آپ سچ میں ایسے کریں گے
وہ تصدیق چاہتی تھی
اگر ایسے ہی بولتی رہی تو میں سچ میں کر گزروں گا
کہہ کر وہ باہر نکل گیا
💗💗💗💗💗💗
ریان باہر سے اندر آیا تو پریشے ہاتھ میں شربت کا گلاس لے کے اندر کمرے میں
جا رہی تھی
ریان اسے نظر انداز کرتا ہوا اندر جانے لگا
اس نے شاید ریان کو نہیں دیکھا تھا اس لیے اپنی موج میں مگن وہ آگے کچھ اس تیزی سے بڑھی کہ
اس کے کسرتی بدن کے ساتھ ٹکرا کہ پورا شربت کا گلاس اس کے سفید کپڑوں پر انڈیل دیا
اف
ایک دم سٹپٹا گٸ
آپ کدھر سے آگۓ اس نے بھرپور معصومیت سے پوچھا
آسمان سے گر گیا ہوں
ارے مصیبت تم مجھے کدھر سے ڈھونڈ لیتی ہو
میرا سونا جاگنا اٹھنا بیٹھنا تم
نے اجیرن کر دیا ہے
اس کی برداشت اتنی ہی تھی اب وہ پھٹ پڑا تھا
کیا ہو گیا ہے میں نے کون سا جان بوجھ کر کیا ہے
غلطی آپ کی تھی
لیکن آپ بھی کیا یاد رکھیں گے مجھے دے میں دھو کے سوکھا دیتی ہوں
وہ اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھتا ہوا چینج کرنے چلا گیا
یہ لو یہ کپڑے پریس کر کے دو
امی سو رہی تھی وہ انھیں جگانا نہیں چاہتا تھا او باہر جانا لازمی تھا
اسے مجبوراً اسے کپڑے دینے ہی پڑے
اچھا میں کر دیتی ہوں
وہ چبا چبا کہ بولتی اندر چلی گٸ
❤❤❤☺
جب کافی دیر بعد بھی وہ واپس نہ آٸی تو وہ بے چین ہو گیا
اسے جلدی نکلنا تھا
لیکن اس آفت سے ٹکر ہو گٸ اور ابھی تک واپس بھی نہیں آٸی تھی
آخر وہ اٹھ کہ اندر گیا
اور اندر کا منظر دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گۓ تھے
اس کی قمیض کے اوپر استری اوندھے منہ پڑی تھی
اور پورے کمرے میں دھواں پھیل چکا تھا
التہ پریشے اسے کہیں دیکھاٸی نہ دی
وہ ہوتی تو دو لگاتا اسے
اس نے قریب جاکر استری اٹھاٸی اور کپڑوں کی حالت دیکھ کر اس کے دل خون کے آنسو رونے لگا
اور اس لمحے کو کوسنے لگا جب اس نے اس بے وقوف لڑکی پر یقین کیا تھا
لیکن وہ تھی کدھر
اسے وہ اوپر سے موباٸل ہاتھ میں پکڑے اترتی دیکھاٸی دی
اس نے اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا
اور پریشے کچھ سمجھتے ہوۓ گھبرا گٸ ۔
وہ میں میری سہیلی کی کال آگٸ تھی تو میں
اس نے جلی ہوٸی قمیض کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا
وہ بعد میں بھی سنی جاسکتی تھی
لڑکی تمھاری یہ خرکتیں روز میرا آدھا کلو خون جلا دیتی ہیں
اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اپنا سر دیوار کے ساتھ دے مارے
میں نے جان بوجھ کے نہیں کیا
میں نے اپنی طرف سے استری بند کی تھی
ہاں نا بعد میں جن آۓُ تھے انھوں نے آن کر دی کیوں نا
اس نے طنز بھرے لہجے میں کہا
اچھا آپ کے گھر میں جن بھی ہیں
اس نے حیرانگی سے پوچھا
یار تم کیا چیز ہو
وہ قمیض کو ادھر ہی پھینک کر خود باہر نکل گیا
پیچھے پریشے قمیض اٹھا کر بڑبڑانے لگی
جو بھی چیز ہوں آپ سے بہتر ہوں
اب اتنی بھی نہیں جلی تھی پہنی تو جا سکتی تھی
قمیض دامن سے جل چکی تھی
ہوں بس مجھے بے غزت کرنے کا موقع چاہیے
❤❤❤❤❤
جاری ہے