Khamoshiyaan by Sidra Sheikh Season 2 readelle50015 Last updated: 16 June 2025
No Download Link
64.7K
24
Rate this Novel
Khamoshiyaan by Sidra Sheikh Season 2
"ولید۔۔۔۔ شاہ تو اپنی قسمت خود لکھتا تھا۔۔۔۔؟ اب نصیبوں کی بات کر رہے ہو۔۔۔۔؟؟؟"
"ولید شاہ مذاق اُڑاتا تھا۔۔۔۔قسمت نے مجھے مذاق بنا دیا۔۔۔۔اب کیا کرسکتا ہوں۔۔۔؟ لڑ سکتا ہوتا کاش۔۔۔۔۔آج لڑ کر تمہیں جیت لیتا۔۔۔۔۔
پر تمہیں جیتنا نہیں پانا چاہتا ہوں تمہاری رضا سے۔۔۔۔۔"
جتنے نزدیک دونوں تھے انہیں تو پتا ہی نہیں چل رہا تھا ان دونوں کی تصاویر لی جا رہی تھیں۔۔۔۔۔
۔
"تم نے جو کیا اسکی معافی نہیں ہے۔۔۔اب سزا سے ڈر کر ایسی باتیں کر رہے ہو۔۔۔اب کی بار مجھے بےوقوف نہیں بنا سکتے تمہاری محبت نے تمہارے فریب نے بہت لوٹا ہے مجھے۔۔۔۔۔"
ولید شاہ کی آنکھیں بھیگ گئیں تھیں حورعین کی اس بات پر۔۔۔۔اور حورعین۔۔۔۔۔ اسے نے اپنا منہ پھیر لیا تھا۔۔۔۔۔
"اب لوٹنے نہیں لوٹانے آیا ہوں۔۔۔۔ولید شاہ کو۔۔۔۔تمہارا اینجل اب کی بار ولید شاہ کو تم پر وار دے گا۔۔۔۔۔۔۔"
۔
۔
"ولید شاہ کب تک اور کتنے وقت تک رہے گا یہ ڈرامہ۔۔؟؟
چار سال پانچ سال۔۔؟؟ ولید جب دل بھر جائے گا پھر کس اپارٹمنٹ میں لے جاکر تذلیل۔۔۔"
"بس۔۔۔۔"
ولید نے دونوں کندھوں سے پکڑ کر حورعین کو اپنی طرف کھینچا تھا۔۔۔۔
"اب تم میری نامحرم ہو۔۔۔اتنا قریب کرکے خدا کا اور تمہارا گناہگار نہیں ہونا چاہتا میں۔۔۔"
ولید نے حورعین کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔۔۔جس پر حورعین بہت شوکڈ تھی
"اب گاڑی میں بیٹھ جاؤ۔۔۔"
ولید نے نظریں جھکا لی تھیں اپنی۔۔۔۔
"گاڑی ہے کہاں ولید شاہ۔۔۔؟ روڈ پوری طرح خالی۔۔۔۔"
حورعین کی بات بھی پوری نہیں ہوئی تھی اور دو تین گاڑیاں سامنے آکر کھڑی ہوگئی تھی
"اب چلیں۔۔؟؟"
ولید نے آگے چلنا شروع کر دیا تھا اور حورعین نے غصے سے ولید کے گارڈز کی طرف دیکھا تھا۔۔۔جو پیچھے ہوگیا تھا۔۔۔
"اب تم میرے گارڈز کو ڈرا کر اس بیچارے کی نوکری کو کیوں خطرے میں ڈالنا چاہتی ہو۔۔۔؟؟"
ولید نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی کوکنٹرول کیا تھا۔۔۔
"تم تو چپ ہی رہو۔۔۔"
حورعین گاڑی میں بیٹھ گئی تھی۔۔۔
"ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔توبہ غصہ ناک پر رہتا ہے۔۔۔"
ولید گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا۔۔۔۔
