212.8K
12

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Ghar Ki Murghi Dal Barabar ( Episode 4)

“مورے مورے۔۔۔۔
کیا ہوا شیر گل ماں کے لال یہ تمہارا گال کیوں لال ہے؟؟؟
مورے مہوش جی ہم کو مارا تھپڑ۔۔۔۔۔۔
شیرگل روتے ہوئے تفصیلات بتا رہا تھا۔۔۔۔
کیا اس کا اتنا مجال ہمارے بچے پر ہاتھ اٹھاتا تم چلو ہم بات کرتا ہے لالہ سے۔۔۔۔
مورے ہماری اور مہوش جی شادی کا بات بھی کر لینا خان ماموں سے۔۔۔۔
شیر گل شرماتے ہوئے۔۔۔۔۔


“خان لالہ لالہ۔۔۔۔۔۔
“کیا بات ہے زرگل تم کیوں چلاتا ہے اتنا کون سا قیامت آ گیا ہے؟؟؟
قیامت تو آپ کی صاحبذادی نے ڈھایا ہے ہمارے شیرگل پر۔۔۔۔
پوچھے مہوش کیوں تھپڑ مارا ہمارے شیرو کو؟؟؟؟
کیسے گل لال کر دیا ہمارے بچے کا۔۔۔۔
مہوش۔۔۔۔
جی خان بابا آپ نے بلایا ہم کو۔۔۔۔
مہوش کیوں تھپڑ مارا آپ نے شیرگل کے؟؟؟
اچھا تو یہ بات ہے۔۔۔
ہم آپ سے کچھ پوچھ رہے ہیں مہوش۔۔۔۔
خان بابا پہلے آپ شیرو بھائی سے پوچھے کہ ہم نے کیوں تھپڑ مارا ان کو انہوں نے کیا کہا تھا ہم سے؟؟؟؟
مہوش ہم کتنی بار بولا تم کو شیرگل کو بھائی نہیں بولنا۔۔۔۔
بتاؤ شیرگل کیا کہا تھا مہوش سے؟؟؟
وہ خان ماموں ہم مہوش سے شادی منانا چاہتی بس یہی بات ہم نے مہوش جی کو بتائی۔۔۔۔۔
کیا تمہارا ہمت کیسے ہوا ہمارے ہی گھر میں رہ کر ہمارا ہی بچی کے ساتھ یہ واہ حیات بات کرنے کا۔۔۔۔
وعلی وعلی بچے ہمارا بندوق لاؤ ہم نہیں چھوڑے گا اس خانہ خراب کے بچے کو۔۔۔۔۔
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں
کیا ہوا شیر گل تم بولتا کیوں نہیں۔۔۔
خان ماموں ہم کو گولی نہیں مارنا۔۔۔
کوئی نہیں مارتا تم بتاؤ اب؟؟؟
وہ ہماری گال پر مکھی بیٹھا تھا نہ اس کو اڑانے لگا تھا مہوش جی ہم ہلی مطلب ہلے اور تھپڑ ہمارے گال پر لگ گیا۔۔۔۔۔
“دیکھا زرگل ہمارا بچی کا کوئی قصور نہیں ہے یہ سب شیرگل کا غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔۔
ہم جائے خان بابا۔۔۔۔
جاؤ بچہ۔۔۔
مورے آپ نے خان ماموں سے ہمارا اور مہوش جی کی شادی کا بات کیوں نہیں کیا۔۔۔۔
ادھر شیر گل تم پاگل ہو گیا ہے اس لڑکی کے پیچھے تمہاری وجہ سے ہم کو لالہ سے اتنی باتیں سننی پڑا۔۔۔۔۔
مورے ہم کو معاف کر دو۔۔۔۔
ہوش کے ناخن لو شیرگل ورنہ ہم تمہارا دماغ ٹھکانے لگانے میں ایک پل نہیں لگائے گا۔۔۔۔


“اب بتائیں کاشف بھائی کیا مسئلہ ہے اس گھر میں؟؟؟
یار کوئی ایک مسئلہ ہو تو بتاؤ نہ ابھی کل کی ہی بات سن لو۔۔۔۔۔
زری زری کہاں ہو زری؟؟؟
بہت تنگ کیا ہوا ہے اس نے مجھے آج تو اس کا کھیل ختم کر کے رہو گی۔۔۔
بہت شوق ہے نہ بریانی اور شامی کباب کھانے کا آج اسی میں زہر ملا کر کھیل ختم کروں گی۔۔۔۔۔۔۔
کاشف گھبرایا ہوا کمرے میں داخل ہوا تو اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔۔۔۔
کیوں کی زری تو پہلے ہی کمرے میں موجود تھی۔۔۔۔
زری تم اتنی جلدی یہاں کیسے آ گئی تم تو کچن میں تھی نہ بریانی اور شامی کباب بنا رہی تھی۔۔۔۔۔
آپ کا دماغ ٹھکانے پر تو ہے نہ کاشف میں پچھلے ایک گھنٹے سے کمرے میں ہوں۔۔۔۔
ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟؟؟
ایسا اس وجہ سے ہوا ہے کیوں کی سارا دن آپ دفتر میں چیزوں کی مارکیٹنگ کرتے ہیں نہ اس لیے ہر چیز کے جیسے اب بیوی بھی ڈبل نظر آتی ہے۔۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔
لیکن ویکن چھوڑے اور فریش ہو جائے کھانا لاتی کھا لے ہوسکتا ہے دماغ کچھ ٹھکانے پر آ جائے۔۔ ۔۔
کاشف حقیقت میں واپس آ چکا تھا۔۔۔۔
اور آدیل ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔۔۔۔
کمینے تو ہنس رہا ہے میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جب بھی اس کے بارے میں سوچتا ہوں۔۔۔
یار کاشف بھائی ویسے بھابھی نے کی بہت ٹکاکے ہے آپ کی۔۔۔۔
یار میں پاگل ہو جاؤ گا۔۔۔
ایک عدد بیوی کے روپ میں زری کم تھی جو اب یہ سونی نام کی خوبصورت بلا نے خوابوں میں آ کر جینا حرام کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔
ارے واہ نام تو بہت پیارا ہے کاشف بھائی آپ کی dream gf کا۔۔۔۔۔
ہنسا بند کر جوج ماجوج اب بتا کیا کرنا ہے؟؟؟؟
دیکھیں کاشف بھائی آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اب اس سونی نام کی بلا کو ٹھکانے لگانا میرا کام ہے آپ بس بھابھی کے ہاتھ کا اچھا سا کھانا کھلا دے۔۔۔۔۔
لاتا ہوں بھوکے جوج ماجوج۔۔۔۔
اب ہنسا بند کر نہیں تو تیرے دانت توڑ دونگا شازیہ ڈنڈے والی سرکار کے ڈنڈے سے۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔