616.3K
7

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

(Joro Ka Gulam) Last Episode

“ہیلو کہاں تھی تم کب سے کال کر رہی تھی۔۔۔۔۔
“سوری مسکان باجی اصل میں وہ ایمن اور منہا کا تھوڑا سا دنگل دیکھ رہی تھی۔۔۔۔
خیر آپ بتائیں سب خیریت ہے نہ؟؟؟
کچھ خیریت نہیں ہے زید ناراض ہو گئے ہیں اور اس بار تو بہت زیادہ ناراض ہو گئے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔۔۔۔
ویسے مجھے تو لگتا ہے کہ زید بھائی ڈرامے کر رہے ہیں آپ کہ ساتھ۔۔۔۔
ایسا کرے جمیلہ صاحبہ کی بوری اور شازیہ صاحبہ کا ڈنڈا پکڑ لے اور شروع ہو جائے۔۔۔۔۔
یہاں میں اتنی پریشان ہوں اور تمہیں مزاق سوجھ رہا ہے۔۔۔۔
اچھا اپ پریشان نہ ہو ایسا کرے کہ زید بھائی کی پسند کے قیمہ کریلے اور بریانی بنائے اور دو ٹوک انداز میں بات کر کے جو بھی مسئلہ ہے حل کر لے۔۔۔۔
اور اگر نہ مانے تو؟؟؟
تو جمیلہ صاحبہ کی بوری اور شازیہ صاحبہ کا ڈنڈا زندہ باد۔۔۔۔۔


دیکھ ملکہ جزبات نہ بن کیوں ابھی تو صرف رومی اور فاطمی جورو کا غلام کہتی ہیں بعد میں وہ ایمن ، حیا کام چور ، منہا میٹھی چھوری ، بیری چالکو ماسی سب جورو کا غلام بولے گی۔۔۔۔
ویسے تیری بات میں دم تو ہے چلو تھوڑا انتظار کر لیتا ہوں۔۔۔۔
_&
شام میں۔۔۔۔۔۔
اسلام وعلیکم
وعلیکم السلام
کیسا دن گزار آج آپ کا زید؟؟؟
خاموشی۔۔۔۔۔
اچھا آپ فریش ہو جائے میں کھانا لگاتی ہوں آج سب آپ کی پسندیدہ چیزیں ہیں میں نے خود بنائی ہیں۔۔۔۔
مجھے بھوک نہیں ہے۔۔۔۔۔
دیکھیں زید مجھے پتہ ہے میں نے بہت تنگ کیا ہے آپ کو
اور ہمیشہ سب کام کروائے ہیں آپ سے۔۔۔۔
مسکان زار و قطار روتے ہوئے سب باتیں کر رہی تھی۔۔۔۔
بہت بری بیوی ہوں نہ میں میری وجہ سے آپ کو سب جورو کا غلام اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے ہیں۔۔۔۔
مجھے معاف کر دے میں وعدہ کرتی ہوں کہ آج کے بعد سب کام میں خود کرو گی کبھی آپ کو تنگ نہیں کروں گی۔۔۔۔
پلیز اب تو مان جائیں۔۔۔۔
بس یہی وہ ایک لمحہ تھا جب ڈاکٹر صاحب مسکان کے آنسوں پر پگھلا گئے اور ان کی قسمت پھوٹ گئی اور سارے ڈرامے کی کہانی الف سے ے تک مسکان کو سنا دی۔۔۔۔
اچھا تو یہ سب ڈرامہ تھا آپ مجھے تنگ کر رہے تھے اور اس ڈرامے میں آمر بھائی آپ کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔۔۔۔۔
ہاں نہ ڈرامہ تھا سب۔۔۔۔
کہاں جا رہی ہو۔۔۔۔
جمیلہ صاحبہ کی بوری اور شازیہ صاحبہ کا ڈنڈا لینے۔۔۔
کیوں بھئ؟؟؟
صحیح کہاں تھا مہرو نے کہ لتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔۔۔۔۔
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں
کیا ہوا ہے زید آپ کو سکون سے سونے بھی نہیں دیتے۔۔۔
زید پسینے سے شرابور مسکان کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
اب کچھ بولے بھی۔۔۔
کچھ نہیں ہوا سو جاؤ تم۔۔۔۔۔
یا اللہ شکر ہے تیرا کہ یہ سب میرا خواب تھا ورنہ اس امر اور مہرو کا پورا پورا ارادہ تھا مجھے کٹ لگوانے کا۔۔۔۔۔
زید۔۔۔۔
ہاں بولو۔۔۔۔
اگر وقت پر جاگ ہی گئے ہیں تو پھر منے کو فیڈ دے دے اور کچھ برتن بھی صاف کر لیں۔۔۔۔
جی جی ضرور۔۔۔۔
چل زید بندھ کمر ور لگ جا جورو کا غلام۔۔۔۔۔
ختم شدہ۔۔۔۔۔۔


تو یہ تھی جورو کے غلام زید اور مسکان کی کھٹی میٹھی نوک جھوک محبت میں۔۔۔۔۔
باقی دنیا تو ہمیشہ آگ ہی لگاتی ہے۔۔۔۔۔
کام کرنے سے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔۔۔۔