Mere Humsafar Mere Meherbaan By Ayesha Noor Readelle50276 Last updated: 28 September 2025
Rate this Novel
Mere Humsafar Mere Meherbaan
By Ayesha Noor
تین دن. یونہی گزر گئے عروج آفس نہیں آرہی تھی.. ولی نے بھی خود کو کام میں مصروف رکھنے کی ہوتی کوشش کی تھی.. وہ ابھی آفس میں بیٹھا ہوا تھا جب اقرا اسے فائل دینے آئی.. ولی یہ فائل.. ولی نے فائل تھامی اسکے ہاتھ سے.. جب وہ پلٹی تو ولی نے اسے آواز دے کر روک لیا.. اقرا.. " مجھے تم سے بات کرنی ہے بیٹھو.. " تو وہ چپ چاپ بیٹھ گئی.. عروج کیسی ہے اور آفس کیوں نہیں آرہی.. " "آپ کو کیوں عروج کی فکر ہونے لگ گئی.. آپ اپنی وائف کی فکر کریں بس" وہ طنزیا بولی.. عروج کو اس طرح سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی.." اسکی بھی تو غلطی ہے.. اور آپ نے جھوٹ بولا وہ " آپکی غلطی بھی تو ہے.. میں نے جھوٹ نہیں بولا میں نے بس چھپایا تھا.. اور چھپانے کا مقصد کسی کو ٹریپ کرنا نہیں تھا.. " تو پھر کیا تھا " اقرا بولی.. میرا ایک سال پہلے نکاح ہوا تھا نیلم سے بڑوں کی مرضی سے ہوا تھا.. میری ماما کی بھانجی ہے.. انہوں نے اسے پالا تھا.. انفیکٹ وہ میری بھی ماما نہیں تھی.. وہ ہماری ماں نہیں تھی بلکہ ماں سے بڑھ کر تھیں.. انکی خواہش تھی کہ میں نیلم سے نکاح کرلوں وہ چھوٹی تھی میں نہیں مانا اور ماما کی دیتھ ہوگئی.. کیا کرتا میں بڑوں کی مرضی کے آگے سر جھکانا پڑا اس بھیڑ جیسی دنیا میں میں اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا.. نیلم ابھی سٹڈی کررہی تھی.. اور میں اپنا اچھا کیرئیر بنانا چاہتا ہوں.. اس لیے میں ابھی اپنی شادی کو ایکسپوز کرنا نہیں چاہتا تھا وہ ابھی چھوٹی ہے اپنی پڑھائی مکمل کرلے.. پھر میں اسے سب کے سامنے لاؤں گا.. اسکے ساتھ رہتے ہوئے مجھے اس سے محبت ہونے لگی.. وہ میرے دل کے بہت کلوز ہے میں اس سے دور نہیں رہ سکتا اس دن کی وجہ سے اب تک ناراض ہے مجھ سے.. اور عروج کو لیکر میرے ایسے جذبات تھے ہی نہیں اگر ہوتے تو اس سے اسطرح کی کوئی بات کرتا اس سے پیار محبت کے کوئی دعوے کیے ہوتے.. " تم دوست ہو اسکی بتاؤ مجھے اگر یہ جذبات عروج کو مجھے لیکر تھے تو وہ بس اسکے ہی تھے میرے نہیں.." وہ اقرا کو دیکھتے پوچھنے لگا.. اقرا نے بس نا میں سر ہلایا اور اٹھ کر چلی گئی وہاں سے.. وہ اپنی کرسی پہ آکر بیٹھی تھی.. " کیا کہہ رہا تھا وہ" عباس اسکے برابر میں بیٹھا بولا.. ہی از رائٹ.. وہ ٹھیک ہے اپنی جگہ عروج ہی اسکے پیچھے پاگل تھی.. کتنا سمجھایا تھا اسے میں نے مگر وہ نا مانی.. " انکل کو بھی پریشان کیا ہوا ہے بس کمرے میں بند رہتی ہے.. نا ٹھیک سے کھاتی پیتی ہے بیمار ہوجائے گی..وہ فکر مند ہوئی عروج کے لئے..
