212.8K
12

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Ghar Ki Murghi Dal Barabar (Episode 6)

“ستیاناس جائے تیرا بینی۔۔۔
اگر ہمیں پتہ ہوتا نہ کہ تیرے گھر پر ہمارا ویلکم آنٹی کی چپل اور گھونسوں سے ہونے والا ہے تو قسم سے کبھی نہیں آتیں تیرے گھر۔۔۔۔۔
یار حیا میں نے تو تجھے اور بیا کو اس لیے گھر بلایا تھا کہ شاید اماں تم دونوں کے آنے کا لحاظ کر لے اور مجھے بخش دے۔۔۔
لیکن یہاں تو الٹا ہی ہو گیا اماں نے تم دونوں کو دروازے سے اندر ایسے کھینچا جیسے بجلی انسان کو۔۔۔۔
اور تمہیں ایسے دھویا جیسے دھوبی گھاٹ پر کپڑے دھوئے جاتے ہیں۔۔۔۔
اور بیچاری بیا کی ہرن جیسی آنکھ کو آلو بنا دیا۔۔۔۔۔
اور یہ سب تیری وجہ سے ہوا بندریا۔۔۔۔
تیرا ککھ نہ رہے بینی۔۔۔۔۔
حیا اور بیا بینی کی شان میں قصیدے پڑھ رہیں تھیں۔۔۔۔۔
اگر تم دونوں کا ہو گیا ہو تو کلاس لینے چلے آج ویسے بھی برفی جیسی نرم منہا میم کڑوے کریلے کی بہن بنی ہوئی ہیں۔۔۔۔
وہ کیوں بھئ؟؟؟
لگتا ہے اپنی ساس سے یا میاں سے لڑ کر آئی ہیں۔۔۔۔
ہائے بینی تجھے کیسے پتہ یہ سب؟؟؟
وہ یار منہا میم کے ڈرائنگ روم کی دیوار میرے روم کی دیوار کے ساتھ سانجھی ہے تو کبھی کبھی کچھ کچھ سمجھ آ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔


“ہائے اللہ نوری اج تیری سالگرہ ہے؟؟؟
آہو فاطی۔۔۔۔
چل فیر ہیپی برتھڈے نوری توں جگ جگ جیے ہزاروں سال کدو ٹینڈے بیچے۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ تیرا فاطمی چل ہون آ جیہڑی سبزی لئی اے ایندے پیسے دے دے جلدی۔۔۔۔
بھوکی مراثن اک دن سبزی مفتی نہیں دے سکدی روک لاتی ہوں پیسے۔۔۔۔۔
وڈی آئی مفت خور پھٹے تربوز دے منہ والی ہونہہ۔۔۔۔
لے پیسے۔۔۔
اچھا نوری توں نہ شام نوں میرے نال بابا جی کول چلی اوہ تینوں دعا دین گے اج تیری سالگرہ ہے نہ۔۔۔۔
تے کیک لے لی بابا جی واسطے۔۔۔۔
سالگرہ میری اوہ وڈے ٹیڈ والے بابے دی نہیں۔۔۔
چل فیر آ وڈا گھیا کدو رکھ لی۔۔۔۔۔


“اسلام وعلیکم
وعلیکم السلام۔۔۔۔
جلدی بولے مہوش کیا بات ہے مجھے ابھی بہت خاص میٹنگ میں جانا ہے۔۔۔۔
ہم جو بات بتانے والا ہے نہ اس کو سن کر تم سب میٹنگ بھول جائے گا۔۔۔۔۔
کیا مطلب ہے اس بات کا مہوش اور آپ رو کیوں رہی ہیں؟؟؟؟
ہمارا بات سن کر تم بھی یقینا دیوار سے ٹکر دے مارے گا علی۔۔۔۔۔۔۔
خان بابا نے ہمارا اور شیرگل کا شادی طے کر دیا ہے۔۔۔۔۔
کیا مطلب؟؟؟؟
مطلب اب تم ہمارا بھائی اور ہم تمہارا بہن ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو تم ہمارے اور شیرگل کے بچوں کے ماموں بھی بن جاؤ گے۔۔۔۔۔۔
ایسا نہیں ہو سکتا ناممکن ہے یہ۔۔۔۔
ایسا ہو گیا ہے۔۔۔۔
میری بات سنے مہوش۔۔۔۔۔
علی کے الفاظ اس کے منہ میں ہی رہ گئے تھے۔۔۔۔
اللہ حافظ علی۔۔۔
یااللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔
پسینے سے شرابور علی ایک دم گھبرایا ہوا نیند سے بیدار ہوا تھا۔۔۔۔
اتنا بھیانک خواب ۔۔۔۔۔
یہ سب اس چکوال جانے والے بابے کی وجہ سے ہوا ہے اس سے تو اچھا تھا نہ وہ میرے متھے لگتا نہ وہ مجھ سے سو روپے مانگتا اور نہ میں اس کو دس روپے دیتا۔۔۔۔۔۔
لیکن مجھے آج ہی امی سے بات کرنی ہو گی یہ نہ ہو کہ وہ لنگور شیرو مہوش کو لے اڑے اور میں دیکھتا رہ جاؤ۔۔۔


“ببلو بیٹے میں اندر آ جاؤ؟؟؟؟
لو آ گی وڈی اماں ہونہہ۔۔ ۔
جی اماں جی آئے نہ اگر کوئی کام تھا تو مجھے بلوا لیتی آپ نے اپر آنے کی تکلیف کیوں کی؟؟؟؟
نہیں بیٹا تکلیف کیسی ویسے بھی پیاسا کنویں کے پاس اتا ہے کنویں پیاسے کے پاس نہیں جاتا۔۔۔
ٹھیک ہے اماں جی بتائیں کہ آپ کس خاص کام کے لیے آئی ہیں۔۔۔۔
ببلو بیٹے تو مجھے آج شپنگ کے لیے لے جائے گا وہ عید آ رہی ہے نہ تو سوچ رہی ہوں سب بچوں کے لیے تحفے تحائف لے لو۔۔۔۔۔
اگر تمہیں کوئی ضروری کام نہ ہو تو؟؟؟
ارے اماں جی کیسی باتیں کر رہیں ہیں آپ آپ تو بس حکم کیا کرے آپ اپنے ببلو کو۔۔۔۔۔
میں آج دفتر سے آؤ گا تو لے جاؤ گا آپ کو شپنگ کے لیے۔۔۔
ماشاءاللہ ماں صدقے جائے جوانیاں مانے۔۔۔۔
منہا بیگم پیر ٹچختی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی۔۔۔۔۔
ارے یہ بہو بیگم کو کیا ہوا؟؟؟
کچھ نہیں اماں۔۔۔
ہائے اب سکون ملا مجھے اب جا کے کرواہٹ ختم ہوئی اس کریلے کے جوس کی۔۔۔۔۔
اب دیکھتی ہوں کیسے جاتی ہے بہو بیگم شپنگ اور ڈنر کے لیے باہر۔۔۔۔
کیا ہو گیا ہے آپ کو منہا کیوں اتنا غصہ کر رہی ہیں؟؟؟
سرتاج یہاں سے چلے جائیں کہیں یہ نہ ہو کہ میں یہ بیلن آپ کو دے ماروں جائے اپنی اماں کے گھٹنے سے بیھٹے۔۔۔۔
منہہہہہہہہا۔۔۔۔۔۔۔۔
اور شپنگ کے ساتھ ساتھ اپنی اماں کو ڈنر بھی کروا دیجیے گا ہوسکے تو دو گجرے بھی لے دیجیے گا اپنی اماں کو ہونہہ۔۔۔۔۔
کچھ نہیں ہو سکتا ان دونوں ساس بہو کا اور نہ ہی یہ دونوں میرا کچھ ہونے دے گی۔۔۔۔۔
ببلو صاحب نے سر کو دونوں ہاتھوں سے تھام لیا تھا۔۔۔۔۔


“آؤ بچہ آؤ بابا کے پاس ہر مرض کی دعا ہے۔۔۔۔۔
کیوں بابا جی آپ حکیم ہے کیا؟؟؟
یار کاشف بھائی چپ کر جائے۔۔۔۔
بابا جی یہ میرے بھائیوں جیسے دوست ہے ان کے پیچھے ایک چڑیل پڑ گئی ہے۔۔۔۔۔
بس بچہ بابا سب سمجھ گیا ہے۔۔۔
وہ چڑیل کوئی اور نہیں بلکہ اس کاشف کا کرش سونیا عرف سونی ہے۔۔۔۔۔
ہیںںںںںںںں۔۔۔
کاشف کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا تھا۔۔۔
دیکھا کاشف بھائی میں نے کہا تھا نہ بابا حماد شاہ رئیس بہت پہنچی ہوئی چیز مطلب ہستی ہیں۔۔۔۔۔
بابا جی جب آپ سب جانتے ہیں تو کوئی حل بھی بتا دیں۔۔۔
ضرور بچہ کیوں نہیں۔۔۔
بس تمہیں رات بارہ بجے اونچی آواز میں اپنے صحن میں لگے ہوئے درخت کے نیچے بیٹھ کر تین بار ایک منتر کا ورد کرنا ہو گا۔۔۔۔
کون سا منتر بابا جی؟؟؟
وہ منتر ہے اوہ اوہ جانے جاناں ڈھونڈے تیرا دیوانہ سپنوں میں ہے روز آئے آ نہ زندگی میں آ نہ۔۔۔۔۔
بابا جی تسی واقعی ہی بابے ہو یا تہاڈا مراثیاں نال وی کوئی لینا دینا ہے۔۔۔۔۔
کاشف کا پارہ چڑھ گیا تھا۔۔۔۔۔
بس بچہ بس۔۔۔۔۔
بابا جی آپ ناراض نہ ہو میں سمجھتا ہوں کاشف بھائی کو بہت پریشان ہیں بیچارے۔۔۔۔۔۔
آئیے کاشف بھائی۔۔۔۔۔
فاطمہ صاحبہ میں آپ کو تنخواہ اس لیے نہیں دیتا کہ آپ یہاں اپنی شکل دیکھانے آئے۔۔۔۔
بس کرو مرشد جی تہاڈے کھان پین دا ہی بندوبست کرن گئی سی۔۔۔۔۔


” مہوش مہوش مہوش۔۔۔۔
جی خان بابا آپ نے بلایا ہمیں۔۔۔
زرگل مہوش کی پھوپھو پاس کھڑی سازشی ہنسی ہنس رہی تھی۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔