Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab NovelR50811
Last updated: 23 July 2026
No Download Link
770.7K
22
Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode01Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode02Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode03Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode04Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode05Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode06Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode07Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode08Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode09Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode10Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode11Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode12Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode13Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode14Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab Episode15
Khata Meetha Ishq by Tayyba Zainab
وہ روتی ہوئی باہر لان میں آئی جہاں فری گود میں کتاب رکھے کانوں میں ہیڈ فون لگائے اپنی دنیا میں گم تھی وہ بھاگتی ہوئی آئی اور اسکے گھٹنے پر سر رکھ زوروں سے رونا شروع ہو گئی
فری نے بوکھلاہٹ میں آنکھیں کھولی اور سامنے سسکیوں سے روتی ہانی کو دیکھا
ضرغام جو اپنی کھڑکی سے فری کو اکیلا دیکھ اس سے بات کرنے آرہا تھا سامنے کے منظر نے اسے بھی تشویش میں مبتلا کر دیا
" اسے کیا ہوا ہے یہ اسطرح کیوں رو رہی ہے "
ضرغام نے ہانی کو کندھوں سے پکڑ کر کھڑا کیا اور اسے پاس پڑی کرسی پر بیٹھایا
" ہونا کیا ہے یہ دیوداس کا میل ورژن ہے اور یقیناً اسکی پارو نے اس وقت اسے ناکام لوٹا دیا ہے "
وہ ہانی کی طرف اشارہ کرکے بولی جو اس کی بات سن زارو قطار رونا شروع ہو گئی تھی
" میں سمجھا نہیں کیا مطلب ہے اس بات کا "
وہ نا سمجھی سے فری کو دیکھنے لگا
" ہاں جی تم جیسے مردوں کو کوئی اور بات سمجھ ہی کہاں آتی ہے تم لوگوں کو تو صرف لڑکیوں کو کیسے بہلانا پھسلانا ہے بس یہ ہی سب آتا ہے ، اٹھو ہانی اس کے سامنے تمہیں اپنے یہ قیمتی آنسو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے "
فری پہلے غصے سے ضرغام سے تڑخ کر بولی اور پھر ہانی کا ہاتھ پکڑا اور اسے لیے اندر بڑھ گئی اور پیچھے ضرغام سوچتا ہی رہ گیا کے اس نے کیا کیا ہے
