Tadbeer by Umme Hani NovelR50414

Tadbeer by Umme Hani NovelR50414 Last updated: 8 December 2025

458.7K
74

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Tadbeer by Umme Hani

"نہیں۔ ماہم تم نارمل بی اے کرو گی ہم نے تم سے نوکری نہیں کروانی پھر کیا ضرورت ہے سر کھپائی کرنے کی" ۔۔۔۔۔۔مجھے کامران کی بات اور تحمکانہ انداز بہت برا لگا بھلا وہ کون ہوتا ہے یہ فیصلہ کرنے والا ۔۔۔
"میرے خیال سے ماہی اپنے decition ۔خود لے سکتی ہے "۔۔۔۔میں نے سپاٹ لہجے سے کامران کو کہااور ماہم کی طرف متوجہ ہو گیا
"تم بتاؤ۔ ماہی تم کیا چاہتی ہو "۔۔۔۔۔۔میرے استفسار پر ماہم نروس سی ہونے لگی کبھی مجھے دیکھتی تو کبھی کامران کی گھورتی ہوئی نظریں
"بتاوں نا بیٹا ۔۔۔۔تم کیا چاہتی ہو" ۔۔۔۔مما نے بہت ملائمیت بھرے لہجے سے پوچھا
"خالہ کامی ٹھیک کہہ رہے ہیں میں اتنی جینئس نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔اے گریٹ بھی بس چند نمبروں سے حاصل کیا ہے وہ بھی عفان کی کوشش کی وجہ سے ۔۔۔۔پھر انجیرنگ "۔۔۔۔۔وہ تذبذت کا شکار تھی ماہم کے جواب نے مجھے حیرت زدہ کر دیا ۔۔۔کیونکہ وہ مجھ سے پہلے اپنی خواہش کا اظہار کر چکی تھی ۔۔۔۔۔
"ماہی آر یو شیو "۔۔۔۔۔میری نظروں اور انداز میں تشویش تھی
"عفان میں نہیں کر پاؤں گی" ۔۔۔۔وہ نظریں جھکا کر اپنی انگلیاں چٹخانے لگی اور میرا غصہ آخری حدوں کو چھونے لگا۔ آخر ماہم کے ساتھ مسلہ کیا ہے کیوں اتنا خوف کھاتی ہے کامران سے کیوں اسکی بات کو رد نہیں کرتی ۔۔۔میں خاموشی سے وہاں سے چلا گیا میں نے چند دن تک ماہم سے بات تک نہیں کی ۔۔۔۔۔میرے ساتھ سب سے بڑا مسلہ یہ بھی تھا کہ میں ماہم سے ناراض نہیں رہ سکتا تھا ۔۔۔ ۔۔۔۔میرا یہ غصہ بھی ذیادہ دن تک قائم نہیں رہ سکا ۔۔۔۔۔۔میں اپنے کمرے میں رائٹنگ ٹیبل پر بیٹھا اپنے لیپ ٹاپ پر مصروف تھا۔۔۔۔جب کمرے کا دروازہ ذرا سی دستک کے بعد کھل گیا۔۔۔سامنے ماہم کو دیکھکرمیں نے غصے سے رخ موڈ لیا ۔۔۔۔مگر وہ ماہم تھی میرے موڈ کی پروا اسے کبھی نہیں ہوئی تھی بس اپنی ہی چلاتی تھی خاص طور پر مجھ پر ۔۔۔۔سیدھی میرے پاس رکھے ٹو سیٹر صوفے پر دھڑلے سے بیٹھ گئ