Meri Pathani by RB Writes Season 1 NovelR50538 Last updated: 22 February 2026
Rate this Novel
Meri Pathani by RB Writes
" حورم یہ کیسا ہے۔" دعا اس کو ایک بلیک کلر کا ڈریس دکھاتے ہوئے بولی۔ جو بہت خوبصورت تھا اور ڈیسنٹ سا تھا۔ حورم نے جب اسے دیکھا تو اس کی آنکھوں میں بھی پسندیدگی کی چمک اٹھی۔
" اوہ ماڑا یہ تو بہت پیارا ہے۔ اور رنگ بھی کالا ہے۔ تم کو پتہ ہے کالا رنگ میرے لالے کو بہت پسند ہے۔" حورم اس کی جانب دیکھے بغیر بولی جبکہ دلاور خان کے ذکر پر دعا کی دھڑکنیں بےترتیب ہوگئی۔ اس نے بمشکل اپنی حالت پہ قابو پایا۔
دلاور کی آنکھوں میں تیرتی محبت کی لہر تو ہر کوئی آسانی سے دیکھ پاتا تو دعا کیسے نہ دیکھتی۔ اس کی آنکھوں میں محبت کے ساتھ ساتھ دعا نے عزت اور احترام بھی دیکھی تھی۔ اسے دیکھ کر وہ ہمیشہ نظریں جھکا دیتا جو کہ دعا کو بہت بھاتا۔ ان ہی باتوں میں کب وہ اس کے دل پر قبضہ کر گیا وہ جان بھی نہ پائی۔ کچھ حورم کی ہر بات میں اس کا ذکر اسے بہت پسند تھا۔
" ٹھیک ہے پھر یہ پیک کروا لیتے ہیں۔" دعا لب کاٹتے بولی۔ آج اس نے دلاور کے پسندیدہ رنگ کا جوڑا لیا۔ اس کے نام سے منسلک ہر چیز اسے کتنی بھاتی یہ کوئی اس سے پوچھتا۔
" ہاں ماڑا یہ لے لو بہت پیارا ہے یہ۔" حورم اس کی بات سے متفق فورا بولی پھر دعا نے وہ سوٹ پیک کروا لیا۔ اور وہ دونوں آگے کی جانب بڑھ گئیں۔
