Asmano Pe Likha By Ayeza Khan Readelle50266

Last updated: 25 September 2025

56.4K
37

Asmano Pe Likha By Ayeza Khan

دروازہ کھول کر وہ کمرہ اندھیرے میں ڈوبے دیکھ نفی میں سر ہلاتی ہوئی آگے بڑھی تھی لیکن اگلے ہی لمحے وہ بٹن تک پہنچنے سے پہلے ہی ایک جھٹکے سے دیوار پر ٹکرائی تھی جس پر اسکی چیخ نکلتی اس سے پہلے ہی مقابل نے اس کے منہ پر سختی سے ہاتھ رکھا تھا ۔۔۔۔
اپنے منہ پر سخت اور مظبوط ہاتھ دیکھ کر اسکی آنکھیں پھٹ گئی تھیں اپنے اتنے قریب کسی مرد کو محسوس کر کے اسکا جسم ڈر کے مارے کپکپایا تھا ۔۔۔ ہاتھ پاؤں چلا کر جب وہ اپنے آپ کو نہ چھڑا سکی تو ڈھیلے پڑتے ہوئے آنکھوں سے آنسوں جاری ہوۓ تھے ۔۔
جب کہ اسکے آنسو دیکھ مقابل اسکے کان کے پاس جھکا تھا ۔۔۔۔
شششششششش ۔۔۔۔۔۔ میں ہوں زیب ۔۔۔۔
لیزہ جو اسے اپنے قریب جھکتے دیکھ سختی سے آنکھیں بند کر چکی تھی اسکی آواز سن کر جھٹکے سے آنکھیں کھولیں تھی ۔۔۔
دونوں کی آنکھیں ایک دوسرے سے ٹکرائی تھیں اور دونوں اپنی جگہ جم گئے تھے ۔۔۔۔
زیب نے آرام سے منہ سے ہاتھ ہٹایا تھا جبکہ لیزہ کا منہ ابھی تک کھلا ہوا تھا ایک بازو پر ہاتھ رکھے دوسرے ہاتھ کو منہ سے ہٹاۓ وہ اس کے نہایت قریب کھڑا تھا جب لیزہ کے لبوں پر جنبش ہوئی تھی ۔۔۔
زی ۔ ی ۔۔۔۔ ب ۔۔۔۔
اٹکتے ہوئے لہجے میں اسنے دوبارہ نام پکارا تھا جبکہ زیب نے اپنا سر ہلا کر اسکی بات کی تصدیق کی تھی ۔۔۔۔
وہ جو سمجھ رہی تھی جھوٹ ہے دھوکا ہے اسکے سر ہلانے پر اسکے دل میں درد اٹھا تھا اور زور سے پیچھے دھکا دیتے ہوئے وہ چیخی تھی ۔۔۔۔
تم ۔۔۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے کمرے میں میرے اتنے قریب آنے کی ۔۔۔۔ بولو ہمت کیسے ہوئی ۔۔۔۔؟؟؟
جبکہ زیب اسکے ریکشن پر سکون سے کھڑا اسے دیکھنے لگا ۔۔۔۔
دفعہ ہو جاؤ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ میں چیخ چیخ کر سب کو جمع کر لونگی ۔۔۔۔
وہ چیختے ہوئے اس سے بولی تھی جب زیب نے دونوں کلائیوں کو پکڑتے ہوئے اسے اسکی کمر سے لگا کر اسکی کمر اپنے سینے سے لگائی تھی جس پر لیزہ نے درد کے مارے ایک آہ بھری تھی ۔۔۔۔
لیزہ بہروز خان ۔۔۔۔۔ تم اب سب کو بلاؤ یا نہیں مجھے کوئ لینا دینا نہیں ہے میں بس اتنا جانتا ہوں لیزہ صرف میری ہے لیزہ صرف اور صرف میری ہے اور اسے لینے ہی آیا ہوں ہمیشہ کے لیے ۔۔۔۔
اسکے کان کے قریب جھکتے ہوئے وہ شدت پسندیدگی سے بولا تھا جس پر لیزہ کی آنکھوں سے نکلتے آنسوؤں میں تیزی آئ تھی ۔۔۔
مر گئ لیزہ اسی دن جس دن تم اسے مار کر گئے تھے بےوفائ کر کے گئے تھے اب جو لیزہ تمہارے قریب ہے وہ ڈاکٹر لیزہ ہے سنا تم نے ۔۔۔۔
جھوٹ جھوٹ ۔۔۔۔۔ دیکھو دیکھو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کیوں دھڑک رہا ہے یہ اب تک ۔۔۔ نہیں پتا کیوں کہ جب تک تمہاری محبت زندہ ہے یہ دل دھڑکے گا مرتے دم تک دھڑکے گا اور میں تمہیں مرنے ہی نہیں دونگا ۔۔۔۔
لیزہ کی بات سن کر اس نے گھماتے ہوئے لیزہ کا چہرہ اپنے سامنے کیا تھا اور اسکا ہاتھ اسکے دل کے مقام پر رکھا تھا جہاں دھڑکنوں کی رفتار تیزی پکڑتی جارہی تھیں ۔۔۔
یہ جو دل دھڑک رہا ہے نہ یہ سب صرف اپنے ماں باپ کے لیے ہے اپنی ماں کےلئے ہے جو اپنی بیٹی کو مرتا ہوا دیکھ کر خود بھی موت کے قریب پہنچ گئ تھی یہ دھوکا ہے تم دھوکا ہو ۔۔۔۔ تم دھوکے باز ہو ۔۔۔۔
پیچھے کرتے ہوئےوہ دھکا دیتے ہوئے وہ چلائ تھی جبکہ زیب نے تکلیف سے آنکھیں بند کی تھیں ۔۔۔۔
تمھارا کیا بگاڑا تھا کہ تم نے توڑ ڈالا ہے ،۔
یہ ٹکڑے میں نہیں لونگی مجھے پھر دل بنا کر دو ۔۔
کچھوے کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت نہیں چھپے گی ۔۔۔ مان لو تم اب کہ تم بری طرح ہارے ہو اتنی بری طرح کہ میں تم سے محبت تو کیا نفرت کا اظہار بھی نہیں کرونگی کیونکہ تم اس قابل نہیں ہو ۔۔۔۔
محبت تو ایک ایسا جذبہ ہےجو پیدا خود ہوتا ہے ہم جان بوجھ کر نہیں کرتے تم نے ۔۔۔ تم نے کیا کیا محبت ہی میرے لیے بوجھ بنا دی ۔۔ میرے دل میں اتنا بوجھ ہے کہ اسکو کم کرنے کےلئے مجھے مرنا پڑے گا ۔۔۔
وہ روتے ہوئے کپکپاتے ہوئے لہجے میں بولی تھی ۔۔۔
لیزہ معافی نہیں مل سکتی ایک دفعہ ۔۔ بس ایک دفعہ معاف کر دو پلیز ۔۔۔۔ میں نہیں رہ سکتا تمہارے بغیر پلیز ۔۔۔۔ محبت کرتا ہوں تم سے بہت بہت ۔۔۔
زیب بھیگی آنکھوں سے لیزہ کے سامنے سجدہ ریز ہوا تھا ۔۔۔۔
میں گناہ گار ہوں تمہارا مجھے ایک موقع دو میں ۔۔۔ میں ساری دنیا تمہارے قدموں میں لا کر ڈال دونگا لیکن پلیز ۔۔۔۔۔
مجھے نہ تم میں ۔۔ نہ تمہاری محبت پر کسی پر یقین نہیں ہے اب کچھ نہیں بچا کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔۔
وہ اسے اپنے قدموں میں بیٹھے دیکھ ایک لمحے کو ٹہری تھی دوسرے ہی لمحے اپنا لہجہ مظبوط کرتے ہوئے اس نے سپاٹ لہجے میں بولا تھا لیکن آواز پھر بھی بھرا گئ تھی ۔۔۔۔
اور پھر اسکو وہیں چھوڑے وہ کمرے سے باہر نکلتی چلی گئی تھی پیچھے وہ وہیں بیٹھا زمین کو گھورتا ہوا رہ گیا تھا ایک آنسو نکل کر نرم قالین پر جزب ہوا تھا لیکن دیکھنے والا وہاں سے جا چکا تھا ۔۔۔۔
خدا ہی جانے تمہارے نزدیک عشق کیا ہے ،۔
میرے نزدیک تو محظ تین لفظوں کی اذیت ہے ۔۔

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Categories: Love Story Based Romantic Urdu Novel Rude Hero urdu novels
Tags: Brownish Girl Based Cousin Based Romantic Urdu Novels Rude hero Urdu Novels