The Ice King By Sumyia Baloch Readelle50180 Last updated: 21 August 2025
No Download Link
Rate this Novel
The Ice Kig By
Sumyia Baloch
"یہ جگہ تمہارے خیال سے اس شوٹنگ کے لیے ٹھیک رہے گا _" پرنس نے اس ہرے بھرے جنگلات کی جانب اپنی نظریں گھوماتے ہوئے پروڈیوسر سے کہا تو پروڈیوسر نے چاپلوسانہ انداز میں اس سے کہا "دیکھوں پرنس یہ لوکیشن اس ملک کی سب سے خوبصورت جگہوں میں سے ایک ہے اور اگر اس فلم کی ایک شوٹنگ بھی ہم نے یہاں کی تو سوچوں ہم کتنے کامیاب ہونگے _" پروڈیوسر نے چاروں اطراف میں نظریں دوڑاتے ہوئے کہا "کامیابی کے لیے مسٹر روبن محنت کرنی پڑتی ہے اور تم اچھے سے جانتے ہوں کہ میں بنا محنت کے کبھی بھی وہ کام نہیں کرتا جس سے بعد میں مجھے کوئی پچھتاوا ہوں مسٹر روبن اگر مجھے تمہارے اندر ایک بھی لالچ کی بات نظر آئی نہ تو سمجھ لینا اس دن تمہارا زاوال میرے ہی ہاتھوں لکھا ہوگا _" پرنس نے ٹہر ٹہر کر پروڈیوسر سے کہا اور پھر اپنی نظریں ارد گرد گھوماتے ہوئے اس جنگل کا جائزہ لینے لگا تبھی اسے گھنے درختوں کے سامنے ایک سفید رنگ کی نہایت ہی نایاب نسل کا ولف ڈاگ زخمی حالت میں پڑا درد سے کراہ رہا تھا "پرنس آگے مت جاؤ وہ ایک جنگلی بھیڑیا ہے کچھ بھی کر سکتا ہے _" پرنس جو بنا ڈرے اس بھیڑیئے کی جانب بڑھ رہا تھا روبن کی اس بات پر غصے سے روبن کو گھورنے لگا تو اسے اپنی جانب گھورتے ہوئے پاکر روبن چپ چاپ کھڑا اسے دیکھنے لگا "تم بے حس لوگوں کی طرح مجھے یہ اس حالت میں نقصان نہیں پہنچا سکتا اور تمہیں میرے ہر معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے پروڈیوسر ہوں تو پروڈیوسر تک ہی محدود رہوں تم سمجھے _" پرنس نے اتنے روڈلی انداز میں کہا کہ روبن ڈھنگ رہ گیا وہ ایسا ہی تھا اپنے معاملے میں کسی کو بولنے کا موقع کبھی بھی نہ دینے والا اور اگر غلطی سے بھی کسی نے اس کے معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو وہ شخص اس کی ڈکشنری میں دشمن اؤل کے نام سے جانا جاتا تھا "دیکھوں میں تمہیں بلکل بھی نقصان نہیں پہنچاؤں گا _" اب وہ بلکل بھی بدلہ ہوا پرنس لگ رہا تھا روبن کو جو کہ کچھ دیر پہلے اس کے ساتھ اتنی سختی سے پیش آ رہا تھا اور اب اس جنگلی جانور کے ساتھ ایسے پیش آ رہا تھا جیسے وہ اسکا کوئی سگا ہوں جسکہ درد سے وہ تکلیف میں مبتلا ہو کر اس کی جانب بڑھ گیا ہوں اور حیرت کی بات یہ تھی کہ وہ جانور بھی اس کے ساتھ ایسے پیش آ رہا تھا جیسے وہ اسکا کوئی ہمدرد ہوں، پرنس اس بھیڑیئے کہ زخم کا معائنہ جائزہ لینے لگا "اے بے حس انسان کیا مجھے فرسٹ ایڈ باکس مل سکتا ہے یا پھر اسکا انتظام بھی مجھے ہی کرنا ہوگا _" پرنس نے روبن کو ایسے کھڑے دیکھ کر طنزیہ انداز میں پوچھا "ہاں ۔۔۔ ہاں مل سکتا ہے روفی تم ایسے کیوں کھڑے ہو جاؤ فرسٹ ایڈ باکس لے کر آؤ جلدی سے _" روبن نے سارا غصہ روفی پر نکالا اور اسے وہاں سے فرسٹ ایڈ باکس لانے کے لیے کہا تمہیں پتہ ہے یہ جو انسان ہے نا جانوروں کے معاملے میں ہی نہیں انسانوں کے معاملے میں بھی بڑا بے حس بنا پھرتا ہے _" پرنس اس بھیڑیئے کی آڑ میں روبن پر واضح طور پر طنز کر گیا اور یہ دیکھ کر روبن کا غصے سے چہرہ سیاہ پڑنے لگا 💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥 "یہ روزانہ کون شیطان میرے خوابوں میں آکر مجھے ڈراتا ہے یار _" ابھی تلک فریحہ اس خواب کے زیر اثر خوفزدہ تھی کل رات اس نے ایک نہایت ہی بھیانک خواب دیکھا تھا اور اب ماریانہ کو ڈرتے ہوئے وہ بھیانک خواب بتانے لگی جسے سن کر ماریانہ بھی خوف سے اس کے ساتھ جھپک کے بیٹھ گئی تھی یار !! مجھے سن کر ڈر لگ رہا ہے اور تم نے وہ خواب _" اس سے آگے ماریانہ سے کہا نہ گیا یار !! وہ نقاب پوش شخص جو بھی تھا مجھے اس سے بہت ہی ڈر محسوس ہوا تھا، یار اس شخص کی آواز سن کر مجھے ایسا لگا کہ میں نے کسی شیر کی دھاڑ سنی ہوں اس شخص کی ڈھار نما آواز ابھی تلک فریحہ کے کانوں میں گونج رہی تھی یار ! اب مجھے پکا یقین ہوگیا ہے کہ یہ ہو نہ ہو پرنس ہوسکتا ہے اسے ہی تو تم دن رات اچھے نہیں تو برے انداز میں سوچتی رہتی تھی تم اسی وجہ سے وہ تمہارے خوابوں میں آکر تمہیں ڈراتا ہے اور ساتھ میں مجھے بھی _" ماریانہ نے اس کی جانب دیکھتے ہوئے کہا ♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
