Preet Sajai Sajna By Sumyia Baloch Readelle50181 Last updated: 21 August 2025
Rate this Novel
Preet Sajai Sajna
By Sumyia Baloch
اُس بڑے سے گھر کے اونچے دیوار پر کھڑا سیکورٹی فورسز کو دیکھتا مسکرایا اور یکدم سے تھوڑا پیچھے ہوا اور آگے بڑھ کر نیچے کودا۔۔ اور ان سبھی سیکورٹی فورسز کی جانب بڑھا۔۔۔ جو تقریباً بیس کے قریب تھے۔۔۔۔ جنکے ہاتھوں میں بڑی بڑی رائفلیں تھے۔۔۔ اُن سب کو گردن پر وار کرتیں بے ہوش کرتا دبے قدموں وہ اس گھر کے اندر بڑھا وہ اچھے سے جانتا تھا کہ یہ رسکی ہے مگر رسک لینے کا اُسے بے شوق تھا۔۔ اندر پہنچ کر خوبصورتی سے مسکرایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر سامنے بنی چھوٹے سے بار کی جانب بڑھا اور اُس گلاس کو چھونے لگا جو کچھ دیر پہلے اسنے ہونٹوں سے لگایا تھا۔۔۔ اُسکی نظریں سامنے اُس روم پر پڑی تو دبے قدموں اُس روم کی جانب بڑھا جو آدھا کھلا ہوا تھا۔۔ دروازے کے پاس پہنچ کر وہ ادھ کھلے دروازے سے جھانکنے لگا تو سامنے کے منظر پر اُسکی آنکھوں میں زومعنی تاثرات قائم ہوئے۔۔ روم کے اندر ایک بہت بڑا سا پول بنا ہوا تھا۔۔۔ اور شیشے کی دیوار پر اُسکا عکس نظر آیا۔۔۔۔۔ "کب تک مجھے اس پہنچان کے ساتھ رہنا ہوگا کب آؤ گے تُم سامنے کب۔۔۔!! سیاہ باٹھروب میں ملبوس اُس چھوٹے سے سوئمنگ پول کے آگے کھڑا گہریں پانی میں خود کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔اس وقت وہ بنا نقاب کے تھا۔۔۔ اچانک اُسنے ہاتھ بڑھا کر باٹھروب سے خود کو آزاد کیا۔۔۔۔ وہ جو دروازے پر کھڑا تھا۔۔۔۔روم کے اندر کے اس منظر پر شاکڈ رہ کر اپنی گرفت ہینڈل پر مضبوط کر گیا۔۔۔۔ "سالے صاحب اکیلے اکیلے سوئمنگ کے مزے لے رہے ہو مجھے تو یاد کیا ہوتا۔۔!! زومعنی لہجے میں کہتا روم کے اندر داخل ہوا۔۔۔ تو وہ گھبرا کر خود کو مکمل پانی کے اندر کرتا سخت غصے سے پانی کے اندر اپنی مٹھیاں کھسنے لگا۔۔۔ یکدم سے اُسے کسی مضبوط لمس کا احساس ہوا۔۔۔تو وہ سٹپٹا کر پلٹی تو ایک مضبوط وجود اُسے اپنے سامنے نظر آئیں جیسے دیکھ وہ پہلی بار خوفزدہ ہوئی۔۔۔ "سالے صاحب یہ تُمہاری ہاتھ لڑکیوں کے ہاتھ جیسے کیوں نرم و ملائم ہے۔؟ پانی کے اندر اُسکے مضبوط ہاتھ اُسکے نازک وجود پر گردش کر رہے تھے تبھی اُسکی مکروتی انگلیوں کو چھو کر زومعنی لہجے میں بولا۔ وہ جو پول کے اندر خود پر قابو کر رہی تھیں غصے سے اپنا سر باہر نکال کر اُسے گردن سے پکڑ کر سرد نظروں سے اُسے گھورنے لگی۔۔ "کیسے پتہ کیا۔۔۔۔؟؟؟ میرے بارے میں تُم نے مارسیانو الونزو کوسٹا...کہ میں ایک مرد نہیں عورت ہو۔۔!! اُسکی گردن پر دباؤ بڑھاتی سرمئی آنکھوں میں سُرخی لیے گویا ہوئی۔۔۔۔۔۔مارسیانو اُسکی سختی پر مسکرایا پھر اُسکے چہرے کو ہاتھوں کی گرفت میں سختی سے لے کر غصے کے باعث لرزتے لبوں پہ جھکا۔۔ "تُمہاری خوشبو سے مائے لیڈی۔۔۔!! شدت سے اُسکی سانسوں کو چھو کر وہ پیچھے ہٹتے ہوئے بولا۔۔۔لونا اپنی سُرخ آنکھوں سے اُسے گھورتی اپنی کونی اُسکی گردن پر رکھتی غرائی۔۔۔ "آئندہ مجھے چھونے کی غلطی مت کرنا ورنہ جان سے مار ڈالوں گی مسٹر مارسیانو الونزو کوسٹا ۔۔!! کونی اُسکی گردن سے ہٹاتی وہ اُس سے دور ہوئی کہ تبھی اُسنے اُسے قریب کیا اور اُسکی نازک کمر کے گرد اپنے ہاتھ حائل کیے۔۔۔ "چھونا میرا حق ہے مائے لیڈی۔۔۔۔۔۔۔ اور جان سے مارنا تُمہارا فرض۔۔۔۔۔!! اپنا ہودی ہاتھ بڑھا کر سوئمنگ پول کے سفید خشک ماربل سے بنی فرش سے اٹھا کر اُسے دیتے ہوئے کہنے لگا۔۔۔لونا نے وہ بڑی سی ہوڈی پکڑ کر پانی کے اندر ہی پہنا اور تیزی سے پول سے باہر نکلی۔۔۔ "یہ کیا حرکت ہے۔۔۔؟؟ اُسے اپنے پیچھے محسوس کرکے غصے سے مڑی تو اُسے بنا شرٹ کے وہ گھبرا کر اُسکے سکس پیک ایبس پر سے نظریں ہٹا کر پیچھے ہٹتی ہوئی بولی۔۔ "یہی سوال میرا بھی ہے مسسز یہ سب کیا ہے۔۔۔تُمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ حرکت کرنے کی ہاں۔۔؟؟ وہ مزید آگے بڑھا اور اُسے دیوار سے لگاتا غصے سے گویا ہوا۔لونا ایک ہاتھ اُسکے مضبوط ہاتھ پر رکھتی سخت نظروں سے اُسے گھورنے لگی۔۔۔ وہ شخص شاید ابھی تک اُسے ایک معصوم لڑکی سمجھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سوچ دماغ میں آتے ہی اسکے لبوں پہ طنزیہ مسکراہٹ بکھیر گئی۔۔ "تُم مجھے وہ معصوم لڑکی سمجھ کر سہی نہیں کر رہے ہو مارسیانو الونزو کوسٹا۔۔۔!! ٹھہرے ہوئے لہجے میں کہتی اپنا سر پیچھے لے جا کر نیچے کرتیں۔۔ وہ اپنے دونوں پاؤں اوپر اٹھا کر اُسکی گردن پر سختی سے لپیٹ کر اُسے اِسکی سوچ کا سزا دینے لگی۔۔۔۔۔۔مارسیانو اس اچانک حملے پر دھنگ رہ گیا مگر پھر بھی وہ خود پر قابو پا کر ہاتھ نیچے لے جا کر اُسکی نازک گردن پر دونوں ہاتھ جما کر اُسے حملا کرنے سے روکنے لگا۔۔۔ "میں چاہتا ہوں کہ تُمہیں چوٹ نہ لگے بے بی مگر لگتا ہے تُم چاہتی ہو میں مروں اگر تُم یہی چاہتی ہو ٹھیک ہے مائے گرل۔۔۔!! وہ یہ کہتے اُسے پیچھے زور سے سوئمنگ پول میں پیھنکتا خود بھی پول کے اندر کودا لونا غصے سے تیرتی ہوئی اُسکی جانب بڑھنے لگی۔جو سپاٹ چہرے کے ساتھ اسی کی جانب بڑھ رہا تھا۔۔ "مسٹر مارسیانو الونزو کوسٹا میں کمزور نہیں ہو جو مجھے چوٹ لگنے سے ڈر لگے گا۔۔۔۔میں مضبوط ہو مجھے تُم جیسے مردوں کو ہرانا خوب جانتی ہو۔۔۔۔!! لونا نے سپاٹ لہجے میں کہا۔۔۔ "بہت خوب اب تُم لگ رہی ہو ناں میری شاگرد مسسز مارسیانو۔۔۔!!!!!نائس ایکٹنگ ائینڈ نائس اٹیٹیوڈ میری محنت یہ سب دیکھکر رنگ لاتی نظر آ رہی ہے مجھے۔۔!! دونوں پول کے بیچوں بیچ ایک دوسرے کو گھور رہے تھے۔اچانک آگے بڑھ کر دونوں نے اپنی پیشانی ایک دوسرے سے جوڑیں اور بغور ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔۔۔اچانک ہی مارسیانو نے مسکرا کر اسے کمر سے پکڑا اور جھٹکے سے اپنے سے قریب تر کرتا کہنے لگا۔۔۔۔۔لیکن وہ یکدم سے اُسکے سینے سے لگ کر بُری طرح سے رونے لگی۔۔۔ "ماریو۔۔۔!!! وہ اُسکے گالوں پر ہاتھ پھیرتی نم آنکھوں سے اُسے دیکھتی ہوئی بولی تو مارسیانو نے تڑپ کر اُسے اپنے ساتھ لگایا تو وہ بُری طرح سے رونے لگی۔۔۔ "ماریو مجھ سے یہ ڈراما اب نہیں ہوگا میں اور نہیں کر سکتی تُم پر سختی گھبراتی ہو۔۔۔ تُمہیں اپنے ہاتھوں چوٹ کھاتے ہوئے دیکھکر کیا یہ ضروری تھا دو سال بعد ہماری ملاقات اس طرح کیوں سوچی تُم نے اگر تُمہیں کچھ ہو جاتا تو۔۔۔؟؟ اُسکی گردن انگلیاں پھیر کر اُسکے زخموں کو چھوتی رو کر کہنے لگی۔مارسیانو نے اُسکی آنسوؤں کو بہنے دیا پھر ہاتھ آگے بڑھا کر اُسکے گیلے گالوں کو صاف کرنے لگا۔۔۔ "ششششش۔۔۔!!! اُسکے لرزتے لبوں پہ ہاتھ رکھتا اُسے رونے سے منا کرتا اپنے سینے سے لگا کر کہنے لگا۔۔ "یہ سب تُم نہیں کروں گی تو ہمیں اُس شخص کا نام کیسے پتہ چلے گا۔۔۔۔جس نے تُمہارے بابا اور تُمہارے گینگ کو ختم کیا تھا۔۔۔۔۔۔تُمہاری بہن کو لانے کا پلان کامیاب ہوگیا اب آگے بھی ہمیں اسی طرح چلنا ہوگا سنبھل سنبھل کر تب ہی وہ باہر آ سکتا ہے ہماری جال میں پلیز تُم خود کو مضبوط کرو تُمہیں میں نے اس لیے تو ٹرین نہیں کیا تھا تُم کسی کمزور لمحے میں کمزور پڑوں۔۔۔۔ میں نے تُمہیں مضبوط کرنے کیلئے ٹرین کیا تھا تاکہ ہم مل کر اُس خبیث انسان کو اسی کے گھر میں گھس کر گردن میں چھرا گھونپ کر اُسے جہنم رسید کردیں۔۔۔!! وہ اسے سینے سے لگایا چپ کرواتا اُسے کہنے لگا۔لونا آنکھوں میں نمی لیے سر اوپر اٹھا کر اُسے دیکھنے لگی۔ "اب روز اسی ٹائم کو میں اپنی جان سے ملنے آؤ گا۔۔۔۔۔یہاں آکر ہم دونوں اس راز کو دفن کرے گے۔۔۔۔۔۔تم ایک مرد نہیں عورت ہو۔۔۔!! اُسے باہوں میں اٹھا کر وہ سوئمنگ پول سے باہر نکلا اور سامنے رکھے چھوٹے سے بیڈ پر لٹا کر کہنے لگا یہ راز صرف ان دونوں کو معلوم تھا۔۔۔اگر باہر کے لوگوں کو پتہ چلتا کہ ڈینیل مارینو ایک لڑکی ہے۔۔۔تو لونا کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا کیونکہ وہ شخص ٹھاک لگائے بیٹھا تھا یہ وہ اچھے سے جانتا تھا۔۔۔ 🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥
